Rawat; Wajid Ali arrested for murdering mother and child
چونترہ کے علاقہ میں معصوم شیر خوار بچے اور اس کی والدہ کے بے دردی سے قتل کے مقدمہ میں ملزم واجد علی کو چونترہ پولیس نے گرفتارکر لیا
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—چونترہ کے علاقہ میں معصوم شیر خوار بچے اور اس کی والدہ کے بے دردی سے قتل کے مقدمہ میں بڑی کامیابی،سفاک ملزم واجد علی کو چونترہ پولیس نے گرفتارکر لیا، ملزم کی سفاکیت نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا، افسوسناک اور اندوہناک واقعے میں ملوث ملزم کڑی سزا کا مستحق ہے،سی پی اوراولپنڈی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقے مہوٹہ موہڑہ میں 03روز قبل لرزہ خیز واردات ہوئی،جس میں واجد علی نے انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14ماہ کے بچے کو اس کی والد ہ کے سامنے تیز دھار آلے سے قتل اوراس کی والدہ نسیم بی بی کو زخمی کردیاتھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی اومحمد احسن نے واقعہ کا نوٹس لیااورملزم کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ،ایس پی صدر کامران حمید،اے ایس پی صدرسعود خان اورایس ایچ اوچونترہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے، بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم اورزخمی خاتون کوعلاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا،نسیم بی بی دوران علاج معالجہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا،ملزم واجد علی وقوعہ کے بعد فرار ہوگیاتھا،سی پی او کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں 72 گھنٹے سے ملزم کی گرفتاری کے لئے دن رات کام کر رہی تھیں اورسی پی او محمد احسن یونس و سینئر افسران لمحہ بہ لمحہ کیس کی اپ ڈیٹ لے رہے تھے، ٹیموں نے انتھک محنت کے بعد ملزم واجد علی کو 72گھنٹوں کے اندر گرفتارکرلیا،اس موقعہ پر سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ درندہ صفت ملزم سے تفتیش کر کے واقعہ کے حقائق اور محرکات کو سامنے لایا جائے گا، ملزم کی سفاکیت نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا، ایسا ملزم کڑی سزا کا مستحق ہے،افسوسناک اور اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزم کو ٹھوس فرانزک شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Rawat; According to details, a horrific incident took place 03 days ago in Mahota Mohra area of Chontra police station, in which Wajid Ali showed extreme brutality and threw a 14-month-old baby in front of his mother. As soon as the incident was reported, CPO Mohammad Ahsan took notice of the incident and directed immediate arrest the accused, SSP Investigation Syed Ghazanfar Ali Shah, SP Saddar Kamran Hameed. ASP Sadr Saud Khan and SHO Chauntra rushed to the spot along with the police team. The body of the child was autopsied and the injured woman was shifted to the hospital for treatment. Naseem Bibi succumbed to her injuries while undergoing treatment. The accused involved in the tragic and tragic incident will be challaned with solid forensic evidence and will be punished.