Kallar Syedan; Afghan government does not have the support of Afghans, Former Federal Minister Muhammad Ijaz-ul-Haq speaking in Sagri
سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق کاساگری میں میڈیا سے گفتگو ,افغان حکومت کو افغانوں کی حمایت حاصل نہیں
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ (ض) کے صدر سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا کہ افغان حکومت کو افغانوں کی حمایت حاصل نہیں نصف سے زائد ملک پر طالبان کنٹرول حاصل کر چکے ہیں افغان کے موجودہ حکمرانوں کو باہر لے جانے کے لیئے طیارے تیار کھڑے ہیں۔آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی اور پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے زیادہ نشستوں کا حصول بہت پہلے سے دکھائی دے رھا تھا۔پاکستان میں الیکشن لڑنے اور کامیابی کے لیئے ہمارا تعاون ناگزیر ہے راولپنڈی کے لوگوں کا اصرار ہے کہ میں راولپنڈی سے الیکشن لڑوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ساگری میں شیخ ساجد الرحمان کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی، مسلم لیگ ض تحصیل کلرسیداں کے صدر شیخ خورشید احمد،مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،راجہ شہزاد یونس،راجہ محمد یونس، راجہ جاوید اشرف،شیخ حسن فیاض اور دیگر بھی موجود تھے۔ محمد اعجاز الحق نے کہا کہ آزادکشمیر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی نسبت زیادہ بہتر امیدواروں کو ٹکٹ دیئے ن لیگ نے ٹکٹ بھی درست لوگوں کو نہ دیئے اس کے اپنے وزیراعظم الیکشن ہار گئے جب ان سے پاکستان کے آئندہ الیکشن کے بارے میں سوال کیا گیا توان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم وہی ہو گا جو پنجاب سے کامیابی حاصل کرے گا،کامیابی اسے ہی ملے گی جسے ہماری اشیرباد حاصل ہو گی۔ انہوں نے افغانستان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغان حکومت ناکام ہو چکی طالبان نصف سے زائد علاقوں پر قابض ہو چکے ہیں افغان حکمرانوں کی حکومت پر کوئی گرفت نہیں ہے ان کے بیس ہزار لوگ امریکہ اور بیس ہزار سنٹرل ایشیا منتقل ہو چکے ہیں۔ افغان حکمران کسی بھی وقت ملک سے فرار ہو سکتے ییں اس کے لیئے طیارے کابل میں تیار کھڑے ہیں یہ کسی بھی وقت فضا میں اڑان بھر سکتے ہیں محمد اعجاز الحق نے مزید کہا کہ راولپنڈی کے لوگوں کا اصرار ہے کہ میں راولپنڈی سے الیکشن لڑوں مناسب وقت پر اس پر غور کروں گا۔
Kallar Syedan; Former federal minister Muhammad Ijaz-ul-Haq said that the Afghan government does not have the support of Afghans. The Taliban have gained control over more than half of the country. The victory of PTI in the Azad Kashmir elections and the PPP winning more seats than the PML-N was already visible. Our cooperation is essential for contesting and winning the elections in Pakistan. He expressed these views while talking to media after offering Fateha on the death of Sheikh Sajid-ur-Rehman’s mother Mohtarma in Sagri on Tuesday. President Sheikh Khurshid Ahmed, PML-N Color City President Haji Akhlaq Hussain, Raja Shehzad Younis, Raja Muhammad Younis, Raja Javed Ashraf, Sheikh Hassan Fayyaz and others were also present. Muhammad Ijaz-ul-Haq said that in Azad Kashmir elections, PPP gave tickets to better candidates than PML-N. PML-N did not even give tickets to the right people. In response to a question about Afghanistan, he said that the Afghan government has failed, the Taliban have taken over more than half of the territory, the Afghan rulers have no control over the government, 20,000 of them have moved to the United States and 20,000 to Central Asia. The Afghan rulers can flee the country at any time. The planes are ready in Kabul for this. Mohammad Ijaz-ul-Haq added that the people of Rawalpindi insist that it is appropriate for me to contest elections from Rawalpindi. I will consider it in time.
نندنہ جٹال زیادتی کیس کے گرفتار ملزم عثمان کے خلاف زیادتی کے مزید دو مقدمات درج
Two more rape cases have been registered against accused Usman arrested in Nandana Jatal rape case
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—نندنہ جٹال زیادتی کیس کے گرفتار ملزم عثمان کے خلاف زیادتی کے مزید دو مقدمات درج،یہ مقدمات متاثرہ بچوں کے والدین کی مدعیت میں درج کیے گئے۔کلر سیداں پولیس نے لڑکے سے زیادتی کرنے،تصاویر اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے پر دو ملزمان عثمان اور ذوہیب کوگرفتار کیا تھا جس کے بعد سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے دورہ کلر سیداں کے بعد دیگر دو متاثرین 12سالہ اور13سالہ بچوں کے ساتھ ملزم عثمان کی جانب سے زیادتی کے واقعات سامنے آنے پر کلر سیداں پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید دو مقدمات درج کر لیے۔ذرائع کے مطابق ملزم کے موبائل سے درجن کے قریب بچوں کی تصاویر اور ویڈیو برآمد ہوئی تھیں۔کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی نے کہا ہے کہ پولیس بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات کے خلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیراہے۔
طارق محمود بھٹی انتقال کر گئے،نمازجنازہ گاؤں سود گنگال میں ادا کی گئی
Tariq Mehmood Bhatti passed away. Funeral prayers were offered at village Sood Gangal
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیئرمین یونین کونسل لوھدرہ محمد نوید بھٹی کے بہنوئی معروف مسلم لیگی سیکرٹری طارق محمود بھٹی انتقال کر گئے،نمازجنازہ گاؤں سود گنگال میں ادا کی گئی۔جس میں سابق ارکان اسمبلی محمد اعجاز الحق،محمود شوکت بھٹی،شیخ ساجد الرحمان،حافظ عثمان بھٹی،شیخ خورشید احمد،راجہ محمد یونس،ملک نور احمد نوری،راجہ شہزاد یونس،محمد زبیر کیانی،محمد صفدر کیانی،حاجی اخلاق حسین،حاجی طارق تاج،شیخ حسن فیاض،ملک عابد ارشاد،چوہدری نعیم بنارس، عبدالصبور بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
ماسٹر شبیر احمد کی والدہ انتقال کر گئی ہیں جنہیں آبائی قبرستان موہڑہ وینس کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا
Master Shabbir Ahmed’s mother passed away in Mohra Vaince, Kanoha.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کی یونین کونسل کنوہا کے سابق چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی ماسٹر شبیر احمد کی والدہ انتقال کر گئی ہیں جنہیں آبائی قبرستان موہڑہ وینس کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی،حاجی غلام ظہیر،راجہ طارق وینس،راجہ مجید احمد،راجہ اظہر اقبال،چوہدری شکیل وینس،چوہدری اسد الرحمان،سید شہاب ثاقب، تنویر شیرازی، راجہ محمد افتخار پکھڑال،احسان الحق قریشی، ارشد بھٹی،سید غلام ظہیر گیلانی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
چوہدری توقیر اسلم اور چوہدری ابرار حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ آج بروز بدھ دن گیارہ بجے گاؤں تل خالصہ میں ادا کی جائے گی
The mother of Ch Tauqeer Aslam and Ch Abrar Hussain passed away in Tal Khalsa village.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم اور چوہدری ابرار حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ آج بروز بدھ دن گیارہ بجے گاؤں تل خالصہ میں ادا کی جائے گی۔
تعزیت
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق،محمود شوکت بھٹی،حافظ عثمان عباسی،شکیل اعوان،سجاد خان،امیر افضل پڑیال،چوہدری اعجاز انور سیال،ملک محمد یوسف،فرخ بھٹی ایڈووکیٹ،چوہدری شفقت محمود،نعیم اظہر،راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ نے گاؤں ساگری جاکر شیخ ساجد الرحمان سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔