Kallar Syedan; Around 15 people attack shop of Sheikh Mustasan Ali in Choa bazaar
تقریبا 15افراد میری دکان میں گھس آئے اور دکان میں توڑ پھوڑ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔ چوآخالصہ کے شیخ مستحسن علی
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— چوآخالصہ کے شیخ مستحسن علی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں دکان کرتا ہوں،گزشتہ روز ساڑھے تین بجے کے قریب، ارشد نامی شخص نے مجھے ٹیلیفون کر کے دھمکی دی کہ وہ میرے بیٹے عزیز کو جان سے مار دے گا۔شام کے وقت میرے ملازمین زین العابدین،حسنین اور چوہدری زین دکان پر موجود تھے جبکہ میں کلر سیداں شہر میں موجود تھاکہ تقریبا 15افراد جن میں حاجی ارشد عثمان،عدنان اور بلال شامل ہیں میری دکان میں گھس آئے اور آتے ہی للکارا کہ کدھر ہے عزیز اسے ہم جان سے مار ڈالیں گے۔حاجی ارشد ملازمین کو دھمکاتا رہا اور میرے بیٹے کا پوچھتا رہا۔اس دوران تمام افراد نے گالم گلوچ کی اور دکان میں توڑ پھوڑ کی اور سامان کو نقصان پہنچایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔
Kallar Syedan; Sheikh Mustasan Ali of Choa Khalsa, while filing the case, said that he runs a shop in Choa bazaar, At around 3.30 pm yesterday, a man named Arshad called me and threatened to kill my son. My employees Zainul Abidin, Hasnain and Chaudhry Zain were present at the shop while I was present in Kallar Syedan city when about 15 people including Haji Arshad Usman, Adnan and Bilal entered my shop and as soon as they came they challenged me where is Aziz. Haji Arshad kept threatening the employees and kept asking about my son. During this time, all the people shouted and vandalized the shop and damaged the goods and left threatening serious consequences.
کلرسیداں و گردونواح میں آج بروز جمعہ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں
The annual matriculation examinations are starting from today, Friday in and around Kallar Syedan
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلرسیداں و گردونواح میں آج بروز جمعہ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں جس کے لیئے 9 امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیں کلرسیداں شہر میں تین چوآخالصہ اور دوبیرن کلاں میں دو دو مراکز قائم کیئے گئے ہیں جبکہ بھلاکھر سکول کی دس طالبات کو ڈیٹ شیٹ ہی جاری نہ ہوسکی۔کلرسیداں شہر میں گورنمنٹ گرلز/بوائز ڈگری کالجز اور الائیڈ سکول کلرسیداں،گورنمنٹ بوائر گرلز ہائر سیکنڈری سکولز چوآ خالصہ،گورنمنٹ بوائز/گرلز سیکنڈری سکولز دوبیرن کلاں،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ خالصہ اور بھکڑال میں امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیں جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھلاکھر کی دس ریگولر طالبات کو آج سے شروع ہونے والے امتحانات کی سرے سے ڈیٹ شیٹ ہی جاری نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ان کے شریک امتحانات ہونے کا کوئی بھی امکان باقی نہیں ہے۔ مقامی مدرسہ کی انتظامیہ نے بھی اس میں اپنی کسی کوتاہی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کو ڈیٹ شیٹ کیوں نہ مل سکی اور اس سے لاعلم ہیں۔ادہر متاثرہ طالبات کے والدین نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریگولر طالبات کو ڈیٹ شیٹ جاری نہ کرنے کی ذمہ دار سکول انتظامیہ اور راولپنڈی تعلیمی بورڈ ہے طالبات مدرسہ میں زیرتعلیم تھیں جنہیں امتحانات میں شریک نہ کرکے ان کے مستقبل سے کھیلا گیا انہوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نندنہ جٹال زیادتی کیس،ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی کی پدایت پر مقامی پولیس نے زیادتی کیس کے نامزد دونوں ملزمان عثمان اور زوہیب کو گرفتار کرلیا
Nandana Jatal rape case: On the instructions of SHO Inspector Qaiser Mahmood Satti, local police arrested Usman and Zohaib.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— نندنہ جٹال زیادتی کیس،ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی کی پدایت پر مقامی پولیس نے زیادتی کیس کے نامزد دونوں ملزمان عثمان اور زوہیب کو گرفتار کرلیا ملزمان کو پولیس نے آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزمان کا پانچ روزہ ریمانڈ دے دیا پولیس نے ملزمان کے گھر سے ان کے زیراستعمال موبائل فونز بھی طلب کر لیئے ہیں۔ملزمان کیخلاف ایک خاتون نے گزشتہ روز مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم عثمان نے اس کے پندرہ سالہ بیٹے سے زیادتی کی اس دوران اس کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرتا رھا جبکہ ملزم عثمان کے والد محمد نثار نے بھی اپنے بیٹے کے اغوا کی درخواست تھانے میں دی تھی۔
گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں داخلہ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب
A function held in connection with the Government Boys Elementary School Kallar Syedan Admission Campaign
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایلیمنٹری ایجوکیشن آفیسرراجہ امجد اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلی پنجاب کی زیر قیادت صوبہ سے جہالت کا خاتمہ اور شرح خواندگی میں اضافے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں داخلہ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی انرولمنٹ کمیشن کا مقصد نہ صرف 4سے 16سال تک کے عمر کے بچوں کو سکول میں داخل کرانا ہے بلکہ جو بچے کسی وجہ سے تعلیم کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں انہیں دوبارہ سکول میں لا کر تعلیم دلوانا ہے۔انہوں نے کہا کہ داخلہ مہم کیلئے شعور کی آگاہی پھیلا کر اس مہم کو گلی گلی تک پھیلایا جائے تا کہ کوئی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے نئے داخلوں سے متعلق بریفنگ دی۔ڈی اوایلیمنٹری نے اس موقع پر تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور اساتذہ کرام کو ہدایت جاری کی کہ وہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی سکولز کھلنے سے قبل ویکسینیشنز مکمل کروا لیں۔ڈی او ایلیمنٹری نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں سکول میں پودا بھی لگایا۔
پولیس نے نواحی علاقہ شاہ باغ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا
Police conducted a search operation in and around Shah Bagh
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے نواحی علاقہ شاہ باغ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔اس دوران پولیس نے متعدد گھروں میں داخل ہو کر تلاشی لی اور کئی افراد کو بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا۔سر چ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی جانچ پڑتال بھی کی گئی تا ہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔واضح رہے کہ علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر وصول ہونے والی درخواستوں کی روشنی میں شرچ آپریشن کیا گیا۔