DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Security arrangements by Rawalpindi Police for the protection of the Christian community

مسیحی برادری کی حفاظت کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— مسیحی برادری کی حفاظت کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات، سینئر پولیس افسران نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران و ملازمان کو ڈیوٹی کے متعلق ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،راولپنڈی پولیس نے اتوار کے روز گرجا گھروں میں آنے والے مسیحی برادری کے افراد کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے، سینئر پولیس افسران نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کوہدایات دیں،سینئر پولیس افسران نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موثر سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور گرجاگھروں میں سروس کے اختتام پر لوگوں کے منتشر ہونے تک ڈیوٹی پوائنٹس کو نہ چھوڑا جائے۔

Rawat; Security arrangements by Rawalpindi Police for the protection of the Christian community, senior police officers reviewed the security arrangements and gave instructions to the officers and employees regarding their duties.

According to details, the Rawalpindi police is continuing to provide security to the Christian community. On Sunday, the Rawalpindi police made effective security arrangements for the members of the Christian community visiting the churches.

Senior police officers have been deployed in their respective areas. Reviewing the security arrangements of the churches and giving instructions to the police officers on security duty, the senior police officers instructed that effective security should be ensured and the duty points should be maintained till the people disperse at the end of the service in the churches.

تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،لیڈی منشیات فروش گرفتار

Sadiqabad police operation, lady drug dealer arrested

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،لیڈی منشیات فروش گرفتار،02کلوسے زائد چرس برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش عائشہ بی بی عرف کنول میڈم کو گرفتارکرلیا،ملزمہ کے قبضہ سے 02کلو400گرام چرس اور20گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی راول نے ایس ایچ اوصادق آباد اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں اورگرفتارملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

Rawat; Sadiqabad police operation, lady drug dealer arrested, more than 02 kg of cannabis recovered, case registered. According to details, SHO Sadiqabad along with his team arrested lady drug dealer Ayesha Bibi alias Kanwal Madam A case has been registered against him after recovering 02 kg, 400 grams of cannabis and 20 grams of ice.

Show More

Related Articles

Back to top button