DailyNewsHeadlinePothwar.com

Mirpur, AJK; Chaudhry Qasim Majeed organized a tea party in honor of the journalists of Chakswari Press Club

چوہدری قاسم مجید نےچکسواری پریس کلب کے صحافیوں اور چکسواری کی دیگر صحافی برادری کے اعزاز میں اپنی جانب سے ٹی پارٹی کا اہتمام

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —آزادجموں وکشمیر قانوان سازاسمبلی کے ممبر چوہدری قاسم مجید نے ہمرا سابق امیدوار اسمبلی چویدری سعود اقبال سابق میڈیا ایڈوائزروزیر اعظم آزادکشمیر یاسر ممتاز چوہدری پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ کھنڈا موڑ میں چکسواری پریس کلب کے صحافیوں اور چکسواری کی دیگر صحافی برادری کے اعزاز میں اپنی جانب سے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا اور اس موقع پر قاسم مجید چویدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ میں چکسواری کی صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے حالیہ انتخاب میں ایک مثبت انداز میں اپنی صحافتی سرگرمیاں سر انجام دی ہیں مسائل کی نشاہدہی کرنا آپ کا کام ہے اور کام کرنا میرا کام ہے میں ممبر اسمبلی نہیں بلکہ عوام کا خادم ہوں 25جولائی کی شام کو عوام نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا میری مخالفت میں ووٹ دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا جس کو وہ بہتر سمجھتے تھے ووٹ دیے ہیں میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں سب کا نمائندہ ہوں کسی سے کو ئی زیادتی نہیں ہوگی جمہوری نظام کے تحت عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا میں منتخب ہونے کے بعد کبھی بھی کسی کے ساتھ زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتا اپوزیشن جمہوریت کا حسن ہے ان شاء اللہ کسی کو مایوسی نہیں ہوگی چکسواری کے سارے مسائل میں بخوبی جانتا ہوں چکسواری بازار والی سڑک کا کام عنقریب شروع ہو جائے گا فیض پور شریف کی تمام سڑکیں پختہ کی جائیں گی حالیہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا آپ کا حق ہے مثبت تنقید سے اصلاح ہوتی ہے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں چکسواری پریس کلب کے لئے سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے نیوٹاؤن میں الاٹ کردہ پلاٹ پر چکسواری پریس کلب چکسواری کیصد راجہ نثار احمد خان عمارت کی تعمیر کے لیے کام کاآغاز کریں ان شاٗ اللہ مین اپنی بساط کے اور دستیاب وسائل کے اندر اس تعمیر میں اپنا کردار ادا کرونگا چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ محکمہ شاہرات کی جا نب سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا واٹرسپلائی سکیم کا کام مکمل ہے ان شاء اللہ اہنی پوری کو شش کر کے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذریعے چلانے کی کوشش کرینگے چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ عوام بہترین جج ہے انہوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے 26جولائی سے میری ذمہ داری اور چوکیداری شروع ہے اس موقع پر انہوں صدر پریس کلب چکسواری راجہ نثار احمد خان اور ان کے ساتھیوں کا بھرپور شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر پر پہلوان منیر حسین چوہدری خوشنود علی ظارف حسین اور دیگر بہیت سی سر کردہ شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجودتھی

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — صدر پریس کلب چکسواری کے صدر راجہ نثار احمد خان کی قیادت میں پریس کلب کے صحافیوں نے نگیال میں جاکر ممبر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ کو دلی مبارک بادپیش کی اور نیک خوہشات کا اظہار کیا اس موقع پر محمد رفیق بھٹی مولانا حق نواز صدیقی۔چویدری ثاقب ظفرعدیل رفیق بھٹی محمد تاج جالب معظم علی چوہدری عنصر محمود غزالی موجود تھے محترمہ نبیلہ ایوب ایدوکیٹ نے رراجہ نثار احمد صدرپریس کلب چکسواری اور ان کے ساتھیوں کا دلی شکر یہ ادا کیا اور ان کی شاندار صحافتی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا

Mirpur, AJK; Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly Member Chaudhry Qasim Majeed along with former Assembly candidate Chaudhry Saud Iqbal, former Media Advisor to the Prime Minister Azad Kashmir Yasir Mumtaz Chaudhry at the PPP Secretariat Khanda Mor in honor of the journalists of Chakswari Press Club and other journalists of Chakswari gave a tea party. Speaking to reporters on the occasion, Qasim Majeed Chaudhry said, “I thank the journalist community of Chakswari for carrying out their journalistic activities in a positive manner in the recent elections. I am not a member of the assembly but a servant of the people. I thank everyone and I am the representative of all.

Show More

Related Articles

Back to top button