Kallar Syedan; Former District Council member Alhaj M Siddique, founder of Darul Uloom Fazl-ul-Uloom Haidaria Pehr Hali, passed away
دارالعلوم فضل العلوم حیدریہ پیر حالی کے بانی مہتمم چوآخالصہ سے سابق رکن ضلع کونسل الحاج محمد صدیق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی )…دارالعلوم فضل العلوم حیدریہ پیر حالی کے بانی مہتمم چوآخالصہ سے سابق رکن ضلع کونسل الحاج محمد صدیق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،نماز جنازہ دارالعلوم میں ادا کی گئی۔جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،ارکان بلدیہ کلرسیداں شیخ حسن ریاض،حاجی محمد اسحاق،عابد زاہدی،صوفی ضابر حسین کے علاوہ بابو ظفر اقبال،مالک داد بھٹی،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا،قاضی زاہد نعیم،شیخ ظفر جاوید،احسان الحق قریشی،نمبردار فرحت عباس،سردار صلاح الدین احمد،ملک طیفور،سید طاہر عباس،سرفراز جنجوعہ،،محسن شاہ،رضوان خالق،نور الٰہی نوری،چوہدری امتیاز حسین،راجہ شفیق الحق اور دیگر نے شرکت کی۔یاد رہے کہ حاجی محمد صدیق کئی دھائیوں تک برطانیہ کے شہر گلاسگو میں مقیم رہے انہوں نے اپنے گاؤں پیر حالی میں دارالعلوم اور مسجد بھی قائم کی وہ چوآخالصہ سے رکن ضلع کونسل بھی رہے۔
Kallar Syedan ; Former District Council member Alhaj Muhammad Siddique passed away after a long illness. Provincial Parliamentary Secretary Raja Sagheer Ahmed, Former Member Assembly Mahmood Shaukat Bhatti, Former Town Nazim Hafiz Sohail Ashraf Malik, Members of Municipality Kallar Syedan Sheikh Hassan Riaz, Haji Muhammad Ishaq, Abid Zahidi, Sufi Zabir Hussain besides Babu Zafar Iqbal, Malik Dad Bhatti, Sheikh Nadeem Ahmed, Subedar Ghulam Rabbani, Haji Tariq Taj, Saghir Bhola, Qazi Zahid Naeem, Sheikh Zafar Javed, Ehsanul Haq Qureshi, Numbered Farhat Abbas, Sardar Salahuddin Ahmed, Malik Taifur, Syed Tahir Abbas, Sarfraz Janjua, Mohsin Shah, Rizwan Khaliq, Noor Elahi Noori, Chaudhry Imtiaz Hussain, Raja Shafiqul Haq and others attended.
Rest of the day news…
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی )…اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آپریشنز آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سلیمان خان کی سفارش پر ڈی آئی جی وصال فخر سلطان راجہ نے کلر سیداں سے راجہ بازار چلنے والی اے سی بس کوسٹر میں مسافروں کی اوورلوڈنگ کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کیا ہے۔یہ کاروائی کلر سیداں کے ایک شہری عمر آزاد بٹ کی شکایت پر کی جارہی ہے جس میں شکایت کی گئی تھی کہ اے سی گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کی جاتی ہے۔یادرہے کہ اے سی کوسٹروں میں کرایہ اے سی کا لیا جاتا ہے مگر اے سی چلایا نہیں جاتا بیشتر بسوں کے شیشوں کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور اے سی چلانے کے بجائے مسافروں کو شیشہ کھول کر تازی ہوا لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی )… زیادتی کا مقدمہ چوبیس گھنٹے بھی نہ چل سکا،مدعیہ نے کیس کی پیروی کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حمزہ کالونی کی ایک خاتون نے ایک مقامی معزز شہری کے خلاف تھانے میں درخواست دی تھی کہ اسے شہری نے اپنے دفتر بلا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا کلر سیداں پولیس نے زیر دفعات 506/376ت پ مقدمہ در ج کر کے ایک مقامی سینئر استاد کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ اگلے ہی روز مدعیہ خاتون نے مقامی عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا کہ وہ کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر مقامی شہری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی )… مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا اپنی مرضی سے گئی تھی اور واپس آ گئی ہوں۔15سالہ مغویہ نے مقامی عدالت میں اپنا بیان قلم بند کروا دیا جس کے بعد مبینہ مغویہ کو عدالت نے اپنے والد کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی اور گرفتار ملزم احسن رضا سکنہ مندرہ کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جناح کالونی کلر سیداں کی رہائشی خاتون (ص)نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ میری بیٹی مسماۃ (ن م)جو کہ کلاس نہم کی طالبہ ہے دوبیرن روڈ پر واقع ایک نجی سکول میں زیر تعلیم ہے۔اسی دوران میں نے اپنے موبائل فون چیک کیا تو ایک انجان نمبر سے کچھ میسجز آئے ہوئے تھے جن سے معلوم ہوا کہ میری بیٹی حسن رضا سے رابطے میں تھی۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی )…چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر قاضی سعید رسول اور عمران نواب خان کی زیر نگرانی کلر سیداں شہر میں کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں متعدد موٹر سائیکلوں جن پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس نصب ہیں یا بغیر نمبر پلیٹس ہیں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی اور متعدد موٹر سائیکلوں کو تھانے بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کلر سیداں میں ٹریفک قوانین کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا، روڈ حادثات کی روک تھام اور شاہراؤں پر روڈ یوزر ز کی جان و مال کا تحفظ کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس سے ہم غافل نہیں ہیں۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی )…اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کے دفتر سے پٹواری کی آسامیوں کے لیے کمپیوٹر ٹیسٹ پاس کرنے والے گیارہ کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔جن میں محمد فہیم،محمد وسیم،کاشف ظہور،قاسم رضا،جنید احمد،نعمان اشرف،ماجد محمود،محمد عرفان،نوید قمر،ثاقب الیاس،فیضان جاوید شامل ہیں۔