Kallar Syedan; A meeting of the transition team comprising the chairmen of all the UC’s was held to restore the order of the Supreme Court.
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیئرمینوں سے بحالی کے حکم کے تمام یونین کونسلوں کے چیئرمینوں پر مشتمل ٹرانزیشن ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیئرمینوں سے بحالی کے حکم کے بعد پنجاب بھر کی طرح کلر سیداں میں بھی تحصیل کونسل کی تمام یونین کونسلوں کے چیئرمینوں پر مشتمل ٹرانزیشن ٹیم کا اجلاس کلرسیداں میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت اے سی کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے کی، اجلاس میں یونین کونسلوں کے چیئر مینوں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محترمہ شازیہ ممتاز، چیف آفیسر تحصیل کونسل کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل کونسل کی یونین کونسلوں کے اثاثہ جات، ملازمین اور پراپرٹیز وغیرہ کی فہرستوں کی تیاری کا حکم دیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے ٹرانزیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور چیئرمینوں کی بحالی کے ساتھ ہی تحصیل کونسلوں کی جگہ ضلع کونسل لے لے گی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شازیہ ممتاز نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ حکومتی احکامات کی روشنی میں بحالی کے اقدامات پر سنجیدہ ہے بلدیات کی بحالی سے بلاشبہ تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کلرسیداں کی تمام یوسیز میں سیکرٹری صاحبان سمیت دیگر تمام عملے کی تعنیاتی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
Kallar Syedan; Following the reinstatement order from the chairmen of the Supreme Court of Pakistan, a meeting of the transition team comprising the chairmen of all the union councils of the Tehsil Council was held in Kallar Syedan as in Punjab. The meeting was chaired by AC Kallar Syedan Ramsha Javed Awan. Chairmen of Union Councils, Assistant Director Local Government Ms. Shazia Mumtaz, Chief Officer Tehsil Council Kallar Syedan Sahibzada Imran Akhtar also participated in the meeting. Ordered the preparation of lists of assets, employees and properties of the union councils and said that transition teams have been formed to implement the orders of the Supreme Court and with the reinstatement of the chairmen the district councils will replace the tehsil councils Shazia Mumtaz, Assistant Director Local Government, said that the local government is serious about rehabilitation measures in the light of government orders. Rehabilitation of local bodies will undoubtedly usher in a new era of construction and development. He said that the work of deployment of all the staff including secretaries in all the UCs of Kallar Syedan has been completed.
نامعلوم ملزمان نے حساس ادارے کے آفیسر کا موبائل فون اور نقدی چوری کر لی
Unidentified assailants stole the mobile phone and cash of an intelligence officer
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے حساس ادارے کے آفیسر کا موبائل فون اور نقدی چوری کر لی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔آفیسر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ شاہ باغ کلاڑی روڈ پر میں نے ایک عدد پولٹری فارم قائم کر رکھا ہے جہاں نامعلوم افراد نے میری عدم موجودگی کے دوران 15000ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی غلام رضا کے مطابق پیسے اور موبائل فون ان کے نوکر کے پاس تھے۔
کمسن بچی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
Young girl dies of electrocution
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کمسن بچی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی یہ واقعہ پیر کے روز چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال کی ڈھوک گوہر میں پیش آیا جہاں حمید بھٹی کی تین سالہ بیٹی گھر میں موجود پیڈسٹل فین سے چھو گئی جو اتفاق سے شارٹ تھا جس کے باعث کمسن بچی کرنٹ لگنے سے دم توڑ گئی۔
محلہ اکبری چوآ خالصہ کے حاجی عبدالوحید انتقال کر گئے
Haji Abdul Waheed of Mohalla Akbari Choa Khalsa passed away
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محلہ اکبری چوآ خالصہ کے حاجی عبدالوحید انتقال کر گئے نماز جنازہ میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔
حافظ منصور ظہور لنگڑیال کی دادی محترمہ انتقال کر گئیں۔نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی
Hafiz Mansoor Zahoor Langarial’s grandmother passed away. Funeral prayers were offered at Mohra Langarial near Choa Khalsa.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مذہبی سیاسی جماعت حلقہ پی پی سات حافظ منصور ظہور لنگڑیال کی دادی محترمہ انتقال کر گئیں۔نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی جس میں علمائے کرام نعت خوان حضرات سیاسی سماجی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
حمزہ منصور کیانی کی تقریب قل پیر کے روز چوآ خالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں ہوئی
Hamza Mansoor Kiyani’s Dua e Qul was held at Dhok Sangal near Choa Khalsa
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—برطانیہ کے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بائیس سالہ حمزہ منصور کیانی کی تقریب قل پیر کے روز چوآ خالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں ہوئی۔جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،نمبردار فرحت عباس،چوہدری توقیر اسلم،زین العابدین عباس،جاوید کیانی،راجہ عابد،راجہ گلستان فرشی،شعیب بھٹی،بابو محمد عجائب،محمد ظریف راجا،نور الحق،رضوان خالق،راجہ سلطان پرویز کیانی،حافظ بلال،ظہور کیانی،قدیر کیانی،منصور کیانی،عمر خطاب،راجہ اورنگزیب،ماسٹر منظور کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔