Kahuta; Pakistan has given us everything, the parents of soldier Anis Shaheed
پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا ,سپاہی انیس شہیدکے والدین
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سپاہی انیس شہیدکے والدین عبدالوحیداوررابعیہ پروین نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے ایک بیٹا تو کیا سارے بیٹے قربان کرنے کو تیار ہوں آزادی کی قدر مقبوضہ کشمیر فلسطین بوسنیا اور ان لوگوں سے پوچھیں جو ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں میری خواہش تھی کہ میرا بیٹا مسلم افواج میں جائے اور جامِ شہادت نوش فرمائے شہید زندہ ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میرا بیٹا کہیں بار مجھے خواب میں ملتا ہے اور اس طرح باتیں کرتا ہے جس طرح ایک عام زندہ شخص باتیں کرتا ہے ان خیالات کا اظہار کہوٹہ محلہ ادوالہ کی رہائشی رابعیہ پروین اور ان کے خاوند عبدالوحید نے 6 ستمبر کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرا 19 سالہ بیٹا انیس شہید جو 2009 کو سوات آپریشن میں شہید ہوا اسکو بھی فوج میں بھرتی ہونے کا شوق تھا اور میٹرک کے بعد بھرتی ہو گیا اور صرف 8 مہینے ٹریننگ کر کے سوات چلا گیا شہید ہونے سے قبل اس نے رات 12 بجے مجھ سے باتیں کی اور ہر دوسرے دن خواب میں آتا ہے میرا دوسرا بیٹا بھی فوج میں ہے وطن کی خاطر سینکڑوں بیٹے بھی ہوں تو قربان ہیں ہماری بہادر مسلم افواج اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر وطن عزیز کی خدمت کرتی ہے اس موقع پر انہوں نے پیغام دیا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے جو آزاد ملک ہمیں دیا اس کی حفاظت کرنا ہمارا کام ہے پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا مگ ہم نے اب پاکستان کے لیے قربانی دینی ہے شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
Mator: From Pothwar.com correspondent Kabir Ahmed Janjua …
Abdul Waheed and Rabia Parveen, parents of soldier Anis Shaheed, said that if there is Pakistan, then we are a son for the security and stability of Pakistan. Should all the sons be ready to sacrifice the value of freedom? Rabia Parveen, a resident of Kahuta Mohalla Adwala and her husband Abdul Waheed expressed their views while talking in a program on the occasion of 6th September. On this occasion they said the message that it is our duty to protect the free country given to us by Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah and Allama Iqbal. Pakistan has given us everything but now we Sacrifice has to be made for Pakistan.
تعزیت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض اورراجہ نذاکت حسین کا ممبرایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض اور صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور راجہ نذاکت حسین نے سابق نائب ناظم و ممبرایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ کے بھائی منیر احمد کھٹڑ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی انہوں نے بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین عارف ستی کی وفات پران کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔