Gujar Khan. PTI leaders hold media briefing on ongoing development projects.
گوجر خان.پی ٹی آئی رہنماؤں کی جاری ترقیاتی کاموں پرمیڈیا بریفنگ۔
گوجرخان. :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—گوجر خان.پی ٹی آئی رہنماؤں کی طاہر اکبر کیانی پلازہ پر صحت, تعلیم اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں پرمیڈیا بریفنگ۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے تحصیل میں آٹھ اراضی کمپیوٹر ریکارڈ سنٹر منظور کرائے،اسپیشل بچوں کے سکول کے لئے چار کنال جگہ، دو سکول لڑکیوں اور چھ سکول لڑکوں کے لئے مڈل سے ہائی،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تمام اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی، تمام بی ایچ یو میں چوبیس گھنٹے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی موجودگی،پوری تحصیل میں رابطہ سڑکوں کا جال،سرور شہید نشان حیدر ڈگری کالج کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ، یونیورسٹی کے لئے مختص آٹھ سو کنال اراضی کی حفاظت کے لئے باؤنڈری وال،سمیت عوامی فلاح و بہبود کے لیے اربوں روپے کے کام کرواچکے ہیں جتنے ترقیاتی کام پی ٹی آئی کی حکومت کے تین سالوں میں تحصیل گوجر خان میں کرائے اتنے کام پچھلے پندرہ بیس سال میں نہیں ہوئے سابق منتخب ہونے والے اراکینِ اسمبلی نے صرف اور صرف اپنے عزیز و اقارب دوستوں کو نوازا عوام کے لیے کچھ نہ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ طاہراکبر کیانی پلازہ میں اپنی تین سالہ کارکردگی کے حوالہ سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا جس کا اہتمام ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر اکبر کیانی نے کیا تھا اس موقع پر حلقہ پی پی نو سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود گجر پی ٹی آئی کے تحصیلی صدر چوہدری محمد عظیم،سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی، صدر بار ایسوسی ایشن راجہ شاہد عباس کیانی ایڈووکیٹ،سابق تحصیلی نائب ناظم امیر افضل قریشی،سٹی صدر راجہ فیصل کیانی،جنرل سیکرٹری امین ڈار، تحصیلی سینئر نائب صدر راجہ روئیداد چب، راجہ یاسر کرسال یامین قریشی و دیگر پی ٹی آئی کے کارکن موجود تھے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود گجر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ پاک نے عوام کی خدمت کا موقع دیا ہے اس کو گنوانا نہیں چاہتے پورے خلوص ایمانداری اور دیانتداری سے اپنی زمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کر رہیہیں جس دن سے ایم پی اے بنا اسی دن سے عوام کی خدمت میں لگ گئے عوامی کاموں کے سلسلہ میں چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور میں نے کبھی بھی پی پی آٹھ یا پی پی نو کی بات کی ہمیشہ پوری تحصیل کی بہتری اور خوشحالی کے لئے آواز بلند کی ہمارے تین سالوں ترقیاتی کام ماضی میں اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کے بیس سال پر بھاری ہیں ماضی میں گوجر خان تحصیل کے پاس سیاست میں سب سے بڑا عہدہ وزیر اعظم کا بھی رہا راجہ پرویز اشرف نے یہ سنہری موقع بھی گنوا دیا کم از کم ایک 100 بیڈ کا ہسپتال اور یونیورسٹی گوجرخان کے عوام کو تحفہ دے کر تاریخ میں نام تو لکھوا جاتے لیکن وزیراعظم کے شایانِ شان کوئی ایسا کام نہیں کر سکے جس پر فخر کیا جائے ڈویژنل پبلک اسکول کے حوالہ سے راجہ پرویز اشرف غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں اس میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں ضلعی نظامت والے اور چار پانچ بار ممبر اسمبلی بننے والے بھی کچھ نہ کر سکے چوہدری ساجد نے کہا ہے کہ اتنے بڑے عہدوں پر فائز رہنے والے صرف ووٹ کی خاطر انتخابات کے قریب لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے آجاتے ہیں اور جب مطلب پورا ہوتا ہے تو پھر غائب ہو جاتے ہیں الحمد اللہ میں اور چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ایم پی اے بننے سے پہلے بھی عوام کے ساتھ رابطے میں تھے اور اب بھی اپنے حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی اور سابق نائب ناظم امیر افضل قریشی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل گوجر خان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں دو ایسے عوامی ایم پی اے ملے جن کی دیانتداری اور ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا اور پورے اعتماد دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ عوام کے پیسے میں خیانت نہیں کریں گے آخر میں راجہ طاہر اکبر کیانی نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی لیڈر شپ پر فخر ہے کہ وہ ایماندار اور دیانتدار ہیں گوجر خان کی عوام آیندہ بھی ان کا ساتھ دیں.
Gujar Khan: Media briefing of PTI leaders on ongoing development works on health, education and infrastructure was held at Tahir Akbar Kiyani Plaza.
On this occasion, MPA Chaudhry Javed Kausar Advocate said that for the convenience of the people, eight land computer record centers should be approved in the tehsil, four kanals of space for special children’s school, two school girls and six school boys from middle school. High, deployment of all specialist doctors in Tehsil Headquarters Hospital, 24 hours presence of MBBS doctors in all BHUs, network of communication roads in the entire tehsil, grant of crores of rupees for Sarwar Shaheed Nishan e Haider Degree College, University, Billions of rupees have been spent on public welfare, including boundary walls, to protect the 800 kanals of land allotted for the development work in the last 15 to 20 years.
The former elected members of the Assembly did nothing for the people except for their dear friends and relatives. They expressed these views while briefing the media on their three-year performance at Raja Tahir-ul-Akbar Kiyani Plaza.
It was organized by Raja Tahir Akbar Kiyani, a prominent political and social figure On the occasion, PTI MPA from Constituency PP-9 Chaudhry Sajid Mehmood Gujjar, Tehsil President of PTI Chaudhry Muhammad Azeem, former MPA Raja Tariq Kiyani, President Bar Association Raja Shahid Abbas Kayani Advocate, former Tehsil Deputy Nazim Amir Afzal Qureshi, City President Raja Faisal Kiyani, General Secretary Amin Dar, Tehsil Senior Vice President Raja Roidad Chub, Raja Yasir Karsal Yamin Qureshi and other PTI workers were present.
In the past, Gujar Khan Tehsil also held the largest post of Prime Minister in politics. Raja Pervez Ashraf also lost the opportunity to give at least a 100-bed hospital and a university to the people of Gujar Khan.
Chaudhry Javed Kausar Advocate was in touch with the people even before he became MPA and still is. Former MPA Raja Tariq Kiyani and former Deputy Nazim Amir Afzal Qureshi have also expressed their views in the service of the people of their constituency and said that Tehsil Gujar Khan is fortunate to have two such MPAs.
Meet those whose honesty and integrity no one can raise a finger and say with full confidence In the end, Raja Tahir Akbar Kayani thanked all the journalists and said that he is proud of his leadership that he is honest and sincere. The people of Gujar Khan will continue to support him.