DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Car fell into a ditch several feet below at Batuha stop near Dera Mushtaq Shah Bazaar, One injured

ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار(ڈی ایم شاہ) کے قریب بٹوہا سٹاپ کے مقام میران کار کئی فٹ نیچے کھائی میں گر گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار(ڈی ایم شاہ) کے قریب بٹوہا سٹاپ کے مقام میران کار کئی فٹ نیچے کھائی میں گر گئی۔ بلال نامی نوجوان زخمی جسے اپنی مدد آپ کے تحت اہل علاقہ نے نکالا۔تفصٰل کے مطابق گذشتہ روزبلال ولد محمد صابر نامی نوجوان رات کو اپنے گھر کہوٹہ آ رہا تھا کہ رات کی تاریکی میں موڑ کاٹتے ہوئے ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار(ڈی ایم شاہ) کے قریب بٹوہا سٹاپ کے ان کی کار کئی فٹ نیچے کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گے اور ان کو گاڑی کوبھی شدید نقصان پہنچااہل علاقہ نے اپنی مدد آ پ کے تحت زخمی کو نکالااتاحال ان کی گاڑی نہیں نکالی جا سکی۔

Kahuta; A Miran car fell into a ditch several feet below the Batuha stop near Dera Mushtaq Shah Bazaar (DM Shah). A young man named Bilal was injured and was rescued by the locals with his help. His car fell into a ditch several feet below the Batuha stop near which he was injured and his vehicle was severely damaged.

جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم کے دورہ کہوٹہ سے جماعت اسلامی مزید مظبوط اور منظم ہو گی

The visit of Central General Secretary of Jamaat-e-Islami Amir-ul-Azeem to Kahuta will further strengthen and organize Jamaat-e-Islami

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے رہنماء حاجی ملک عبدا لرؤف ممبر ایم سی کہوٹہ نے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم کے دورہ کہوٹہ سے جماعت اسلامی مزید مظبوط اور منظم ہو گی انھوں نے جماعت اسلامی کے ورکرز تاجر برادری صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کے دورہ کے موقع پر ہمارے پرگراموں میں شرکت کی انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو جمہوری طریقے سے اپنے عہدیدران کا چناؤ کرتی ہے جماعت اسلامی کے پاس شفاف قیادت موجود ہے اور اب عوام تمام پارٹیوں کو آزما چکے ہیں اب انکی نظریں جماعت اسلامی پر ہیں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سودی نظام کو ختم کر کے اسلامی طریقے سے حکومت چلا کر ملکی معشیت بہتر کرنے کی صلاحت رکھتی ہے ملک میں چند جاگیر دار خاندانوں کی حکومت رہی جو پیسے کے بل بوتے اور اسٹیبلشمنٹ کے زیر سایہ اقتدار میں آکر ملکی دولت لوٹتے رہے مگر غریبوں کے لیے کچھ نہ کیا انشا اللہ جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

نئے اسلامی سال کا آغاز ہو چکا ہے,عبدا لمجید مغل

The new Islamic year has begun, Abdul Majid Mughal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون عبدا لمجید مغل چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے ایک بیان میں کہا کہ نئے اسلامی سال کا آغاز ہو چکا ہے ہمیں شہداء کربلا کو محبت اور عقیدت کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرنی ہو گی نئے اسلامی سال پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ دین اسلام کی سر بلندی اور اہل بیت شہدا کربلا کی قربانیوں کو سبق بنا کر اپنی اصلا ح کرنا ہوگی ایہ ملک بے شمار قربانیوں کے سبب حاصل ہوا اسکی تعمیر و ترقی میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا نئے سال کے آغاز اور محرم الحرام کے ایام میں گھروں مساجد میں خصوصی محافل کا اہتمام کر کے شہدا کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے اس دوران امن و امان کو بحال رکھنے میں تمام مکاتب فکر کے لوگ علمائے کرام اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں یہ مہینہ ہمیں صبر محبت اور بھائی چارے دین حق کے لیے قربانیوں کا درس دیتا ہے عبدا لمجید مغل نے مزید کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا اور قیامت تک قائم رہے گا اسلام سے دوری کی وجہ سے آج مسلامن پریشانی کا شکار ہیں ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو قرآن و سنت سے منسلک کرنا ہوگا کہوٹہ ایک پر امن شہر ہے اور گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی ہمیں محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنا ہو گی اہل بیت نے جس طرح کربلا میں س کٹا کر نانا ﷺ کے دین کو بلند کیا انکے نقش و قدم پر چل کر دین اسلام کی سر بلندی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button