AJKDailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; ۔ It is easy to cultivate them by planting indoors, Hasnain Idris Ch, Sawab Foundation

۔ گھروں کے اندر پودے لگا کر انھیں پروان چڑھانا آسان ہے,ثواب فاؤنڈیشن کے بانی صدر حسنین ادریس چودھری

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —ثواب فاؤنڈیشن کے بانی صدر حسنین ادریس چودھری نے کہا ہے کہ ثواب فاؤنڈیشن اپنے الرقیب ماحولیاتی تحفظ کے تحت امسال بھی شجر کاری میں حصہ لے گی۔پہلے مرحلے میں مقامی سطح پر پیدا ہونے والے درختوں کے بیج بوئے گئے دوسرے مرحلے میں پچھلے سال کی اس بار بھی ایک سو اسی پودے بمعہ جنگلے کے لگائیں گے۔ پچھلے سال ہم نے پلاک سے خان آباد تک پودے لگائے تھے اور نہ صرف انھیں لگایا بلکہ ان کو پروان بھی چڑھایا۔ ان کو پانی اور کھاد مہیا کی۔ اس سال ہم خان آباد سے بینظیر بھٹو ڈگری کالج چکسواری تک درخت لگائیں گے۔ اس سال بھی بڑے درخت جنگلوں سمیت لگائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس بار عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں اور ہمارا منشور ایک فرد ایک شجر کو بھرپور پذیرائی بخشیں اور ہماری اس مہم کا حصہ بنیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے پراجیکٹ کا نام الرقیب تحفظ ماحول رکھا ہے۔الرقیب نام کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سب سے بہتر نگہبان ہے حفاظت کرنے والا ہے۔ ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں جبکہ اس کوشش کو ثمر آور اللہ رب العزت ہی بنا سکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ میڈیا کے ذریعہ ہماراپیغام گھر گھر پہنچے اوراس مہم میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہو سکیں۔ گھروں کے اندر پودے لگا کر انھیں پروان چڑھانا آسان ہے بنسبت کسی کھلی جگہ پر پودے لگانا۔اس بار ہم مختلف جگہوں پر سرسبز کاریڈور بھی بنائیں گے جس میں ایک لائن میں درجنوں درخت لگائیں گے جو ہمارے علاقہ کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنیں گے۔تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا کلام پاک کی سعادت سیکرٹری جنرل عثمان حبیب نے جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت سیکرٹری مالیات عرفان حسین نے حاصل کی۔نقابت کے فرائض راجہ ایاز جمیل نے سر انجام دئیے۔

Chakswari, AJK; Hasnain Idris Chaudhry, Founder President of Sawab Foundation, has said that Sawab Foundation will participate in tree planting this year as well under its rival environmental protection. One hundred and eighty plants will also be planted in the forest. Last year we planted trees from Plaque to Khanabad and not only planted them but also nurtured them. He provided them with water and fertilizer. This year we will plant trees from Khanabad to Benazir Bhutto Degree College Chakswari. This year too we will plant big trees including forests. We want the people to cooperate with us this time and our manifesto to welcome one person to one tree and be a part of our campaign. He further said that we have named our project Al-Raqib Environmental Protection. The main reason for the name Al-Raqib is that Allah Almighty is the best protector. We want our message to reach door to door through the media and get more people involved in this campaign. It is easier to cultivate them by planting them indoors than in an open space. This time we will also create green corridors in different places in which we will plant dozens of trees in a row which will enhance the beauty of our area. The ceremony started with the recitation of Holy Quran by Secretary General Usman Habib while Naat Rasool Maqbool Finance Secretary Irfan Hussain. The duties of the ceremony were performed by Raja Ayaz Jameel.

چکسواری کی ممتاز کارو باری شخصیت شیخ افتخار المعروف شیخ کالا کی زوجہ محترمہ کی نمازجنازہ گزشتہ روز حمید آباد میں ادا کر دی گئی

Funeral prayers of Sheikh Iftikhar alias Sheikh Kala’s wife Mohtarma was offered in Hamidabad yesterday.

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —چکسواری کی ممتاز کارو باری شخصیت شیخ افتخار المعروف شیخ کالا کی زوجہ محترمہ چکسواری کے سینئر صحافی عمران بلال اور عرفان بلال کی والدہ محترمہ کی نمازجنازہ گزشتہ روز حمید آباد میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ پروفیسر معروف عطاری نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں سابق امیدوار اسمبلی سہیل سرفراز ایڈووکیٹ،سابق امیدوار محمد عارف چوہدری،کرنل ریٹائرڈ محمد معروف،چوہدری فاروق زرگر،میاں ذوالفقار علی،چوہدری بشارت ایڈووکیٹ، حاجی چوہدری سوارخان،محمود علی چوہدری، سابق ایڈ منسٹریٹر حاجی خالد،راجہ ذوہیب شہباز،راجہ شجاعت علی،نصیر احمد چوہدری سیکشن افسر، چوہدری سکندر حیات کالس، چیف ایڈیٹر روز نامہ شاہین حاجی خالد چوہدری، یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر محمد ظفیر بابا،شاہد بٹ،صحافیوں میں چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان،سابق، خواجہ اقبال،افراز محمود راجہ،عابد حسین چوہدری،یاسر ممتاز،محمد رفیق بھٹی،خواجہ اسحاق،غلام فرید راجہ،مرزا عابد،عدیل رفیق بھٹی،شبیر چوہدری،عباس علی،عنصر محمود غزالی،تاج جالب،حق نواز صدیقی،برطانوی صحافی زاہد نور،الفلاح سو سائٹی ایسر کے صدر ذوالفقار متیالوی،صدر چوہدری عمیر،لالہ شوکت،خواجہ خضر ہدایت،چیئرمین فضل حسین روپیال،قیوم انصاری سمیت ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مر حومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button