Kahuta; Two dead in fatal accidents including Sakot UBL Bank manger from Narh village
سکوٹ یو بی ایل بینک منیجر سمیت مہلک حادثات میں دو افراد ہلاک
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔کہوٹہ شہر کے قریب ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات میں دو افراد جانبحق جبکہ دو شیدید زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے نزدیک پہلا حادثہ کھڈیوٹ میں دورکشوں کے مابین تصادم کے دوران پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص یاسین ساکن بٹالہ جانبحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔ جبکہ دوسرا حادثہ نڑھ کی ڈھوک اوریک کے نزدیک ایک کار گہری کھائی میں جاگری جس میں ایک شخص فیصل رشید ولد محمدرشید جو سکوٹ UBL بینک میں ملازم تھے جانبحق ہو گیا۔جبکہ فیصل اقبال سکنہ سون زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک وارڈن کہوٹہ اور پولیس تھانہ کہوٹہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا کیا گیا۔
Kahuta; Two persons were killed and two others were injured in two separate road accidents near Kahuta city. According to details, the first accident took place near Kahuta city during a collision between two riksha’s in Khadyot. As a result, a Yaseen resident of Batala was killed and a woman was injured. The second accident took place when a car fell into a deep gorge near Dhok Orek in Narh in which a man Faisal Rashid son of Muhammad Rashid who was manger of UBL Bank was killed while Faisal Iqbal resident of Soon was injured. The bodies were shifted to Tehsil Headquarters Hospital.