DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The 24-hour power outage was restored by former MPA Col (retd) Shabbir Awan, a candidate for constituency PP-7.

چوبیس گھنٹے بند رہنے والی بجلی عوام کے حقیقی خادم سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی کوششوں سے بحال ہو گئی۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چوبیس گھنٹے بند رہنے والی بجلی عوام کے حقیقی خادم سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی کوششوں سے بحال ہو گئی۔صدر پی ٹی آئی یوسی ہوتھلہ زاہد کیانی کی در خواست پر سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان کی کوششوں سے کلیال ستیاں یوسی ہوتھلہ میں نیاء ٹرانسفامرنصب کرا دیا۔ معززین علاقہ کی طرف سے سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سے یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں کلیال ستیاں کا ٹرانسفامرجل گیا جس کی وجہ سے عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھابچے اور بوڑھے اس شدید گرمی میں بلبلا اٹھے تھے جس پر صدر پی ٹی آئی یوسی ہوتھلہ زاہد کیانی نے عوام کے حقیقی خادم سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے فی الفور محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا اور انہوں نے یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں کلیال ستیاں کے لیے نیا ء ٹرانسفامرنصب بھجوایا جو کہ محکمہ واپڈا کہوٹہ کے اہلکاروں نے رات گے نصب کیا معززین علاقہ زاہد کیانی، آفتاب کیانی،خالق کیانی،جابر کیانی اور دیگر نے سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

Kahuta; With the efforts of former MPA Col (retd) Shabbir Awan, a new transformer was installed at Kalial Sattian UC Hothla. The villagers paid homage to former MPA Col (retd) Shabir Awan, candidate for Punjab Assembly constituency PP-Seven in eloquent words. The people of the area were facing severe hardships in the area. The children and the elderly were bubbling in the scorching heat. They contacted former MPA Col (retd) Shabbir Awan on which he immediately contacted the top officials of WAPDA department and they sent a new transformer for village Kalyal Sattian of Union Council Hothla which was installed by the officials of WAPDA Kahuta department at night. Distinguished Zahid Kayani, Aftab Kayani, Khaliq Kayani, Jabar Kayani and others have thanked former MPA Col (retd) Shabir Awan.

تحصیل کہوٹہ کی سو سالہ پرانی عمارت میں رونقیں بحال ہو گئی

The 100-year-old building in Kahuta Tehsil has been restored

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کی سو سالہ پرانی عمارت میں رونقیں بحال ہو گئی ہیں اے سی کہوٹہ یاسر رضوان تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم، پٹواری سرکل کہوٹہ راجہ محمدفیصل و دیگر عملہ نے اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے ڈوگڑہ زمانے کی تعمیر کی گئی خوبصورت بلڈنگ جو بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہی تھی اسکے اوپر لینٹر ڈال کر جہاں پانی سے محفوظ کیا وہاں پر تحصیلدار نائب تحصیلدار محرر کے دفاتر کو انتہائی خوبصورت اور تمام سہولیات سے بھی آراستہ کیا سائیلین کے لیے واٹر کولر، واش رومز اور بیٹھنے کے لیے خوبصورت ماحول دیا جبکہ سائلین کی ریفرشنمنٹ کے لیے خوبصورت کنٹین کا انعقاد کیا پٹواری راجہ فیصل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خصوصی طور پر ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے لیے الماریوں کا بندوبست کیا اور سائلین کے لیے بیٹھنے اور انکے کام کے لیے کوشش کی کہ خوبصورت ماحول بنایا جائے انھوں نے کہا کہ اے سی کہوٹہ یاسر رضوان کی خصوصی کاوشوں سے یہ ممکن ہوا کہ تمام پتواری گرداور تحصیلدار اایک چھت تلے جمع ہیں تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے مخیر حضرات کا شکریہ جنہوں نے اس خوبصورت بلڈنگ جو کہ قدیمی ورثہ ہے اسکو اپ گریڈ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا محرم الحرام کے موقع پر نکلنے والے جلسوں کے راستوں کا دورہ معائنہ کیا

Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan inspects the routes of Muharram procession

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا محرم الحرام کے موقع پر نکلنے والے جلسوں کے راستوں کا دورہ معائنہ کیا۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا سی او کونسل مس آصفہ، سب انجنئیر اور راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کہوٹہ کے سٹاف کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے کہوٹہ، بھون و دیگر جگہوں کا دورہ نکلنے والے جلسوں کے راستوں و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر ایثار کا درس دیتا ہے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے میں عوام انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں جبکہ گزشتہ شب اے سی کہوٹہ کا ایکشن تحصیلدار عارف انجم اور سول ڈیفنس کے اہلکاران کے ہمراہ کہوٹہ کا دورہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 5 مختلف دوکانیں سیل جبکہ بھاری جرمانہ کیا اے سی کہوٹہ نے اس موقع پر کہا کہ ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ایس او پیز کو فالو کر کے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button