Kallar Syedan; Patwari’s continue 4th day strike over attack on Naib Tehsildar
نائب تحصیلدار پر حملے کے خلاف کلرسیداں کے پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—نائب تحصیلدار پر حملے کے خلاف کلرسیداں کے پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی،راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع اٹک،چکوال،جہلم اور راولپنڈی کے پٹواریوں کا ایک مشترکہ احتجاجی اجتماع کل بروز جمعرات کو کلرسیداں میں منعقد ہو رہا ہے جس کی صدارت انجمن پٹواریان تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر کریں گے جبکہ ؎ڈویژنل صدرملک خورشیدمہمان خصوصی ہوں گے تقریب میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری شوکت حیات بھٹی صوبائی چیئرین رابطہ ارشد محمود،ضلع اٹک کے صدر ملک کامران خان،ضلع چکوال کے صدر سفیر حسین ماجد،ضلع جہلم کے صدر ملک خادم حسین،ضلع راولپنڈی کے صدر شبیر حسین بھٹی،راجہ شاہد کیانی،صدر تحصیل سوہاوہ چوہدری صفدر حسین صدر دینہ،راجہ ممتاز علی صدر مری،طاہر محمود وڑائچ صدر تحصیل راولپنڈی،شاہد ممتاز جنجوعہ صدر تحصیل کہوٹہ،راجہ شاہد نوازصدر تحصیل کوٹلی ستیاں،محمد زعفران جنرل سیکرٹری تحصیل کوٹلی ستیاں،چوہدری جمیل وارثی صدر تحصیل گوجرخان، چوہدری جمیل اختر صوبائی سینیئر نائب صدر پنجاب، محمد رضوان خان،تحصیل صدر تلہ گنگ،ملک روزی خان تحصیل صدر فتح جنگ، چوہدری ظفر محمود تحصیل صدر چکوال اور دیگر شر کت کریں گے صدر کلرسیداں چوہدری تنویر اختر نے کہا کہ وہ احتجاجی اجتماع کے میزبان ہوں گے ہماری قلم چھوڑ ہڑتال ملزمان کی گرفتاری تک جاری رہے گی نائب تحصیلدار پر حملہ کرنے والوں کے خلاف دھشت گردی کی دفعہ کا اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
Kallar Syedan; The strike by the Patwaris of Kallar Syedan against the attack on Naib Tehsildar continued for the fourth day. President of Anjuman Patwarian Tehsil Kallar Syedan Chaudhry Tanveer Akhtar will preside over the function while Divisional President Malik Khurshid will be the chief guest. Jhelum District President Malik Khadim Hussain, Rawalpindi District President Shabir Hussain Bhatti, Raja Shahid Kayani, Tehsil Sohawa Chaudhry Safdar Hussain President Dina, Raja Mumtaz Ali President Murree, Tahir Mehmood Warraich President Tehsil Rawalpindi, Shahid Mumtaz Janjua President Tehsil Kahuta, Raja Shahid Nawaz President Tehsil Kotli Sattian, Muhammad Zafaran General Secretary Tehsil Kotli Sattian, Chaudhry Jamil Warsi President Tehsil Gujar Khan, Chaudhry Jamil Akhtar Provincial Senior Vice President Punjab, Muhammad Rizwan Khan, Tehsil President Tala Gang, Malik Rozi Khan Tehsil President Fateh Jang, Chaudhry Zafar Mahmood Tehsil Saddar Chakwal and others will participate He said that he would be the host of the protest rally. He said that the strike would continue till the arrest of the accused.
کلرسیداں پولیس نے توہین صحابہ کے مقدمے کے دیگر ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی
Police should immediately arrest the other accused in the blasphemy case, or the government will be responsible for the situation
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—اہلسنت کے تمام مسالک کے علمائے اکرام نے خبردار کیا ہے کہ اگر کلرسیداں پولیس نے توہین صحابہ کے مقدمے کے دیگر ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی ان خیالات کا اظہار علما نے منگل کی شام کلرسیداں میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شہزاد اکبر بٹ،مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ندیم احمد اور دیگر نے کثیرتعداد میں شرکت کی،نظامت کے فرائض مولانا نعمان عباسی نے سرانجام دیئے مفتی قاسم چلاسی نے کہا کہ ریاستی اور حکومتی ادارے ملکی آئین میں درج قوانین کی عملداری قائم کریں تو مثالی امن قائم کیا جا سکتا ہے توہین رسالت اور صحابہ پرکاروائی کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ہمارے ملک میں گستاخوں کوسزا دی جاتی تو غازی ممتاز کو ایکشن نہ لینا پڑتا مولانا خلیل الرحمان نے کہا کہ صحابہ کرام سے ہماری محبت کا امتحان نہ لیا جائے صحابہ سے محبت کی وجہ ان کی نسبت رسول ہے صحابہ کے ناموس کی حفاظت سنت رسول اللہ ہے جزیرہ عرب کو یہود و نصاری سے پاک کر کے عظیم اسلامی سلطنت قائم کرنے والوں کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔مفتی زاھد یوسف نے کہا کہ گزشتہ برس بھی کلرسیداں میں صحابہ کی شان میں گستاخی کی گئی مگر نامزد ملزمان کو سزا نہ دی گئی اس بار پھر ایسا کیا گیا کلرپولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا مگر باقی تینوں ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں۔مفتی محمد زبیر نے کہا کہ دشمنان صحابہ سے صلح نہیں کی جاسکتی،مفتی سلیم محمود ربانی نے کہا کہ ناموس رسالت و صحابہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہم اس کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔راجہ ازرم حمید سیالوی،مولانا حیدر،مولانا نعمان عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ کلرسیداں پولیس نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کرے ورنہ حالات کی ساری ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی اس موقع پر متحدہ سنی رابطہ کونسل کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا جس کے بعد علما پولیس اسٹیشن روانہ ہو گئے کلرسیداں پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے ایک ملزم وقار کو جیل بھیج دیا گیا دیگر کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ولیس نے دس یوم قبل اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم حیدر سکنہ ڈریال کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا
Police arrested the accused Haider of Dariyal for murder
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے دس یوم قبل اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم حیدر سکنہ ڈریال کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم حیدر مقتول احتشام سکنہ پھلینہ کا دوست تھا۔حیدر علی اور شہریار عرف شہری کی نازیبا ویڈیو مقتول کے پاس تھی اور وہ انہیں بلیک میل کر رہا تھا جس پر ملزم نے احتشام کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور وقوعہ کی رات موبائل فون پر کال کر کے اپنے پاس بلایا اور پسٹل 30 بو ر سے فائر کر کے قتل کر دیا اور قتل کرنے کے بعد مقتول کا موبائل فون بھی ساتھ لے گیا۔
پی ٹی آئی کی حکومت تمام شعبوں میں مسلسل ناکامی ,راجہ محمد افتخار پھکڑال
The PTI government has consistently failed in all areas, Raja Muhammad Iftikhar Pakhral
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کاروباری شخصیت راجہ محمد افتخار پھکڑال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت تمام شعبوں میں مسلسل ناکامی کے بعد اب قوم کو مرید بنانے چل نکلی ہے پارلیمنٹ سے صدر کا خطاب انتہائی مایوس کن تھا انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سو فیصدمہنگائی اور پچاس فیصد لوگوں کو بیروز گار کیا ہے اور اب بیعت کرنے کے چکروں میں پڑ گئی تا کہ لوگ کسی طرح ان کے مرید بن جائیں۔ تحریک انصاف تین برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول نہ کر سکی اب وہ یہ تجربہ بھی کر کے دیکھ لے۔
تین افراد نے گھر میں داخل ہو کر ایک شخص کو آہنی راڈ سے حملہ کر کے زخمی کر دیا
Three men entered the house and attacked a man with an iron rod
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تین افراد نے گھر میں داخل ہو کر ایک شخص کو آہنی راڈ سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔محمد بابر سکنہ بھورہ حیال حال مقیم چوکپنڈوری نے پولیس کو بیان دیا کہ ہم گھر پر موجود تھے کہ اسی دوران ملزمان اعظم،تیمور اور راشد سکنائے نئی آبادی چوکپنڈوری جو ڈنڈوں اور آئنی راڈسے مسلح تھے گھر میں داخل ہو گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں میرے سر پر آہنی راڈ لگنے سے وہ مضروب ہو گیا۔مدعی کے مطابق ملزمان بااثر ہیں اور وہ ہمیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ان سے خطرہ ہے، تحفظ فراہم کیا جائے۔
کلر سیداں میں دو مختلف واقعات میں دو نوجوان جاں بحق
Two youths were killed in two separate incidents in Shah Bagh and Bishondote
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں میں دو مختلف واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے پہلا حادثہ شاہ باغ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں چند ایام قبل ثریفک حادثے میں زخمی ہونے والا دسویں کلاس کا طالبعلم محمد ذوہیب زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں 17 سالہ محمد ارسلان سکنہ بشندوٹ اپنے کزن کے ہمراہ قریبی نالے میں نہانے کیلئے گیا اور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی نعش تین گھنٹے بعد پانی سے بازیاب کر لی گئی