DailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; We thank the people of Constituency No. 2 Chakswari for their full support, Ms. Nabila Ayub Advocate MLA

ہم حلقہ نمبردو چکسوار ی کے عوام کے بھرپو رتعاون پران شکریہ اداکرتے ہیں ,محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ ایم ایل اے

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ ایم ایل اے نے کہاے کہ میں نے پیپلزپارٹی میں آنکھ کھولی میر ے والدصاحب کاتعلق بھی پیپلزپارٹی سے تھا پیپلزپارٹی سے وابستگی ابھی تک قائم دائم ہے پارٹی قیادت نے مختلف عہدوں پافائز کیاپارٹی قیادت نے بھرپور اعتماد کیااوراس اعتماد پرپورے اترنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیااب جس اعتماد کامجھ پراعتماد کیاگیاہے اس پربلاول بھٹو زرداری محترمہ فریال تالپور صاحبہ چودھری عبدالمجید چودھری لطیف اکبر سردار محمدیعقوب خان فیصل ممتاز راٹھور چودھری محمدیاسین سمیت پیپلزپارٹی کے تمام ممبران اسمبلی کاشکریہ اداکرتی ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھااورمیری پارٹی کے لئے خدمات کا بہترین اعتراف کیامیری زبردست حوصلہ افزائی کی اورآزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کی ممبرمنتخب کرانے میں گراں قدر کردار اداکیا میں اپنے والدمحترم (سسر) حاجی چودھری اورنگ زیب کی شفقت اورخاوند چودھری حبیب اللہ خان کے پرخلوص ساتھ پران کاشکریہ اداکرتی ہوں میں اورمیرے چھوٹے بھائی چودھری قاسم مجیدایم ایل اے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھر ی عبدالمجید کی قیادت اوررہنمائی کے بغیر کچھ نہیں ہیں ہم ان سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے اورعوام کی خدمت کافر یضہ اداکریں گے ہم حلقہ نمبردو چکسوار ی کے عوام کے بھرپو رتعاون پران شکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کھنڈہ موڑ تنگ دیو یونین کونسل فیض پورشریف میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے استقبالیہ تقریب کااہتمام وانصرام پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئرراہنما حاجی چودھری محمدسوارخان سابق ممبرضلع کونسل میرپور نے کیااہلیان تنگ دیو نے انتظام وانصرام میں ان کی بھرپور معاونت کی

Mirpur, AJK; Ms. Nabila Ayub Advocate MLA said that I opened my eyes in PPP. My father was also related to PPP. Affiliation with PPP is still established. Bilawal Bhutto Zardari, Mohtarma Faryal Talpur, Chaudhry Abdul Majeed, Chaudhry Latif Akbar, Sardar Mohammad Yaqub Khan, Faisal Mumtaz Rathore, Chaudhry Mohammad Yaseen and I would like to express my sincere gratitude to my younger brother Qasim and I sincerely thank him for his encouragement and for his valuable role in electing me to the Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly. Former Prime Minister of Azad Kashmir, there is nothing without the leadership and guidance of Chaudhry Abdul Majeed. We continue to seek guidance from him. We would like to thank the people of Constituency No. 2, Chakswari for their full cooperation. Haji Chaudhry Muhammad Sawar Khan, Senior Leader, Pakistan Peoples Party, Azad Kashmir, Former Member, District Council, Mirpur, was present at the reception.

میری جیت عوام کی جیت ہے,چودھری قاسم مجید

My victory is the victory of the people, Chaudhry Qasim Majeed

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے ممبرچودھری قاسم مجید نے کہاہے کہ میری جیت عوام کی جیت ہے میری جیت میرے والدمحترم سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدصاحب کی چالیس سالہ شاندار خدمات کی جیت ہے میں نے الیکشن مہم میں عوام سے جووعدے کیے تھے ان شاء اللہ پورے کروں گا من عن عمل ہوگا حلقہ نمبردو چکسواری کے عوا م سے میرا یہ وعدہ ہے انہیں مایوس نہیں کروں گا میں عوام کے پاس جاؤں گاان کاشکریہ اداکروں گاہرپولنگ اسٹیشن کے علاقہ کے اندر آؤں گاشام کاوقت ہے آپ سے وعدہ کرتاہوں آپ کومایوس نہیں کروں گا الیکشن کے بعدمیں چیئرمین بلال بھٹوزرداری محترمہ فریال تالپوراور پارٹی قیادت سے ملاانہو ں نے کہاکہ حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام کوہماراسلام پیش کریں اوران کاہماری طرف سے شکریہ اداکریں عوام نے یہ ثابت کیاہے کہ حلقہ نمبردو چکسواری منی لاڑکانہ پاکستان پیپلزپارٹی اورگڑھی خدابخش کاگڑھ ہے یہ عوام کاخلوص ہے کہ سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید صاحب سات مرتبہ اسمبلی ممبر بنے اوراب ان کابیٹاقاسم مجید ممبراسمبلی بناہے حلقہ نمبردو چکسوار ی عوام نے اس الیکشن میں یہ ثابت کیاہے کہ حلقہ نمبردو چکسواری کاووٹرآج بھی چودھری عبدالمجید صاحب کے ساتھ ہے سابق وزیر اعظم چودھر ی عبدالمجید نے چالیس سال تک حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام کی خدمت کی ہے چالیس سالہ خدمت کامشن جاری رہے گا لوگو ں نے طرح کی باتیں کیں چودھری عبدالمجیدصاحب بیمار ہیں قاسم مجید الیکشن نہیں جیتے گاعوام نے ہمارا بھرپور ساتھ دیاہے اللہ تعالی نے اپنے حبیب ﷺ کے صدقہ ہماری محنت کورائگاں نہیں جانے دیا اللہ تعالی کے فضل وکرم حضورنبی کریم ﷺ کی نگاہ کرم اورعوام کی بھرپور حمایت وتعاون سے کامیابی نصیب ہوئی اس کامیابی پراللہ تبارک وتعالی کالاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں اورعوام کے خلوص پران کادل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ اداکرتاہوں مخالف نے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی مگرناکام ہوا میں روا دار ی کی سیاست کرناچاہتاہوں میں پور ے حلقہ کاممبراسمبلی ہوں خواہ کسی نے ووٹ دیاہو یانہ دیاہووہ بچہ آج رورہاہے وہ اگردوبار ہ الیکشن لڑناچاہتاہے تو میں اس کے لئے تیارہوں وہ محسن کش ہے اس میں وفانہیں ہے حلقہ کی تعمیر وترقی میراکام ہے میرے لئے سارے امیدوار قابل احترام ہیں پیپلزپارٹی وفاکانام ہے جس نے وفاکی وہ سرخروہوا اورجس نے بے وفائی کی وہ رسوا ہواچودھری عبدالمجید کی جماعت کے ساتھ وفاکاصلہ ہے کہ وہ سات مرتبہ اسمبلی ممبربنے اوراب ان کابیٹااسمبلی ممبربناہے انہوں نے ان خیالات پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کھنڈہ موڑ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے سابق امیدوار اسمبلی چودھری سعوداقبا ل سابق ممبرضلع کونسل میرپور حاجی چودھری محمدسوار خان سابق میڈیاوائزر وزیر اعظم آزادکشمیر یاسر ممتاز چودھری اورچودھری معیز مجید نے بھی خطاب کیاہے تقریب کاآٓغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیافیصل لیاقت انچارج سوشل میڈیاگروپ نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماؤں کارکنوں اورعوام نے بھرپورشرکت کی پیش ازیں پلاک پل پرممبرا ن اسمبلی کاپرتپاک استقبا ل کیاگیااوربعدازاں کھنڈہ موڑ آمدپر بھی والہانہ استقبال کیاگیا کافی دیر تک پیپلزپارٹی کے ورکرز ڈھول کی تھاپ پربھنگڑا ڈ التے رہے اورزبردست جوش وجذبے کامظاہرہ کیا اورخوشی کی انتہاء کردی

Show More

Related Articles

Back to top button