DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PTI election defeat in Kallar Syedan blamed on PTI elected members ignorance

ہمارے منتخب ارکان اسمبلی اپنے گھروں سے پی ٹی آئی کو شکست سے نہ بچا سکے،پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ جموں چھ سے پی ٹی آئی کی شکست پر غم و غصے اورمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بدترین شکست کے ذمہ دار ہمارے سیاسی مخالفین نہیں بلکہ اپنے ہیں۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی شکست کے ذمہ دار مقامی منتخب ارکان اسمبلی تنظیمی عہدوں پر سفارشی ٹٹو اور اپنی ہی جماعت کے میر جعفر،میر صادق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی رکن اسمبلی نے کئی بار منع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں کو نظر انداز کر کے معاملات کرپٹ عناصر اور ٹمبر مافیاز کے سپرد کیئے جس کے نتیجے میں آج پی ٹی آئی آزادکشمیر کے انتخابات میں بری طرح سے شکست سے دوچار ہوئی۔ہمارے منتخب ارکان اسمبلی اپنے گھروں سے پی ٹی آئی کو شکست سے نہ بچا سکے،تحصیل کلرسیداں جہاں تین برس قبل پی ٹی آئی نے کامیابیاں سمیٹی تھیں وہیں آج اس کو اٹھارہ اور پچیس ووٹ پڑے جو انتہائی شرمناک بات ہے۔انہوں نے کلرسیداں مری اور دیگر سے بدترین شکست کی انکوائری اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; Raja Sajid Javed, former president of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Tehsil Kallar Syedan, while expressing grief, anger and frustration over the defeat of PTI from Jammu and Kashmir constituency 6 in the Azad Kashmir Legislative Assembly elections, said that our political opponents are not responsible for this worst defeat. Talking to the local media, he said that the local elected PTI members of the Assembly were responsible for the election defeat. He said that despite repeated prohibitions by the local assembly members, the PTI workers were ignored and the affairs were handed over to corrupt elements and timber mafias, as a result of which the PTI was badly defeated in the Azad Kashmir elections today. Our elected MLAs could not save the PTI from defeat from their homes. Tehsil Kallar Syedan where PTI had won three years ago, today it got 18-25 votes which is a great shame. investigation should be carried out for the worst defeat and determine those responsible.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، شیخ حسن فیاض، شیخ سلیمان شمسی، چوہدری توقیر اسلم نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں جموں 6سے مسلم لیگی امیدوار راجہ محمد صدیق کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں اور گوجرخان کے لوگوں نے مشکل وقت میں بھی نواز شریف کے بیانیے کے مطابق راجہ محمد صدیق کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں طاقت کا سرچشمہ کارکن اور میاں نواز شریف ہیں اور نواز شریف کا بیانیہ ہی مسلم لیگ ن کی پالیسی ہے۔انہوں نے کلر سیداں اور گوجرخان کے ان کشمیریوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے آ زاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگی امیدوار راجہ محمد صدیق کو فتح دلائی۔

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف سیاسی رہنما شیخ افگن قریشی،ربنواز قریشی، چوہدری توقیر اسلم، اکرام الحق قریشی نے چیاڑی تحصیل گوجرخان جا کرسا بق رکن اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کے چچا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button