Rawat; On the direction of CPO Rawalpindi, senior police officers reviewed the route of Moharram al haram processions
سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پر سینئر پولیس افسران کامحر م الحرام کے دوران اپنے علاقے میں منعقد ہونے والے جلوسوں کے روٹ کا جائزہ
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پر سینئر پولیس افسران کامحر م الحرام کے دوران اپنے علاقے میں منعقد ہونے والے جلوسوں کے روٹ کا جائزہ،امام بارگاہوں کے بانیان سے میٹنگ، امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے لیے پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی جانب سے محرم الحرام میں امن وامان کے قیام اورفول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقداما ت کا سلسلہ جاری ہے،سی پی اوراولپنڈی نے گزشتہ دنوں ضلعی امن کمیٹی،تاجر براداری،جید علماء کرام، جلوس /مجلس کے لائسنس ہولڈر اورامام بارگاہوں کے بانیان کے ساتھ میٹنگزکیں،سی پی اونے میٹنگز میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام اورفول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا،سی پی اونے سینئر پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے علاقے کے امام بارگاہوں کے بانیان سے میٹنگ کریں اورجلوسوں کے روٹ جائزہ لیں،جس پر عملد رآمد کرتے ہوئے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے محرم الحرام کے دوران اپنے اپنے علاقے میں منعقد ہونے والے جلوسوں کے روٹ کا جائز ہ لیا اوراپنے علاقے کی امام بارگاہوں کے بانیان سے میٹنگز کیں،میٹنگز میں سینئر افسران نے کہاکہ امن وامان کے قیام اوربھائی چارے کی فضاء کوبرقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اورپولیس کے ساتھ تعاون کر یں،سی پی اونے میٹنگز میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے اورامام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایات دیں تھیں،جن کے پیش نظر امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے لیے پولیس اہلکار وں کوبھی تعینات کیاجارہاہے۔
Rawat; On the direction of CPO Rawalpindi, senior police officers are reviewing the route of processions held in their area during Muharram, meeting with the Imambargahs, police personnel are also being deployed for the security of Imambargahs. City Police Officer Muhammad Ahsan Younis continues to take steps to maintain law and order and ensure full proof security in Muharram. Meetings were held with the license holders of the Majlis and the founders of Imambargahs. In the meetings, the CPO expressed its commitment to maintain law and order and ensure security during Muharram. The CPO instructed the senior police officers to visit their areas. Meet with the founders of Imambargahs and review the routes of processions, following which SDPOs and SHOs reviewed the routes of processions held in their respective areas during Muharram and Imams of their areas. Meetings with the founders said that they should play their role in maintaining law and order and maintaining the atmosphere of brotherhood and co-operate with the police. In view of which police personnel are also being deployed for the security of Imambargahs.