DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Food prices rose further in Rawalpindi open markets

راولپنڈی کی اوپن مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— راولپنڈی کی اوپن مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں ۔دھنیا جو سبزی کے ساتھ مفت میں دیا جاتا تھا کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ کے بعد 50 روپے فی گڈی کر دی گئی ہے۔ادھر آٹے کی قیمت میں اضافہ کے بعد نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمت میں 3روپے تک اضافہ کر دیا ہے اور آٹے ،میدہ کی قیمت میں اضافہ کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔چینی 110 روپے فی کلو، آٹے کا 20 کلو والا تھیلا اضافہ کے بعد 1300 روپے کر دیا گیا ۔مرغی کا گوشت 355 روپے کلو،انڈہ 175 روپے درجن، چھوٹا گوشت1300 روپے اور بڑا 750 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔کھلا دودھ 130 روپے لٹر اور دھی 140 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔ لہسن 200، لیموں120، ادرک 450، شملہ مرچ 100، کریلا 90، پیاز 90، ٹماٹر100، کدو 50، گوبھی 80، شلجم 70،اروی 60 اور بھنڈی 50 روپے فی کلو جبکہ آم 250 سے 300، سیب 250، آڑو 200،ناشپاتی 80 روپے کلو،میٹھے 125روپے درجن، انگور سندر خانی 300 اور انگور سیاہ 250 روپے کلو فروخت ہونے لگے ہیں۔ڈالر کی قیمت کے اضٓافہ کے بعد تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔

Rawat; The prices of food items in the open markets of Rawalpindi have gone up further. On the other hand, after the increase in the price of flour, the bakers have also increased the price of bread to Rs. 3 and have also announced a protest against the increase in the price of flour. The price per kg bag has been increased to Rs. 1300. Chicken meat is being sold at Rs. 355 per kg, egg at Rs. 175 per dozen, small meat at Rs. 1300 and large at Rs. 750 per kg. Garlic 200, Lemon 120, Ginger 450, Capsicum 100, Bitter gourd 90, Onion 90, Tomato 100, Pumpkin 50, Cabbage 80, Turnip 70, Arvi 60 and Okra 50 Rs per kg while Mango 250 to 300, Apple 250, Peach 200, Pear Rs 80 per kg, sweets Rs 125 per dozen, grapes Sundar Khani Rs 300 and black grapes Rs 250 per kg. After the increase in the value of the dollar, all multinational companies have also increased the prices of their products.

Show More

Related Articles

Back to top button