Rawat; Fake police officer, arrested by Ganjamandi police
تھانہ گنجمنڈی پولیس کی کاروائی،خود کوپولیس ملازم ظاہر کرنے والا ملزم سہولت کار سمیت گرفتار
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— تھانہ گنجمنڈی پولیس کی کاروائی،خود کوپولیس ملازم ظاہر کرنے والا ملزم سہولت کار سمیت گرفتار،ایلیٹ فورس کی یونیفارم،01رائفل44بور،02میگزین اورایمونیشن برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اوسٹی کی زیرنگرانی ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرنے والے ملزم محمد بلال اوراس کے سہولت کارناظم چن کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے ایلیٹ فورس کی یونیفارم، 01رائفل44 بور،02عدد میگزین اور ایمونیشن بھی برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی راول نے ایس ڈی پی اوسٹی،ایس ایچ اوگنجمنڈی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ نوسربازوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزیدتیزی لائی جائے۔
Rawat; Ganjmandi police operation, accused self-proclaimed policeman, including facilitator arrested, elite force uniform, 01 rifle 44 bore, 02 magazines and ammunition recovered, case registered. According to details While arresting the accused Muhammad Bilal and his facilitator Karnam Chen, who identified himself as a police officer, a case was registered against him for recovering elite force uniforms, 01 rifle 44 bore, 02 magazines and ammunition from the possession of the accused.
Rest of the day news…
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر ناصر خان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے،متوفی ایس آئی سال1987میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے اورمحنت و قابلیت کی بناء پر ایس آئی کے عہدے پر ترقی پائی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر ناصرخان حرکت قلب بند ہونے پر وفات پا گئے، سب انسپکٹر سال1987 میں بطور کانسٹیبل پولیس میں بھرتی ہوئے اور محنت و قابلیت کی بناء پر ایس آئی کے عہدے تک ترقی پائی، آپ کی نماز جنازہ آبائی علاقے سرگودھا میں ادا کردی گئی،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ وفات پانے والے سب انسپکٹر کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ایس آئی ناصر خان محنتی اوردیانتدار پولیس آفیسر تھے، محکمہ پو لیس کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،09ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے04ملزمان دانش،فاروق،فخرعالم اورعامرعلی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے04پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02ملزمان صدف اسلام اورمحمد محبوب کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے 02پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیے،ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے عمیر کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس ایچ اوکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم امجد کو گرفتارکیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،جبکہ ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حنیف کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو کاروائی پر شاباش دی۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے04ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے240گرام چرس،06بوتل شراب اور04ٹن بیئر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے سجاد حسین سے 120گرام چرس، تھانہ صادق آبا دپولیس نے منان علی سے120گرام چرس،مبارک مسیح سے 04بوتل شراب اور04ٹن بیئر،تھانہ نصیر آبا دپولیس نے احسن جاوید سے 02بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،موبائل شاپ میں چوری کی واردات06روزمیں ٹریس،02ملزمان گرفتار،چوری شدہ رقم 02لاکھ 67ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس کومنصور صادق نے درخواست کہ نامعلوم ملزمان نے اس کی دوکان سے 04لاکھ 50ہزار روپے چوری کرلیے،جس پر واہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ڈی پی اوٹیکسلا کی زیرنگرانی ایس ایچ اوواہ کینٹ،سب انسپکٹر محمد ادریس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جد ید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے06روز قبل موبائل شاپ میں چوری کی واردات کرنیوالے02ملزمان افراسیاب اورظہیر احمد کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ رقم 02لاکھ 67ہزار روپے برآمد کرلیے،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے گا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ڈی پی اوٹیکسلا،ایس ایچ اوواہ کینٹ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاشہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنیوالے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— تھانہ ریس کورس پولیس کی کاروائی،10سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس کو متاثرہ بچی کی والدہ نے درخواست دی کہ اس کی10سالہ بیٹی دوکان پر گئی جہاں رمضان نے اس سے زیادتی کی کوشش کی،جس پر ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 10سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم رمضان کو گرفتارکرلیا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوریس کورس اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ خواتین اوربچوں پر تشدد،اغواء اورجنسی استحصال کرنیوالوں کے خلاف راولپنڈی پولیس زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔