DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Mother registers police report as her son beats her in village Arjam

کلر سیداں کے نواحی موضع رجام کی مسماۃ (ح) نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ بیٹا تشدد کرتا ہے

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— نکھٹو بیٹا تشدد کرتا ہے،باپ کی پنشن کے پیسے بھی چھین لئے،شادی کیلئے بضد تھا، نکاح کروایا تو اب کہتا ہے رخصتی بھی ہو، گھر کا سکون غارت کر کے رکھ دیا ہے، دکھیاری ماں بیٹے کیخلاف درخواست لے کر تھانے پہنچ گئی۔پولیس نے بیٹے کو طلب کر لیا۔کلر سیداں کے نواحی موضع رجام کی مسماۃ (ح) نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ بیٹا تشدد کرتا ہے، مرحوم باپ کی پنشن کے پیسے بھی ہڑپ کر لئے،میرے پاس جو پیسے تھے وہ بھی اس نے چھین لئے ہیں۔نکاح کروایا کہ شاہد اس کا رویہ بدل جائے مگر اب وہ بضد ہے کہ رخصتی بھی ہونی چاہئے،میرے پاس اتنی رقم نہیں جو فوری طور پر رخصتی کرواؤں، لڑکی والوں نے چھ ماہ کا وقت مانگا ہے،بات بات پر مارتا پیٹتا ہے،میں بوڑھی عورت ہوں مزید مار پیٹ برداشت نہیں کر سکتی۔

Kallar Syedan; The mother from village Arjam went to the police station with a complaint against her son. She told the police that he has taken everything from her including his fathers pension and is torturing him. Kallar police have registered the case and are investigating.

راولپنڈی کے نائب تحصیلدار ملک جاوید اقبال کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف ضلع راولپنڈی کے پٹواریوں کی ہڑتال ہفتہ بھر جاری

Patwaris of Rawalpindi district continue strike for week now against those who tortured Malik Javed Iqbal, Deputy Tehsildar of Rawalpindi.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی کے نائب تحصیلدار ملک جاوید اقبال کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف ضلع راولپنڈی کے پٹواریوں کی ہڑتال ہفتہ بھر جاری رہی۔راولپنڈی ڈویژن اور اس کی تمام تحصیلوں کے عہدیداران نے جمعرات کو کلرسیداں میں احتجاجی جلسہ کیا جس کی میزبانی کلرسیداں تحصیل کے صدر چوہدری تنویر نے کی جبکہ صدارت تحصیلدار کلرسیداں محمود احمد بھٹی نے کی نظامت کے فرائض گوجرخان کے گرداور چوہدری جمیل اختر نے سرانجام دیئے اجتماع میں آل پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ شاہد محمود کے علاوہ ریونیو افسران منصور احمد مرزا،مسعور عباسی،ملک ثاقب ریحان،محمد خورشید عباسی،چوہدری اسد محمود،چوہدری اشفاق حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی انجمن پٹواریان کے ضلعی صدر محمد شبیر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال کے مثبت نتائج برامد ہونا شروع ہو چکے ہیں واقعہ کے ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کا اضافہ کر لیا گیا مگر ہمارا مطالبہ تمام ملزمان کی بلاتاخیر گرفتاری ہے بصورت دیگر اس احتجاجی ہڑتال کو راولپنڈی ڈویژن میں توسیع دے دی جائے گی تشدد کے شکار نائب تحصیلدار ملک جاوید اقبال کو انصاف کی فراہمی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا،نائب تحصیلدار کلرسیداں مرزا منصور احمد نے کہا کہ تمام۔رہونیو افسران پٹواریان کی احتجاجی تحریک کا حصہ ہیں۔ملک ثاقب ریحان نے خبردار کیا کہ ضلع بھر کے تمام سب رجسٹران پٹوارہوں کی قلم چھوڑ تحریک کا ساتھ دیں،ضلع جہلم کے صدر ملک خادم حسین نے اعلان کیا کہ انجمن جب حکم دے گی راولپنڈی ڈویژن کے تمام پٹواری قلم چھوڑ احتجاج میں شامل ہو جائیں گے،چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری اسد محمود نے خبردار کیا کہ انتظامیہ کان کھول کر سن لے اگر کل سے کوئی بھی ریونیو سے متعلقہ دفتر کھلا پایا گیا تو ہم خود وہاں تالے لگا دیں گے۔چوہدری جمیل اختر نے کہا کہ پٹواری کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے ہم نامزد ملزمان کی گرفتاری تک ہڑتال ختم نہیں کریں گے گوجرخان کے صدر چوہدری جمیل وارثی،صدر تحصیل مری راجہ ممتاز حسین،لالہ صابر شاھد،چوہدری طاہر وڑائچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی کے نائب تحصیلدار ملک جاوید اقبال نے کہا کہ انہوں کوئی بھی قانون سے ماورا کام نہیں کیا مگر قانون شکنوں نے جتھے کی شکل میں ان پر حملہ کرکے حکومتی رٹ کو چیلنج کیا ہے بات مجھ پر حملے کی نہیں ایک ریاستی افسر پر ملزمان کا بلاجواز حملہ ہے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود کو تعلیم یافتہ کہنے والے اپنے عمل سے جاہل گنوار ثابت ہوئے ہیں ہم رہاستی مشینری کا حصہ ہیں کسی کو بھی حکومتی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے انہوں انجمن پٹواریان اور ریونیو افسران کی یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملک الطاف انتقال کر گئے نمازجنازہ اعوان آباد ساگری میں ادا کی گئی

Malik Altaf passed away. Funeral prayers were offered at Awanabad Sagri

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—بلدیہ کلرسیداں کے سینئر اہلکار ملک اشتیاق کے کزن ملک الطاف انتقال کر گئے نمازجنازہ اعوان آباد ساگری میں ادا کی گئی جس میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک۔ شیخ ساجد الرحمان،چیئرمین راجہ شہزاد یونس،مسلم لیگ ض تحصیل کلرسیداں کے صدر شیخ خورشید احمد،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،قاسم مشتاق کیانی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن فیاض،شیخ محمد خالد،زاھد حیدری،بلدیہ کلر سیداں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button