Kahuta; Horrific incident of murder in Panjar, Man shot dead by unknown persons.
پنجاڑ کہوٹہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔پلندری آزاد کشمیر کا رہائشی نوجوان ضیاء نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پنجاڑ کہوٹہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔پلندری آزاد کشمیر کا رہائشی نوجوان ضیاء نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس ذرائع۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے نواحی علاقہ پنجاڑ میں نوجوان قتل، پولیس جائے وقوعہ پر روانہ پلندری آزاد کشمیر کا رہائشی ضیاء نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا نوجوان پلندری آزاد کشمیر کا رہائشی ہے پولیس ذرائع نوجوان کو ٹی ایچ کیو کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔
Kahuta; According to details, a youth was killed in Panjar area near Kahuta police station, Zia, a resident of Azad Kashmir, was shot dead by unidentified assailants. The youth is a resident of Pallandri, Azad Kashmir.
ساون کی شدید بارش کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ کے برساتی نالوں میں تغیانی
Heavy monsoon rains inundate rain gutters in Dera Mushtaq Shah area of Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ساون کی شدید بارش کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ کے برساتی نالوں میں تغیانی۔نالہ کلمن اور برساتی نالے ساعی کوٹ میں شدید پانی آیا جس کہ وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑھا ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے آس پاس گاؤں ساعی، کوٹ، بملوٹ جن افراد کا راستہ ان برساتی نالوں سے ہو کر جاتا ہے ان کو شدید مشکلات سامنا کرنا پڑھا کیونکہ پانی زیادہ آنے کی وجہ سے عوام اہل علاقہ پانی اترنے کے لیے کافی انتظار کر نا پڑھا البتہ ساون کی حالیہ بارشوں سے کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔
جلسوں میں کروڑوں کی باتیں کرنے والی کی عملی طور پر کارکردگی صفر ہے
The practical performance of those who talk millions in meetings is practically zero, Malik Abdul Qayoum
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک عبد القیوم نوجوان رہنماء جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسوں میں کروڑوں کی باتیں کرنے والی کی عملی طور پر کارکردگی صفر ہے منتخب ممبران اسمبلی کی عدم دل چسپی کی وجہ سے کہوٹہ شہر مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے ٹوٹی پھوٹی سڑ کیں، کچی گلیاں،سول ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے اندرون شہر کی سڑ کوں کا حال یہ ہے کہ اگر دہی لے کر گھر جانا پڑھ جائے تو گھر تک پہنچتے پہنچتے دہی کی لسی بن جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ذبح خانہ سے ڈاکٹر علیم کے مکان تک مشین لگا کر تمام پختہ سڑک کو اکھاڑ دیا گیا مگر اسکو تعمیر نہ کیا جسکی وجہ سے دو سے تین فٹ کھڈے پڑے ہیں آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں اسی طرح سے لاری اڈہ سے لیکر مٹور چوک، مچھلی چوک، جی پی او روڈ جو تھوڑی بہت ٹریفک کے قابل تھی پائپ بچھانے کے کی غرض سے کھودی مگر ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا سنتے کہ کہوٹہ شہر کی روڈ کو کارپٹ کرنے کے لیے دو کروڑ کے ٹینڈر ہوگے ہیں مگر تا حال کام شروع نہ ہوا ملک عبد القیوم نے مزید کہا کہ ملک کے مسائل حل کے کر نے کے عوام کو ایک بڑا فیصلہ کر نا ہو گا عوام کو جماعت اسلامی کی حکومت کو تخت پر لانا ہو گا تاکہ ملک کے تمام مسائل ہو سکیں۔
راجہ محمد علی حلقہ پی پی سیون کے حقیقی لیڈر ہیں ,چوہدری صداقت حسین
Raja Muhammad Ali is the real leader of PP-7 constituency, Chaudhry Sadaqat Hussain
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن رہنماء چوہدری صداقت حسین چیئرمین یونین کونسل منیاندہ نے نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ محمد علی حلقہ پی پی سیون کے حقیقی لیڈر ہیں جن کی سیاست خدمت اور شرافت کا پیکر ہے ترقیاتی جتنے راجہ محمد علی نے کرائے ان کوئی مقابلہ نہیں کر سکتاگلیوں نالیوں ناں کبھی سیاست کی ہے اور ناں ہی کر یں گئے حقیقی خدمت عوام کے بنیادی مسائل کو حل کر نا ہے سڑ کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ناں اعلیٰ سکول، ناں ہی صحت کا نظام ہے اور ناں ہی کوئی ہمارے بچے بچیوں کے لیے یونیورسٹی ہے جس کی وجہ سے ان کو تعلیم کو آگے جاری رکھنے کے لیے سخت مشکل کا سامنا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میری یونین کونسل منیاندہ سمیت حلقہ پی پی سیون کی تمام یونین کونسلوں میں 2013سے لیکر 2018کے الیکشن تک راجہ محمد علی نے بلاتفریق اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں جو کہ آن دی ریکارڈ ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا تاریخ گواہ ہے مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگائی کنٹرول ہوئی تھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تھا مسلم لیگ نے ایٹمی دھماکے کروائے کراچی سے دہشت گردی کو ختم کیا مگر موجودہ حکومت نے سوائے ملک کو مقروض کرنے کے کچھ نہ کیا انھوں نے کہا کہ آئندہ دور مسلم لیگ ن کا ہے انتقامی سیاست کا وقت ختم ہو گیا ہے بغیر ثبوتوں کے مسلم لیگی لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے مگر عوام سب جان چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کے دور کو یاد کر رہے ہیں انشااللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کریگاانہوں نے کہا کارکن الیکشن کی تیار یاں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگئی۔
چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم اور راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کا وفد کے ہمراہ نو منتحب ایم ایل اے راجہ محمد صدیق سے ملاقات
Chairman Doberan Kallan Raja Nadeem and Raja Sakhawat Ali Advocate accompanied by delegation called on newly elected MLA Raja Muhammad Siddique.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم اور راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کا وفد کے ہمراہ نو منتحب ایم ایل اے راجہ محمد صدیق سے ملاقات۔آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں شاندار کامیابی پر گلدستہ پیش کیا منہ میٹھا کرایا اور مبارکباد پیش کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں اور یونین کونسل مواڑہ سے امیدوار برائے چیئرمین راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات و نشر یات مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ محمد زبیر اور راجہ مطلوب اور دیگر نو منتحب ایم ایل اے راجہ محمد صدیق حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے ملاقات کی اور ان کو آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی انہوں نے راجہ محمد صدیق کو گلدستہ بھی پیش کیا اورمنہ بھی میٹھا کرایاجبکہ اس موقع پر میجر اصغر، خان شبیر خان اور راجہ شارخ صدیق بھی موجود تھے یاد رہے راجہ محمد صدیق چوتھی بار لگاتار اور مجموعی طور پر پانچویں بار الیکشن جیتے ہیں۔