Kallar Syedan; Builder M Sajjad of Dera Khalsa fell from the roof and died while working in Shah Bagh
کلر سیداں کے نواحی علاقہ ڈیرہ خالصہ کے پچاس سالہ شخص کام کرنے کے دوران چھت سے گر جانے سے جاں بحق
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں پچاس سالہ شخص کام کرنے کے دوران چھت سے گر جانے سے جاں بحق ہو گیا۔ڈیرہ خالصہ کا رہائشی راجہ محمد ساجد جو مستریوں کا کام کرتا تھا شاہ باغ میں لینٹر ڈالتے ہوئے چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا تھا جسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔متوفی نے بیوہ سمیت پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑا ہے۔
Kallar Syedan; A 50-year-old man was killed when he fell from the roof while working in the vicinity of Shah Bagh. He was shifted to Rawalpindi Hospital where he succumbed to his injuries. The deceased Raja Mohammad Sajjad odf Dera Khalsa has left behind five daughters and a son including a widow.
راولپنڈی کنٹونمنٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی بھاری کامیابی کا خیرمقدم
Huge victory of PML-N in Rawalpindi cantonment elections is welcomed
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن یوسی بھلاکھر کے چوہدری نذیر آرائیں صدر مسلم لیگ ن یوسی بھلاکھر،چوہدری عمیر آرائیں، چوہدری حق نواز آرائیں، چوہدری عمرفاروق آرائیں نے راولپنڈی کنٹونمنٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی بھاری کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نتائج سے ثابت ہوا ہے ملک کی آج بھی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن ہے انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔
قوم کو عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے۔راجہ ساجد جاوید
The nation has full confidence in Imran Khan’s leadership. Raja Sajid Javed
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔آج پاکستان کو عالمی برادری میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے بطور حکمران تین برسوں میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وہ اقدامات کئے ہیں جو ملکی مفادات میں تھے۔انہوں نے کہا کہ تین برسوں میں امریکہ سمیت کسی طاقت ور ملک نے پاکستان کیساتھ دھمکی آمیز رویہ نہیں اپنا یا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان درست سمت جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے۔
مقامی کاروباری شیخ محمد ذوالفقار کی دادی انتقال کر گئیں،نماز جنازہ گاؤں سنگنی میں ادا کی گئی۔
Grandmother of local businessman Sheikh Muhammad Zulfiqar passed away. Funeral prayers were offered in Sangni village
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—مقامی کاروباری شیخ محمد ذوالفقار کی دادی انتقال کر گئیں،نماز جنازہ گاؤں سنگنی میں ادا کی گئی۔جس میں ارکان بلدیہ کلرسیداں شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،صاحبزادہ بدر منیر،ملک جمیل عادل،چوہدری توقیر اسلم،تنویر شیرازی،مسعود بھٹی،طارق تاج،ملک اورنگزیب اور دیگر نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر میرے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں,گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور
There is no truth in the rumors spread about me on social media, Punjab Governor Chaudhry Muhammad Sarwar
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کا اعتماد حاصل ہے سوشل میڈیا پر میرے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں عوام بھی ان پر کان نہ دھریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام گورنر ہاؤس میں اوورسیز پاکستانی چوہدری محمد ظفر پگاڑا سے گفتگو کرتے پوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبہ بھر میں صاف پانی،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے کام کر رہے ہیں تمام بنیادی سہولیات لوگوں کے گھروں کی دھلیز پر پہنچانے کے لیئے ہمہ وقت مصروف ہیں نظام کی تبدیلی کے خواہاں ہیں نظام تبدیل کیئے بغیر تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ گوجرخان میں یونیورسٹی کا قیام گوجرخان کے لوگوں کا حق ہے اس کے قیام کو میں یقینی بناوں گا اس سے قبل چوہدری ظفر پگاڑہ نے اسلام پورہ کے دس مدارس کی اپ گریڈیشن،اسلام پورہ میں گرلز ڈگری کالج اور بنیادی مرکز صحت کے قیام کی درخواستیں پیش کیں گورنر پنجاب نے تمام مطالبات کو جلد پورا کرنے کی یقین دھانی کروائی