DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; The vehicle of the accused who attacked IG on Rawalpindi Interchange has been identified

راولپنڈی انٹرچینج پرایڈیشنل آئی جی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گاڑی کا پتا چل گیا

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— راولپنڈی فتح جنگ انٹرچینج پر ایڈیشنل آئی جی پر حملہ کرنے والے
ملزمان کی گاڑی کا پتا چل گیا، حملہ آور ملزمان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی، ملزمان کی گاڑی کا جعلی نمبرایبٹ آباد کے ایک شہری کی گاڑی کا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹروے پر اے آئی جی سجاد افضل پر حملے کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اے آئی جی موٹروے پولیس سجاد افضل پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی، ملزمان کی گاڑی کا جعلی نمبرایبٹ آباد کے ایک شہری کی گاڑی کا ہے۔
آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اے آئی جی سجاد افضل کو گاڑی مشکوک نظر آئی تو انہوں نے گاڑی کا پیچھا کیا، ملزمان کی فائرنگ سے نعمان افضل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،گولی سجاد افضل کے سرکو چھو کرنکلی۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان گاڑی لے کر فرار ہوئے اور آگے جاکر گاڑی چھوڑ دی، ملزمان کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، گاڑی اور ملزمان کی شناخت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، گاڑی میں مشکوک لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔واضح رہے راولپنڈی کے قریب فتح جنگ انٹر چینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی کے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سجاد افضل آفریدی ایم ون پر مشکوک گاڑی کا پیچھا کررہے تھے، کہ ان پر فائرنگ کردی گئی، سجاد افضل کو دو گولیاں لگیں، انہیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل آفریدی کے چھوٹے بھائی اور پی اے ایس افسر نعمان واقعے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ واقعے کے فوری بعد سینیئر پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے تھے۔

Rawat; Police on Friday announced to arrest four suspects allegedly involved in opening fire on the vehicle of AIG Motorway Police besides also recovering the vehicle used in the attack.

According to SSP Operation, the incident is being probed from all angles as police recovered the vehicle used in the attack at Fateh Jang interchange in Rawalpindi.
Four suspects who allegedly opened fire on the vehicle have also been arrested along with the recovery of weapons from their possession.

Show More

Related Articles

Back to top button