DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Accidents are happening every day due to deep ditches at Slaughterhouse Chowk

ذبحہ خانہ چوک اور کہوٹہ شہر کھنڈرات بن گیا آئے روز گہرے کھڈوں اور نالوں کی وجہ سے حادثات پیش آ رہے ہیں

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ذبحہ خانہ چوک اور کہوٹہ شہر کھنڈرات بن گیا آئے روز گہرے کھڈوں اور نالوں کی وجہ سے حادثات پیش آ رہے ہیں ہر جلسے میٹنگ میں کروڑوں کی باتیں مگر عملی طور پر اآنکی کارکردگی صفر ہے ایم سی کے کروڑوں روپے عوام کے ٹیکسوں کے پڑے تھے جنکو خرد برد کر دیا گیا ایم اینڈ آر کی طرف سے لاری اڈہ کے سامنے سے لیکر ذبح خانہ تک ایک ٹکڑا تعمیر ہوا جسکی خاطر میڈیا اور شہریوں نے احتجاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی ذبح خانہ سے ڈاکٹر علیم کے مکان تک مشین لگا کر تمام پختہ سڑک کو اکھاڑ دیا گیا مگر اسکو تعمیر نہ کیا جسکی وجہ سے دو سے تین فٹ کھڈے پڑے ہیں آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں اسی طرح سے لاری اڈہ سے لیکر مٹور چوک، مچھلی چوک، جی پی او روڈ جو تھوڑی بہت ٹریفک کے قابل تھی پائپ بچھانے کے کی غرض سے کھودی مگر ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا سنتے کہ کہوٹہ شہر کی روڈ کو کارپٹ کرنے کے لیے دو کروڑ کے ٹینڈر ہوگے ہیں مگر تا حال کام شروع نہ ہوا محکمہ ہائی وے اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے جیوڑہ روڈ مٹور روڈ اور پھر کہوٹہ تا آڑی سیداں 11کروڑ کے فنڈز خرد برد کر دیے گے مگر ہمارے نمائندے مقامی قیادت اور کمشنر راولپنڈی نے کوئی نوٹس نہ لیا شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انکوائری کر کے کرپشن کرنے والوں کوبے نقاب کیا جائے۔

Kahuta; Slaughterhouse Chowk and Kahuta city have become ruins. Accidents are happening every day due to deep ditches and drains. Millions of words are spoken in every meeting but in practice their performance is zero. M&R constructed a section from the front of the lorry depot to the slaughterhouse, for which the media and citizens did not spare any effort in the protest. All paved roads were installed from the slaughterhouse to Dr. Aleem’s house, were demolished but not rebuilt. Accidents are happening every day. Similarly, from Lari Ada to Mator Chowk, Machli Chowk, GPO Road which was able to handle a little bit of traffic.

کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں کرونا وائرس کی روک تھام اور پھیلاو کو روکنے کیلئے انتظامیہ اور کنٹریکٹرنے ملازمین کو وائرس سے بچانے کے لیے بر وقت اقدامات کئے۔

Krut Hydropower Project management and the contractor took timely steps to protect the employees from the virus.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں کرونا وائرس کی روک تھام اور پھیلاو کو روکنے کیلئے انتظامیہ اور کنٹریکٹرنے ملازمین کو وائرس سے بچانے کے لیے بر وقت اقدامات کئے۔حکومت چین نے وبائی مرض کے ساتھ موثر انداز میں نمٹا اور پروجیکٹ مینجمنٹ نے چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے کووڈ19 کی روک تھام کے لئے ایس او پیز کو نافذ کیا۔ جس کے نتیجے میں تعمیراتی کام بحفاظت جاری رہا اور اور پروجیکٹ میں اس وبائی مرض کی وجہ سے کسی قسم کی ہلاکت یا سنگین معاملہ روپورٹ نہیں ہوا۔کروٹ ہائیڈروپاور پروجیکٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملازمین میں نئے ماسک کی تقسیم اور روزانہ کی بنیاد پر سائٹ پر پہنچانے،ویکسینیشن اور دیگر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔کروٹ ہائیڈرو پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ صوبہ پنجاب اور آزاد کشمیر میں دریائے جہلم پر 720 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ کروٹ ہاہیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز یکم دسمبر 2016 کو ہوا۔ اس منصوبے کو کل 5 سال کی مدت میں 30 نومبر 2021 تک مکمل ہونا تھالیکن تعمیراتی کام کووڈ19اور افرادی قوت میں نمایاں کمی کی وجہ سے متاثر ہوا۔ تاہم منصوبہ پر کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور اس وقت پروجیکٹ سائٹ پر 3000 کے قریب ملازمین کام کر رہے ہیں۔پروجیکٹ نے ملازمین کو سائٹ پر کام کرنے کے لئے آگاہ کیا ہے۔ پروٹوکول / ایس او پیز بالکل واضع ہیں اور سائٹ پر آنے والے ملازمین کو آگاہ کیا جا رہا ہے اور ان کی رضا مندی سے قرنطینہ اور کام کا عمل جاری ہے۔ صحت اور حفاظتی خطرے کے باوجود بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہمارے لئے بھی بہت بڑی پریشانی ہے۔

حالیہ الیکشن میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد

Congratulations to the Leader of the Opposition in the recent elections, Chaudhry Muhammad Yasin, on his glorious victory in the elections

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں دوسرئے الیکشن میں آنااس بات کی گواہی ہے کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی آج بھی عوام کی پسندیدہ جماعت ہے عوام کا اعتماد اسی طرع موجود ہے۔آزد کشمیر کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کامیاب امیدواروں کا دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں انشاء اللہ آئندہ عام الیکشن میں پاکستان بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی عوام کے مسائل اور ان ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کو دیکھ کرپاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور انہوں نے ملک کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوایک عظیم لیڈر تھے جنہوں نے اس ملک کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی غریبوں کو ان کے حقوق کے بارے بتایا ملک کا آئین دیا ایٹمی طاقت بنانے میں بنیادی کر دار ادا کیا انشاء اللہ آئندہ عام الیکشن میں پاکستان بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی کی پھوپھی جان کی وفات پر اظہار تعزیت۔جامع مسجد مکی کے خطیب،ممبر امن کمیٹی،ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی کی پھوپھی جان،ایوب خان آف کویت اور یونس خان آف یواے ای کی والدہ محترمہ وفات پا گیں تھیں کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ، راجہ شاہد اجمل، ارسلان کیانی، احتشام کیانی،راجہ رومان سعید نے گہرئے غم ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button