Kahuta; Super Six League organized by GIC and NNI under the leadership of Dr. Shehzad Shabbir Qureshi
جی آئی سی اوراین این آئی کی طرف سے ڈاکٹر شہزاد شبیر قریشی کی قیادت میں سپر سکس لیگ کا انعقاد کیا گیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جی آئی سی اوراین این آئی کی طرف سے ڈاکٹر شہزاد شبیر قریشی کی قیادت میں سپر سکس لیگ کا انعقاد کیا گیاجس میں دونوں کمپنیز کے ڈسٹریبیوٹرز نے حصہ لیا غیر نصابی سرگرمیوں سے انسان دماغی و جسمانی تندرست و توانا رہتا ہے جہاں ہم زندگی میں اتنے مصروف ہیں وہاں وقت نکال کر کھیلوں و دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے تا کہ معاشرہ صحت مند رہ سکے ڈاکٹر شہزاد شبیرتفصیلات کے مطابق جی انٹرنیشنل کمپنی اور نیشنل نیٹ ورک انڈسٹری کے زیر اہتمام ڈاکٹر شہزاد شبیر سی ای او این این آئی کی زیر قیادت سپر سیکس لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دسٹریبیوٹرز نے حصہ لیا ٹورنامنٹ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ کھیلا گیا شائقین کرکٹ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس وقع پر سی او و بانی جی انٹرنیشنل کمپنی این این آئی پاکستان ڈاکٹر شہزاد شبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جی انٹرنیشنل کمپنی این این آئی پاکستان نہ صرف عوام کو بہترین روزگار فراہم کر رہی ہے بلکہ پاکستان کے اچھے ٹیلنٹ کو اوپر بھی لا رہی ہے اور بہترین کرکٹرز کو قومی سطح تک لانے کے لیے کوشاں بھی ہے۔
Kahuta; GIC and NNI organized Super Six League under the leadership of Dr. Shehzad Shabbir Qureshi in which the distributors of both the companies participated. Extracurricular activities keep a person mentally and physically fit and energetic where we are so busy in life. There should be time to participate in sports and other activities so that the society can stay healthy. According to Dr. Shehzad Shabbir, GS International Company and National Network Industry, Dr. Shehzad Shabbir, CEO, Super Sex League was organized in which the distributors took part. The tournament was played with great enthusiasm. Cricket fans participated in large numbers. On this occasion, Dr. Shehzad Shabbir, CO and Founder of GN International Company, said. G International Company NNI Pakistan is not only providing the best jobs to the people but also bringing the good talent of Pakistan to the top and also striving to bring the best cricketers to the national level.
راجہ محمد صدیق اور ویلی5سے احمد رضا قادری کو کامیاب ہونے پر مبارک باد
Raja Muhammad Siddique and Ahmad Raza Qadri congratulated on their election victory
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جموں چھ اور ویلی 5کی دونوں سیٹوں پر لڑنے والے دونوں امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور تمام مسلم لیگی عہدیدران اور ورکرز نے جموں چھ سے راجہ محمد صدیق اور ویلی5سے احمد رضا قادری کو کامیاب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ گو کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کامیاب ہوئی لیکن آنے والا وقت ثابت کریگا کہ جو حالات آجکل پاکستان میں ہیں وہی حالات کشمیر میں ہونگے انھوں نے اپنے تمام ورکرز سپورٹرز اور خاص کر مہاجرین برادریا کے وؤٹروں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مشکل حالات کے باوجود ہمارے حلقے سے حصہ لینے والے دونوں امیداوران کو کمایاب کرا کر مسلم لیگ ن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور پی پی سیون میں دونوں امیدواران کامیاب ہوئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حلقہ کل بھی مسلم لیگ ن کا تھا اور آج بھی مسلم لیگ ن کا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
عید قربان کے موقع پر آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ نے صفائی کے بہترین انتظامات
On the occasion of Eid-ul-Adha, RWMC Kahuta made excellent cleaning arrangements
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک عبدا لقدیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید قربان کے موقع پر آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ نے صفائی کے بہترین انتظامات۔ شہر بھر کی 14واڈوں میں آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کا عملہ تین دن تک جانوروں کی آلائشیں اٹھاتے رہے ہیں آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ عملے کی طرف سے صفائی کے بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج ماجد اسحاق، آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے ایریا انچارج عطیق الرحمن، خرم گل اور دیگر اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی اپیل۔آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج ماجد اسحاق نے عید سے ایک دن قبل ہی عوام کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کے لیے گھر گھر جا کر شاپنگ بیگ دیے جبکہ آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے ایریا انچارج عطیق الرحمن، خرم گل اور دیگر نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ ہر وارڈ کے ہر محلے میں جا کر جانوروں کی آلائشیں اٹھائی اور صفائی کا بہترین انتظامات کیے عید والے دن شہر بھر کی مساجد کے باہر صفائی کے بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے اور چونے کے نشانات بھی لگائے گے جبکہ عید کے موقع پر جہاں صفائی کے بہترین انتظاما ت تھے ہم اہل علاقہ ان کی کار کر دگی پر مطمن ہیں۔
گھریلو حالات سے تنگ آکر طلعت محمود ستی نے آزاد پتن پل سے چھلانگ کر خودکشی کر لی
Fed up with the domestic situation, Talat Mahmood Satti committed suicide by jumping from the Azad Patan Bridge
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
25سالہ نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیاگھریلو حالات سے تنگ آکر طلعت محمود ستی نے آزاد پتن پل سے چھلانگ کر خودکشی کر لی, تفصیلات کے مطابق طلعت محمود ستی ولد تنویر احمد ستی ساکن بھڑوئی عمر قریب 25 سال نے گھریلو حالات سے تنگ آکر آزاد پتن پل سے کود کر اپنی جان کا خاتمہ کر ڈالا بقول عینی شاہد نوجوان نے دریا میں کود کر چھلانگ لگائی جبکہ اسکی قمیض موبائل و دیگر اشیاء ادھر ہی پڑھی ہیں نعش بر آمد کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کا عملہ روانہ۔