DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Traders demand restoration of lockdown on Friday Saturday

تحصیل گوجرخان میں حسب سابق جمعہ ہفتہ کو لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن بحال کیا جائے,مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان

گوجرخان، پوٹھوار ڈاٹ کوم۔ مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر حاجی راجہ محمد جواد اور انجمن تاجراں تاجر اتحاد گروپ کے صدر حاجی مرزا وقاص اکبر نے اپنے الگ الگ بیان میں راولپنڈی انتظامیہ کی طرف سے ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن کے اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو لاک ڈاؤن سے تاجر برادری متفق تھی اب اچانک کمشنر راولپنڈی نے ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند کرنے کا فرمان جاری کر دیا ہے جمعہ کو ویسے ہی کاروبار نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اب ہفتہ اور اتوار مارکیٹ بند کرنے سے تین دن کاروبار بند کرنا پڑے گا۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ تاجر پہلے ہی مہنگائی۔ٹیکسوں کی بھرمار اور مختلف اداروں کی طرف سے آئے روز جرمانوں کی وجہ سے دیوار کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔ حکومت رتی برابر تاجروں کو ریلیف نہیں دے رہی جس کی وجہ سے اب تو دکانوں کے کرایہ اور یوٹلٹی بل کی ادائیگی بھی مشکل ہو گئی ہے۔ گوجرخان کی تاجر برادری ضلعی حکام کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل گوجرخان میں حسب سابق جمعہ ہفتہ کو لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن بحال کیا جائے

Gujar Khan; Haji Raja Muhammad Jawad, president of Central Anjuman-e-Tajiran Gujar Khan and Haji Mirza Waqas Akbar, president of Anjuman-e-Tajiran Tajar Ithad Group, in their separate statements, expressed strong reservations over the announcement of lockdown by the Rawalpindi administration on Saturday and Sunday. they said that the business community had agreed to the lockdown on Friday and Saturday. Now all of a sudden the commissioner Rawalpindi has issued an order to close business on Saturday and Sunday. Closing will require three days of business closure. These leaders said that traders are already suffering due to inflation, high taxes and daily fines imposed by various institutions. The government is not giving relief to the traders, which has made it difficult to pay shop rent and utility bills. Gujar Khan’s business community rejects district officials’ decision on closure of Friday till Sunday.

Show More

Related Articles

Back to top button