DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Raja Farooq Haider Khan praised for highlighted the Kashmir issue at the international level

راجہ فاروق حیدر خا ن نے نہ صرف مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر موثر اور جاندار طریقے سے اجاگر کیا

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —مسلم لیگ ن بریڈ فورڈ برطا نیہ کے سینئر نائب صدر راجہ فضل حسین یوتھ کے رہنما راجہ وقاص ریاض اور سابق چیئر مین زکواۃ وعشرکمیٹی ضلع میرپور راجہ محمد ریاض نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آ زاد کشمیر میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ایک مضبوط اور جرات مندانہ حکومت کی ضرورت ہے راجہ فاروق حیدر خا ن نے نہ صرف مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر موثر اور جاندار طریقے سے اجاگر کیا ہے بلکہ خطہ کے اندر تعمیروترقی کے کئیں ریکارڈ قائم کئے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان میں جو غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے وہ کشمیر میں حکومت بنا کر کیا گل کھلائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے آ زاد کشمیر کے الیکشن میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے تحفظات ہیں جن کو یہ الیکشن کس حد تک صاف اور شفات ہوئے ہیں سب لوگ جانتے ہیں۔

Chakswari, AJK: Raja Waqas Riaz, senior vice president of PML-N Bradford UK, Raja Fazal Hussain, youth leader, and Raja Muhammad Riaz, former chairman of Zakat and Ushr Committee, Mirpur District, said in a joint statement that the issue of Kashmir in Azad Kashmir should be highlighted globally. Raja Farooq Haider Khan has not only highlighted the Kashmir issue in an effective and vibrant manner at the international level but has also set many records of development within the region, He expressed these views while talking to reporters.

Rest of the day news from Mirpur…

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —سابق امید وار اسمبلی سائیں ذوالفقارعلی چودھری کا کرنل معروف اور راجہ راؤف کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت تفصیلات کے مطابق سابق امید وار اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری ریٹائرڈ کرنل محمد مععروف و مسلم لیگ ن ضلع میرپور کے ایڈ یشنل سیکرٹری جنرل راجہ محمد راؤف خان آف پوٹھہ بینسی کاکڑہ ٹاؤن کی والدہ ماجدہ جو برطا نیہ میں انتقال کر گئی تھی ان کی تعزیت کیلئے مسلم کانفر نسی رہنما سابق امید وار اسمبلی سائیں ذوالفقار علی چودھری نے ان کے گھر پوٹھہ بینسی میں جا کر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — خواجہ محمد سلیمان آف برمنگھم نے کہا کہ۵ اگست 2019میں بھارت نے غیر آئینی اقدام اٹھایا جس کا دنیا میں کوئی ری ایکشن نہیں آیا کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے جسے بھارت نے بات چیت کے ذریعے حل کرنے کو وعدہ نہ صرف کشمیریوں سے کیا بلکہ اقوام عالم سے بھی کیاتھاکشمیریوں کا ۷۴۹۱ سے لیکر آج تک ایک مطالبہ ہے کہ بھارت کشمیر سے نکل جائے شیخ عبداللہ نے اس وقت بھی کئی مرتبہ کشمیریوں کو دھوکہ دینے کے لئے مہارجہ کے ساتھ ڈیل کرنے کی تھی شاید ضمیر فروشی ان کے خون میں شامل ہے اور آج پھر یہی ضمیر فروش بھارت کے ساتھ ڈیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —سابق امید وار اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری ریٹائرڈ کرنل محمد مععروف و مسلم لیگ ن ضلع میرپور کے ایڈ یشنل سیکرٹری جنرل راجہ محمد راؤف خان پوٹھہ بینشی کاکڑہ ٹاؤن کی والدہ ماجدہ برطا نیہ میں انتقال کرگئی ہیں جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز پانچ بجے برطا نیہ میں ہی ادا کرکے ان کی ممیت برطا نیہ میں ہی سپر د خاک کر دی گئی ہے اور فاتحہ خوانی کیلئے کرنل محمد معروف اور راجہ محمد راؤف خا ن کے گھر ادا کی جارہی ہے جبکہ مرحومہ مسلم کانفر نس کے مرکزی سالار اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن کی قریبی رشتہ دار تھی وہ بھی فاتحہ خوانی میں موجود تھے اس موقع پر فاتحہ خوانی کیلئے آنے والوں نے کرنل محمد معروف راجہ محمد راؤف خا ن اور حاجی ذوالفقار علی خا ن کے ساتھ دلی دکھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعامغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button