Chakswari, AJK; We had won ,our election was stolen. PTI Kashmir Senior Vice President Chaudhry Zafar Anwar
ہم الیکشن جیت چکے تھے ہماراالیکشن چوری کیا گیا۔ پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری ظفر انور
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری ظفر انور نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن جیت چکے تھے ہماراالیکشن چوری کیا گیا۔ تمام واردات سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود خاموش اس لئے ہوا کہ میں نے اپنی سیٹ کی قربانی پارٹی کے لئے دی ہے۔اس حلقہ میں میں نے پی ڈی ایم کے خلاف الیکشن لڑا۔ہماری پارٹی الیکشن جیت چکی تھی اور سادہ اکثریت حاصل کر چکے تھے۔جب آر او نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا تو قاسم مجید کو کہا کہ بے ایمانی کی جیت مبارک ہو۔میں انتظامیہ کے افسران کی عزت کرتا ہوں اس سے پہلے بھی عزت دی ہے لیکن ان کو اسٹیج کی وساطت سے پیغام دیتا ہوں جو بھانجی آپ نے چڑھائی ہے وہ میں اتاروں گا۔ میری ذات پر جو بھی کارروائی ڈالی گئی میں نے برداشت کیا لیکن اگر میرے کسی کارکن کو چھیڑا گیا تو یقین جانئیے ضلع کو ہلا کر رکھ دیں گے۔ان خیالات کا اظاہر چودھری ظفر انور نے مقامی میرج ہال میں کارکنا کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں اور لڑنا جانتا ہوں اور ہر میدان میں مقابلہ کروں گا۔ میں سیاست میں عوام کی خدمت کے لئے آیا تھا اس لئے انتظامیہ کے ذریعہ الیکشن چوری کرنے پر کاموش رہا ہوں لیکن آپ سے وعدہ کرتا ہوں جو وعدے میں نے آپ سے کئے تھے وہ پانچ سال میں نہیں بلکہ دوسال کے اندر پورے کروں گا۔حکومت بننے کے تین ماہ کے اندر اس حلقہ کوتحصیل کا درجہ دیں گے۔ جتنا جلدی ممکن ہو سکا اسلام گڑھ اور چکسواری میں سیٹٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائیں گے۔متاثرین منگلا دیم کے مسائل اور ذیلی کنبہ جات کے پلاٹ مہیا کریں گے۔چک ہریام پل پر کام شروع کروائیں گے۔حقیقی مالکانہ حقوق دلوائیں گے۔اپنے کارکنان کی حفاظت کریں گے۔اگر اتنظامیہ یا کسی اور محکمہ کے ذریعہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور دفاع کریں گے۔ تھانہ کچہری کلچر کو ختم کریں گے۔عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمو دچودھری کو حکم دیا ہے کہ کڑا ترین احتساب شروع کریں۔ اب ان کو اصل اپوزیشن بن کر دکھائیں گے۔ ہر منصوبہ کا حساب لیں گے۔انھوں نے کہا کہ میں اپنے اوپر ہونے والا ہر وار برداشت کر سکتا ہوں لیکن اپنے کارکن کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ اپنے کارکنوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ان کی حکومت کے دوران ان پر پرچے کٹوائے ہیں اب تو پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔میں شکریہ ادا کرتا ہوں علی امین گنڈا پور کا جنھوں نے مجھے ٹیلی فون کر کے کہا کہ آپ کے حلقہ کی ذمہ دا ری میری ہے۔ایک ارب روپیہ کے فنڈز کا دینے کا اعلان بھی کیا ہے اور انتخابی وعدے پورے کرنے کا یقین دلایا ہے۔اس سے پہلے جب چودھیر ظفر انور میرج ہال میں پہنچے تو کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے ان کا استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔سٹیج پر پہنچنے تک ان کے لئے تالیاں بجتی رہیں۔ کئی کارکن ملتے ہوئے فرط جذبات رو پڑے۔ اور بے شمار کارکنان کی آنکھیں نم تھیں۔الیکشن ہارنے کے بعد چودھری ظفر انور کا یہ پہلا دورہ تھا۔سوشل میڈیا پر دئیے گئے ایک پیغام کے بعد ہزاروں کارکنان کا جمع ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ چودھری ظفر انور کو دھاندلی کر کے ہروایا گیا۔وہ الیکشن جیت چکے تھے۔ ظفر انور واحد امیدوار ہیں جن کا ہارنے کے باوجود شاندار استقبال ہوا اور عوام کو ان سے پیار ہے۔استقبال دیکھ کر اور کارکنان کے جوش بتا رہا تھا کہ چودھری ظفر انور ہار کر بھی اخلاقی طور پر جیت چکے ہیں۔
Chakswari, AJK; Addressing the gathering, PTI Kashmir Senior Vice President Chaudhry Zafar Anwar said that we had won the election and our election was stolen. Despite being well aware of all the incidents, I remained silent because I have sacrificed my seat for the party. In this constituency, I contested the election against PDM. Our party had won the election and got a simple majority. When the RO announced the results of the election, he said to Qasim Majeed, “Congratulations on the victory of dishonesty. I respect the officers of the administration even before, but I give them a message through the stage. These views were expressed by Chaudhry Zafar Anwar while addressing a meeting of workers at the local marriage hall.
Rest of the day news…
فیض پورشریف (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم ثاقب ظفر صحافی اورطالب علم راہنمااحصام احمددانش نے پیپلزسیکرٹریٹ کھنڈہ موڑ جاکرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نامزدامیدوار حلقہ نمبردو چکسواری چودھری قاسم مجید کوایم ایل اے منتخب ہونے پردلی مبار کباد پیش کی ہے ان کی کامیابی پردلی مسرت کااظہارکیاہے چودھر ی قاسم مجید نومنتخب ایم ایل اے نے مہمانوں کے خلوص پران کاشکریہ اداکیاہے اورکہاکہ میں اپناوعدہ پوراکروں گا آپ لوگوں نے 25جولائی تک پہرہ دیاہے اوراب میں پانچ سال تک پہرہ دوں گاحلقہ نمبردو چکسواری کے عوام نے الیکشن میں جس خلوص کے ساتھ میری حمایت کی ہے اورمیری کامیابی میں جواہم کرداراداکیاہے میں ان کاشکریہ اداکرتاہوں
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — چودھری عظیم بخش سابق آزادامیدوار اسمبلی حلقہ نمبردو چکسواری نے کہاہے کہ مجھے اس بات پرفخر ہے کہ میرے ہرووٹراورسپور ٹر نے میرے الیکشن کواپناالیکشن سمجھ کرمیری حمایت کی ہے اوربھرپور خلوص کااظہار کیاہے یہ میراپہلاالیکشن ہے اورآزادامیدوار کی حیثیت سے 4673ووٹ حاصل کیے ہیں یہ بڑی کامیابی ہے اورووٹرز کامجھ پرزبردست اعتماد ہے یونین کونسل فیض پو رشریف میرے پیرومرشد کی یونین کونسل ہے اس یونین کونسل سے جوووٹ ملے ہیں ان پرمجھے فخرہے اللہ تعالی کالاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں جن بھائیوں دوستوں اوربزرگوں نے اس یونین کونسل سے مجھے ووٹ دیے ہیں میں ان کاآج شکریہ اداکرتاہوں الیکشن ہوگیاہے پیپلزپارٹی کا امیدوارجوکامیاب ہواہے اورپی ٹی آئی والوں کاجوحکومت بنائیں گے ان کاحق بنتاہے کہ انہوں نے جوجووعدے کیے ہیں وہ پورے کریں جولارے لگائے ہیں قسمیں اٹھائی ہیں وہ پوری کریں یہ ہماراحق ہے کہ ہم ان سے یہ وعدے پورے کروائیں جمہوری دور ہے میں اپنے تما م ساتھیوں سے کہوں گا کہ اگلا الیکشن ہم نے جیتناہے آج سے محنت شروع کردیں محنت یہ ہے جوکوئی بھی ملے خواہ اس کاتعلق پی پی سے ہوپی ٹی آئی سے کسی بھی جماعت سے ہوا اسے عزت واحترام کے ساتھ پیش آئیں اوراسے کہوکہ وہ اپنے امیدوار سے کام کروائے یہ تمہار احق ہے پوری کوشش کریں کہ تمہاری طرف سے کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو اگرکسی اور سے ہمارے کارکن کے ساتھ زیادتی ہوئی تو میں نے اسلام گڑھ میں بھی یہ کہاہے اوراب یہاں بھی کہتاہوں پانچ سال تک پہرہ دوں گا انہوں نے ان خیالات کااظہار فیض پورشریف میں منعقدہ ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے اس میٹنگ کااہتمام چودھری ندیم سیرت نے کیامیٹنگ سے صدر چودھری بشارت حسین پروفیسر چودھری محمدگل بہار چودھری محمدافتخار چودھری محمدغالب بوعہ گجراں بابو چودھری خالدمحمود نے بھی خطاب کیامیٹنگ کاآغاز تلاوت کلام پا ک سے کیاگیاملک شمس نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔ چودھری ندیم سیرت نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے