DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Upgradation of THQ, Girls and Boys College Kahuta and University classes will be launched soon, Raja Saghir Ahmed

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی اپ گریڈیشن، گرلز کا لج اور بوائز کالج کہوٹہ میں 15,15کروڑ کی گرانٹ سے یونیورسٹی کلاسز کا اجراء عنقریب ہو گا,راجہ صغیر احمد

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر…
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات و ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی سیون کہوٹہ او رکلر سیداں کی محرومیوں کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی اپ گریڈیشن، گرلز کا لج اور بوائز کالج کہوٹہ میں 15,15کروڑ کی گرانٹ سے یونیورسٹی کلاسز کا اجراء عنقریب ہو گا۔ زبانی نعروں اور جھوٹے وعدوں کی بجائے عملی اقدامات سے میں اپنی کاکردگی ثابت کروں گا۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ ”ہر بشر۔ دو شجر“ کے تحت محکمہ جنگلات کہوٹہ کے آفس میں پودا لگانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ایس ڈی ایف او جنگلات عمران حیدر شاہ نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے۔ جبکہ مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات و ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت وزیر اعظم عمران خان کا درخت لگانے کا پروگرام حلقہ بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔ درخت لگانے سے علاقہ کی آب و ہوا بہتر اور ماحول خشگوار ہوتا ہے۔ کہوٹہ کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیئے درختوں کو آگ لگانے سے بچانے کے لیئے ہمیں عملی طور پر گردار ادا کرنا چاہیئے۔ اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات و ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ایس ڈی ایف او جنگلات عمران حیدر شاہ کے ہمراہ پودا لگانے کے بعد خصوصی دعا بھی کی۔

Kahuta; Provincial Parliamentary Secretary Prisons and Member Provincial Assembly Raja Saghir Ahmed has said that it is my mission to end the deprivation of PP-7 Kahuta and Kallar Syedan ​​constituencies. Upgradation of Tehsil Headquarters Hospital Kahuta, Girls Lodge and Boys College Kahuta with a grant of Rs 15 Caror. Instead of verbal slogans and false promises, I will prove my worth through practical steps. Planting trees is a charity, “Every human being should be tree planting, Said Rahja Saghir at a ceremony organized at the office of Forest Department, Kahuta under “Two Trees”. SDFO Forestry Imran Haider Shah hosted the function. Meanwhile, the special guest Provincial Parliamentary Secretary Prisons and Member Provincial Assembly Raja Saghir Ahmed in his address said that Prime Minister Imran Khan’s tree planting program under Green and Clean Pakistan is successfully underway in the constituency. Planting trees improves the climate of the area and makes the environment pleasant. In order to make Kahuta green and lush, we have to play a practical role in preventing the trees from burning. On the occasion, Provincial Parliamentary Secretary Prisons and Member Provincial Assembly Raja Saghir Ahmed along with SDFO Forests Imran Haider Shah also offered special prayers after planting.

محکمہ جنگلات کہوٹہ کے ایس ڈی ایف او عمران حیدر شاہ نے لاکھوں روپے مالیت ”چیل“ کی لکڑی گاڑی سمیت قبضے میں لے لی

Kahuta Forest Department SDFO Imran Haider Shah seized a vehicle with stolen timber

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر…
محکمہ جنگلات کہوٹہ کے ایس ڈی ایف او عمران حیدر شاہ نے لاکھوں روپے مالیت ”چیل“ کی لکڑی گاڑی سمیت قبضے میں لے لی۔ جبکہ ڈرائیور ناصر محمود سکنہ دلیتر کو پکڑ لیا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ جنگلات کہوٹہ کے ایس ڈی ایف او عمرحیدر شاہ بلا ک آفیسر ملک عبدالرؤف اور فارسٹ گارڈ کہوٹہ نعمان رشید نے گزشتہ رات کہوٹہ لہتراڑ روڈ پر پٹرولنگ کے دوران مشکوک گاڑی نمبر ی DT-2870کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے اندر چیل کے چھ عدد لاگ سمگل کیئے جا رہے تھے جس پر محکمہ جنگلات کے ایس ڈی ایف او عمران حیدر شاہ نے ڈرائیور ناصر محمود ساکن دلیتر کو گاڑی اور نقدی سمیت محکمہ جنگلات کہوٹہ لا یا گیا۔ اور محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او، ڈی ایس پی کو اطلاع کی۔ اور میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ لکڑی چور چاہے کتنے ہی با اثر کیو ں نہ ہوں۔ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ لکڑی چوروں کو اب یہ علاقہ چھوڑنا ہو گا۔ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button