DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Man arrested for the attempted murder of Potwari Raja Khalid Mahmood

پٹواری راجہ محمد فیصل کے چھوٹے بھائی پٹواری راجہ خالد محمود پر قاتلانہ حملہ کر نے والا گرفتار

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پٹواری راجہ محمد فیصل کے چھوٹے بھائی پٹواری راجہ خالد محمود پر قاتلانہ حملہ کر نے والا گرفتار۔ثاقب نامی شخص چند ماہ قبل چھری کے پے در پے وار کر کے پٹواری راجہ خالد محمود کو شدید زخمی کر دیا تھا گذشتہ روز ثاقب کی ضمانت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے خارج پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ نمبر311/21جس کے مطابق گذشتہ ماہ قبل ثاقب بشیر نے چھری سے وار کر کے پٹواری راجہ محمد فیصل کے چھوٹے بھائی پٹواری راجہ خالد محمودکو شدید زخمی کر دیا تھا جس پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے مذکورہ شخص پر 337/324کے دفعات لگائے تھے جبکہ اسی شخص کے خلاف کے پٹواری راجہ خالد محمود کے ڈرائیور کا دانت توڑنے پر تھانہ کہوٹہ میں ہی ایک اور ایف آئی آرجو زیر دفعہ336کے تحت درج ہے گذشتہ روز قبل ملزم ثاقب کی ضمانت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے خارج پولیس نے گرفتار کر لیا۔

Kahuta; Patwari Raja Muhammad Faisal’s younger brother Patwari Raja Khalid Mahmood assassin was arrested for his murderous attack. A man named Saqib stabbed Patwari Raja Khalid Mahmood a few months back and severely injured him. Police arrested him outside the Rawalpindi bench.

Rest of the day news…

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک عبدالقیوم نوجوان رہنماء جماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ نے کہا کہ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں بلکہ دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زاہد مسلمانوں کے لیڈر تھے انکی جدوجہد آزادی سے دنیا بھر کے مظلوموں مسلمانوں کو ایک نیا حوصلہ اور جذبہ ملتا تھا انھوں نے92برس کی زندگی میں 70سال سے زائد عرصہ کی زندگی مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کی جنگ لڑتے تھے وہ ہم سے بڑھ کر محبت پاکستان تھے انکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے بھارتی عزائم کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے 8لاکھ مسلح افواج نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر جومظالم ڈھائے ہیں جن پر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں بھی خاموش ہیں ان خیالات کا اظہار معروف نوجوان سیاسی وسماجی ملک عبدالقیوم نوجوان رہنماء جماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت جتنا مرضی ظلم کر لے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکتی جسطرح بیس سال بعد طالبان نے سپر طاقتوں کو شکست دیکر افغانستان کو آزاد کرایا اسی طرح وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انکا حق ملے گا اور پاکستان کا حصہ ہوگاانہوں نے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور بھارتی اقدام کی مذ مت کی۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے شہری لاوارث ہو گے نہ حکومتی نمائندوں کی کارکردگی نہ اپوزیشن کا کوئی کردار۔کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات آئے روز حادثات معلوم بن گئے ایم سی کے کروڑوں فنڈز خرد برد شہر میں ایم سی کے 8 کروڑ کے منصوبے لگائے گئے ٹینڈر بھی ہوئے ہیں جن میں سے دو کروڑ میں سڑک کے لیے رکھے گئے ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا مگر نہ کہوٹہ شہر کی سڑک بنی نہ لاری اڈہ اور ذبح خانہ کے قریب جو سڑک محکمہ نے اکھاڑی تھی وہ تعمیر ہوئی نہ کلر باء پاس ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے یہاں نہ کوئی حکومتی نمائندے ہیں نہ انتظامیہ اور نہ ہی اپوزیشن کا وجود موجود ہے سب لوگ اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑنے میں مصروف کلر چوک گلی ٹوٹنے والی ہے لوگ اپنی مدد آپ مٹی ڈال کر گاڑیاں گزارتے ہیں جبکہ مچھلی چوک،جی پی او ر2روڈ، مٹور چوک جو پہلے ہی کھنڈر بنی ہوئی تھی پانی کی پائپ لائن ڈالی گئی اور جو رہتی کثر تھی وہ بھی نکال دی گئی کروڑوں روپے کی خردبرد کی گئی ہے کنکریٹ کے بجائے مٹی ڈالی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بارش میں کیچڑ ہی کیچڑ نظر آتا ہے جبکہ جگہ جگہ پی ٹی سی ایل کی تاریں پڑی ہیں آے روز وہ بھی سڑک اکھاڑ دیتے ہیں پی ٹی آئی کی تنظیم اور یوتھ ونگ نے بھی منتخب نمائندوں کی ناقص کارکردگی دیکھ کر پیچھا چھوڑ دیا ہے جبکہ سٹی میں نہ پی ٹی آئی کی قیادت کام کرتی ہے اور نہ اپوزیشن آواز بلند کرتی ہے شہریوں نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قومی رضاء ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت وقت ہم رضاء کاروں کا چولہا ٹھنڈا ناں ہونے دیں ہمیں دوبارہ بحال کیا جائے اگرکسی ایک رضاء کار سے غلطی ہوئی ہے تو اس کی سزا تمام رضاء کاروں کو ناں دی جائے انہوں نے کہا کہ ہم رضاء کاروں کا سی پی او کے حکم پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر بھرتی کر تا ہے جبکہ پی قیاوآر کے جوان تصدیق تھانہ محرر اور علاقہ کونسلر سے کروائی جاتی ہے اس کے بعد ایس ایچ او کو فاروڈ کی جاتی ہے اس کے بعد ڈی ایس پی اور اس کے بعد پی قیاوآر کے جوان سیکورٹی کلیئر کرتے ہیں اس کے بعد میڈیکل ہوتا ہے انہوں نے کہا یہ تمام پراسس ہوتے ہیں ہماری بھرتی ہونے کا اگر اس کے بعد کوئی رضاء کار کوئی غلطی کر تاہے تو اس کی سزا تمام رضاء کاروں کو ناں دی جائے اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے اس لیے ہم ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر بحال کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button