Kallar Syedan; A delegation of Dadhocha Dam land effected called on Punjab Assembly member Ch Adnan at his office
متاثرین ددہوچھہ ڈیم کے وفد کی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان سے ان کے دفتر میں ملاقات
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—متاثرین ددہوچھہ ڈیم کے وفد کی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان سے ان کے دفتر میں ملاقات،متاثرین ددہوچھہ ڈیم نے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے بتایا متاثرین کا کہنا تھا کہ ہماری زمینوں کے چند گز فاصلے پر ڈیی ایچ اے میں ایک کنال کی قیمت ایک کروڑ ہے اور ہماری زمینوں کی قیمت ایک لاکھ لگائی گئی ہے جو کہ سر زیادتی ہے۔ ایم پی اے چوہدری عدنان نے اس بارے میں مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہا کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے تمام تر تفصیلات لے کر وہ وزیراعلی عثمان بزدار سے بات کریں گے اور زیادتی کے ازالے کے لیئے ہر ممکن تعاون کروں گا۔ وفد میں شامل یرسٹر بشیر کیانی راجہ ساجد پرویز،راجہ شہباز احمد، خضرالطاف ستی، چوہدری طاہر،چوہدری اشفاق،کونسلر سردار محمد بشارت، اختر کیانی ایڈووکیٹ،اسد کیانی،عبدالوحید ڈھوک فیض اللہ موجود تھے۔
Kallar Syedan; A delegation of the victims of Dadhocha Dam met Punjab Assembly member Chaudhry Adnan in his office. The victims of Dadhocha Dam told about the abuse done to them by the Punjab government. The price of a Kanal is one crore and our lands are valued at one lakh which is low. MPA Chaudhry Adnan assured full cooperation in this regard. He said that he would take all the details from the concerned department and talk to Chief Minister Usman Bazdar and would extend all possible cooperation for redressal of the grievances. Bashir Kayani, Raja Sajid Pervez, Raja Shahbaz Ahmed, Khizar Altaf Satti, Chaudhry Tahir, Chaudhry Ashfaq, Councillor Sardar Muhammad Basharat, Akhtar Kayani Advocate, Asad Kayani, Abdul Waheed Dhok Faizullah were present in the delegation.
آزادانہ منصفانہ اور شفاف الیکشن کا انعقاد اب ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔راجہ جاوید اخلاص
Holding free, fair and transparent elections has now become a dream. Raja Javed Ikhlas
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ پاکستان میں آزادانہ منصفانہ اور شفاف الیکشن کا انعقاد اب ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کے نتائج سے ثابت ہو گیا کہ ووٹ کو عزت دو کا میاں نوازشریف کا بیانیہ درست ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون اور حکمرانی کی باتیں کرنے پر میاں نوازشریف کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کس نے کب اور کب تک حکمرانی کرنی ہے اس کا فیصلہ عوام نہیں کوئی اور لوگ کرتے ہیں۔سینٹ کے انتخابات میں کس نے مداخلت کر کے نتائج بدلے؟پی ڈی ایم کو کس کی ہدایات کی روشنی میں کس نے کمزور کیا اور پھر ووٹ نہ ہونے کے باوجود کس کی مدد سے سید یوسف رضا گیلانی کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بنوایا گیا۔پیپلز پارٹی سے آزادکشمیر کے الیکشن میں سولہ نشستیں دینے کا وعدہ کس نے کیا تھا اب یہ باتیں کوئی راز نہیں ہیں کون کیا کرتا ہے ملک کے بچے بچے کو علم ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ہی ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کی ضمانت ہے۔
تھانہ کلر سیداں پولیس نے دودھ فروش کے اغواء میں ملوث چار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
Police register case against four unidentified persons involved in kidnapping of milk seller
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے دودھ فروش کے اغواء میں ملوث چار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ محمد آصف نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کرایا کہ میں دوبیرن کلاں کا رہائشی ہوں اور گاڑی چلاتا ہوں۔میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ صبح بوقت 8 بجے کے قریب،میرے بہنوئی نے مجھے فون پر بتایا کہ میں دوبیرن روڈ سے گزر رہا تھا کہ تمہارا بھائی جو گائے بھینسوں کا دودھ فروخت کرتا ہے کو چار کس نامعلوم افراد ایکس ایل آئی گاڑی میں زبردستی ڈال کر لے گئے ہیں جس کے فوری بعد میں جائے وقوعہ پر پہنچا تو دیکھا کہ میرے بھائی کا موٹر سائیکل روڈ پر کھڑا تھا اور دودھ کے ڈبے موٹر سائیکل کیساتھ لگے ہوئے تھے جبکہ بھائی کا موٹر سائیکل روڈ پر پڑا ہوا تھا۔
شیخ ساجد الرحمان اور جرمنی میں مقیم شیخ خالد محمود کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Sheikh Sajid-ur-Rehman and Sheikh Khalid Mahmood’s mother residing in Germany passed away
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان اور جرمنی میں مقیم شیخ خالد محمود کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔نمازجنازہ ساگری میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی ملک ابرار احمد،راجہ جاوید اخلاص،ضیااللہ شاہ،محمود شوکت بھٹی،دوست محمد مہمند،نوید بھٹی،ملک نور احمد نوری،راجہ شہزاد یونس،محمد زبیر کیانی،محمد صفدر کیانی،راجہ ندیم احمد،چوہدری عامر جمشید،شیخ محمد اسلم،بابو غضنفر اقبال،سید مداح حسین شاہ،راجہ فواد بشیر،ملک عابد ارشاد،شیخ حسن ریاض،عابد زاہدی،راجہ ظفر محمود،چوہدری اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ،حوالدار ظہور احمد،راجہ افتخار بھکڑال،ماسٹر محمد ظہیر،جابر عباس،شیخ ندیم احمد،تنویر شیرازی،طارق تاج،صغیر بھولا،راجہ جاوید اشرف،محمد ظریف راجا،چوہدری عبدالغفار،اسلم بانی،منصور مرزا،جاوید کیانی،راجہ عامر مظہر،ملک عبدالحمید اعوان،راجہ پرویز اختر قادری،شاہد گجر،شیخ حسن فیاض،مرزا جلیل الرحمان،راجہ محمد یونس،شیخ سلیمان شمسی،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔