Rawat; RPO Rawalpindi pays a surprise visit to Murree police station
آر پی او راولپنڈی کا تھانہ مری کا اچانک دورہ
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—آر پی او راولپنڈی کا تھانہ مری کا اچانک دورہ،دورے کے دوران تھانے کے ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اورڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمان کو چیک کیااور تھانے کی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات اور ویژن کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر راولپنڈی ریجن کے تھانوں کا سرپرائز وزٹس کررہے ہیں تاکہ تھانوں میں سروس ڈلیو ری کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے، اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے تھانہ مری کا اچانک دورہ کیا،دورے کے دوران آرپی اوراولپنڈی نے تھانے کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات کو چیک کیا اور تھانے کی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،آر پی اوراولپنڈی عمران احمر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کا رلایا جارہا ہے، آرپی او کا کہنا تھا کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اورتھانے کی سطح پر ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔
Rawat; RPO Rawalpindi paid a surprise visit to Murree police station, checked the records of the police station, remittances, front desk and officers and employees on duty during the visit and reviewed the cleaning arrangements of the police station. According to details, according to the orders and vision of Inspector General of Police Punjab Inam Ghani, Regional Police Officer Rawalpindi Imran Ahmar is making surprise visits to police stations in Rawalpindi region to further improve the quality of service delivery in police stations. RPO Rawalpindi Imran Ahmar paid a surprise visit to Murree police station. During the visit, RPO Rawalpindi checked the front desk, records and references of the police station and reviewed the cleaning arrangements of the police station. RPO Rawalpindi Imran Ahmar said “Protecting the lives and property of the citizens is the first responsibility of the police. For this purpose, all available resources are being utilized,” the RPO said.
تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی،بذریعہ تاش جواء کھیلنے والے 06قمار باز گرفتار
In a major operation of Baroni police station, 06 gamblers were arrested
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی،بذریعہ تاش جواء کھیلنے والے 06قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم، موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس کو اطلاع ملی کہ سادہ روڈ نزد پلی چند اشخاص جواء کھیل رہے ہیں، جس پرایس ایچ اوصدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ تاش جواء کھیلنے والے 06قمار بازوں کو گرفتا رکرلیا، گرفتار ملزمان میں نثاراحمد، محمد قدید، اویس علی، عبدالسلام، ایرج خان اور سعیدالیاس شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 42ہزار 400 روپے، 06 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی دیگر جرائم کی جڑ ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔
Rest of the day news …
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ نہر روڈ پر پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران اسلحہ کی برآمدگی اور ساتھی ملزم کی نشاندہی کے لئے لے کر جانے والا گرفتار ملزم زخمی،فائرنگ کرنے والے ملزم ارباز کو بھی سرچنگ کے دوران گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس گرفتار ملزم ملک لیاقت کو اسلحہ کی برآمد گی اور ساتھی ملزم کی نشاندہی کے لیے لے کر جار ہی تھی کہ نہر روڈ پرملزم کے ساتھی نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم کا گرفتار ساتھی ملک لیاقت زخمی ہو گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،فائرنگ کرنے والے ملزم ارباز کو بھی سرچنگ کے دوران حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم ملک لیاقت نے چند روز قبل خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور شور واویلا کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا، ملزم نے ڈرا دھمکا کر خاتون کو زیادتی کی رپورٹ سے روکے رکھا اور رپورٹ کرنے پر گزشتہ روز خاتون کے 10 سالہ بیٹے کو اغواء کر لیا تھا،ٹیکسلا پولیس نے گزشتہ روز رپورٹ پر ملزم کو گرفتار کر کے مغوی بچے کو بازیاب کروا لیا تھا،زخمی ملزم ملک لیاقت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ سنگین واردات میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی او راولپنڈی ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ٹیکسلا اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد و زیادتی ناقابل برداشت ہے۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ بنی پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث07ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقم01لاکھ 90ہزار روپے،چھینے گئے 11موٹر سائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈ ی پولیس کی سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایس ایچ ا وبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث07ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم01لاکھ90ہزار روپے، چھینے گئے11 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ اونے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیاہے، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید مال مسروقہ کی برآمد گی کا تحرک کیا جائے گا، ایس پی راول نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او بنی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ پیرودہائی پولیس کی کاروائی، جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث خاتون سمیت 04ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث خاتون سمیت04 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں رحمت خان، منیر شاہ، ارشد خان اور سعدیہ شامل ہیں، ایس پی راو ل نے ایس ایچ اوپیرودہائی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کیطرف دھکیلتا ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم یعقوب کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2020سے تھانہ وارث خان پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد سرفراز کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2020سے تھانہ روات پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔