DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; In the cantonment elections held across the country, Raja Noor Subhan and Khalid Mahmood Mirza win by a landslide.

ملک بھر میں ہونے والے کنٹونمنٹ کے انتخابات میں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے راجہ نور سبحان لاہور اور اور خالد محمود مرزا چکلالہ بورڈ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—ملک بھر میں ہونے والے کنٹونمنٹ کے انتخابات میں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے راجہ نور سبحان لاہور اور اور خالد محمود مرزا چکلالہ بورڈ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے جبکہ کلرسیداں کے معروف مسلم لیگی رہنما راجہ محمد الیاس کراچی میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے گاوں نوتھیہ سے تعلق رکھنے والے خالد محمود جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر چکلالہ وارڈ 3 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے جبکہ گاؤں پنڈ بینسو یوسی نلہ مسلماناں سے تعلق رکھنے والے راجہ نور سبحان نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کی وارڈ 5 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے جبکہ بلدیہ کلرسیداں کے مسلم لیگی رکن حاجی محمد اسحاق کے بھائی ملک کے معروف بزنس مین سرگرم مسلم لیگی راجہ محمد الیاس ملیر کنٹونمنٹ (کراچی) سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن ہار گئے۔یہاں سے جماعت اسلامی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی،راجہ محمد الیاس معروف مسلم لیگی ہیں مگر انہوں نے ملیر کا الیکشن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑا۔

Kallar Syedan; In the cantonment elections held across the country, Raja Noor Subhan (PML-N) from Pind Bainso, Nala Musalmana and Khalid Mehmood Mirza (Jamaat-e-Islami) of Nothia, won Chaklala by a landslide while the leading Muslim League of Kallar Syedan Leader Raja Muhammad Ilyas lost the election in Karachi on a PPP ticket. Raja Noor Subhan of PML-N won by a landslide from Ward 5 of Lahore Cantonment Board on a PML-N ticket. Raja Muhammad Ilyas is a well-known Muslim League member but he contested the Malir election on a PPP ticket.

ملک بھر کے کنٹونمنٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی میاں نوازشریف کے بیانیئے کی فتح ہے،چوہدری محمد ریاض

PML-N’s victory in cantonment elections is victory of Nawaz Sharif’s: Ch Muhammad Riaz

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی میاں نوازشریف کے بیانیئے کی فتح ہے،انتخابی نتائج نے ملکی سیاست کی لائن اینڈ لینتھ ہی بدل ڈالی ہے۔ انہوں نے پیر کی شام کلرسیداں میں ماسٹر محمد ظہیر کی رھائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شیخ ندیم احمد،شیخ حسن فیاض،چوہدری توقیر اسلم،مرزا کامران سرور اور دیگر بھی موجود تھے۔ چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ ملک میں جب بھی شفاف انتخابات ہوں گے تو کامیابی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی،ماضی میں ہمارا الیکشن چرا کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے پہیہ کو روک دیا گیا آج ملک کا ہر شہری مہنگائی بیروزگاری اور لاقانونیت سے تنگ ہے پٹرولنگ مصنوعات،گیس،بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ آٹا چینی گھی شکر کی قلت اور نایابی سے عوام حکومت سے سخت تنگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹے کا حصول غریب کے لیئے ناممکن کردیا گیا نادار لوگ گھنٹوں تپتی دھوپ میں لائن بنا کر دس کلو آٹا لیتے ہیں بیشتر لوگ گھنٹوں قطار میں کھڑا رہنے کے باوجود آٹے کے حصول میں ناکام رہتے ہیں۔انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ شہباز شریف سے ملنے لاہور جا رہے تھے کہ مریدکے کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے دن دہاڑے ہمیں جی ٹی روڈ پر لوٹ لیا پچاس ہزار سے زائد رقم اور موبائل فونز چھین کر چلے گئے تاہم ملزمان جاتے وقت دوہزار روپے راستہ کا خرچہ واپس کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس بات کا غماض ہے کہ پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کے مسائل سے ہر شخص دوچار ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں اگر مداخلت نہ کی گئی تو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

کلرسیداں میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار کے بعد خواجہ سراؤں کی بھی بڑی تعداد نے کلرسیداں میں مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں

After the influx of professional beggars, a large number of eunuchs have also set up permanent camps in Kallar Syedan.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار کے بعد خواجہ سراؤں کی بھی بڑی تعداد نے کلرسیداں میں مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ساٹھ ستر کے قریب یہاں جھگیاں لگا کر آباد ہیں جن کے مرد حضرات گھر میں آرام کرتے ہیں۔ ان جھگیوں میں مقیم ہر عمر کی عورت اور کمسن بچے ضبح ساڑھے آٹھ بجے شہر میں داخل ہو کر شام چھ بجے تک ہر دوکان کے باہر بھیک مانگتے ہیں کسی بھی گاڑی کے رکتے ہی ایک دم چار چھ لوگ اس کے اگے ہاتھ پھیلاتے ہیں اپ کسی فاسٹ فوڈ یا بیکری کے اندر داخل ہوں تو سب سے پہلے آپ کاواسطعہ راستوں میں کھڑے ان پیشہ ور بھکارہوں سے ہوتا ہے اگر اپ کچھ کھانا چائیں تو اس دوران وہ اپنا ہاتھ آگے کر دیتے ہیں اس کے علاوہ روات سے ایک شاہ زور گاڑی صبح ایک دوسرے گروہ کے بھکاریوں کو روات کلر دھانگلی روڈ کے کنارے چھوڑ جاتی ہے اورشام کے وقت ان کو واپس روات لے جاتی ہے۔یہ دھانگلی روڈ کے علاوہ اندرون شہر مختلف بازاروں میں مختلف آوازیں لگا کر بھیک مانگتے ہیں کچھ پیشہ ور بھکاری پیر اور جمعرات کو کلرسیداں کا رخ کرتے ہیں اس کے علاوہ خواجہ سرا بھی کثیر تعداد میں کلرسیداں منتقل ہو گئے ہیں۔انہوں نے یہاں کمرے کرائے پر لے لیئے ہیں اور یہ اپنا دھندہ شام ڈھلنے کے قریب شروع کرتے ہیں اور رات گئے تک بازاروں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں کم عمر موٹرسائیکل سوار اور نوجوان ان کا خاص نشانہ ہوتے ہیں اس صورتحال سے مقامی شہری انتہائی پریشان ہیں مگر کلرسیداں کا کوئی ادارہ ان پیشہ ور بھکارہوں کے خلاف قانون کو حرکت میں لانے کو تیار نہیں ہوتا۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر محمد فیاض نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ پنڈورہ ہر دو میں میڈیکل سنٹر اینڈ میٹرنٹی ہاؤم میں قائم غیر قانونی فارمیسی کو سر بمہر کر دیا

Deputy Drug Controller M Fayyaz sealed the illegal pharmacy set up at the Medical Center and Maternity Home in Pandora Har Do

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر محمد فیاض نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ پنڈورہ ہر دو میں میڈیکل سنٹر اینڈ میٹرنٹی ہاؤم میں قائم غیر قانونی فارمیسی کو سر بمہر کر دیا۔ڈپٹی ڈرگ انسپکٹر نے گزشتہ روز مذکورہ میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا۔فارمیسی کے اندر غیر قانونی ادویات موجود تھیں جس پر ڈرگ کنٹرولر نے نے ڈرگ ایکٹ 1976، ڈریپ ایکٹ 2012اور ڈرگ قوانین کے تحت کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل سٹور کو سر بمہر کر دیا۔

چوآ خالصہ کے نجی بنک کے منیجر انصر محمود کے والدمحمود حسین انتقال کر گئے

Mahmood Hussain, father of Ansar Mahmood, manager of a bank in Choa Khalsa passed away

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—چوآ خالصہ کے نجی بنک کے منیجر انصر محمود،یاسر محمود ایڈووکیٹ کے والد اور الائیڈ سکول کلرسیداں کے ایم ڈی محمد ظہیر کے بہنوئی محمود حسین انتقال کر گئے۔نمازجنازہ میں سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،شیخ ساجد الرحمان،جابر عباس،چوہدری شفقت محمود،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،شیخ میثم تمار،شیخ حسن فیاض،ٹھیکیدار محمد یونس بھٹی،چوہدری توقیراسلم،صوبیدار غلام ربانی،حاجی طارق تاج،مسعود بھٹی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،صغیر بھولا،اکرام الحق قریشی،شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،چوہدری محمد عظیم،ملک انصر خان اور دیگر نے گاؤں تل خالصہ جا کر چوہدری غلام جیلانی کے والد محترم اور چوہدری غلام ربانی کے خسر کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،سابق تحصیل ناظم گوجرخان چوہدری محمد عظیم نے کلرسیداں کے گاؤں سہوٹ حیال جا کر نمبردار اسد عزیز سے ان کے ماموں کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button