DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PML-N inflicts worst defeat on both PTI and PPP in Kallar Syedan in Azad Kashmir Legislative Assembly election

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کے انتخابات میں تحصیل کلر سیداں میں مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی دونوں کو بدترین شکست سے دوچار کردیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کے انتخابات میں تحصیل کلر سیداں میں مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی دونوں کو بدترین شکست سے دوچار کردیا،پیپلز پارٹی دوسرے اور پاکستان تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہیں۔چھ میں سے پانچ پولنگ اسٹیشنوں پر مسلم لیگ ن اور ایک پر پی ٹی آئی فاتح رہی،پی ٹی آئی کی سب سے مایوس کن کارکردگی کلرسیداں کے پولنگ اسٹیشن پر دیکھنے میں آئی جہاں اسے صرف پچیس ووٹ ملے۔پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی نے پارٹی امیدوار ڈاکٹر نازیہ نیازکی حمایت میں ڈیرہ خالصہ میں جلسہ کیا تھا پی ٹی آئی وہاں بھی ہار گئی۔پولنگ اسٹیشن ڈیرہ خالصہ میں مسلم لیگ ن نے 222 پی ٹی آئی نے 61 اور پیپلز پارٹی نے 16۔پولنگ اسٹیشن دھمالی میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماوں کا پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کے باوجود یہاں سے مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا یہاں مسلم لیگ ن نے 147 پیپلز پارٹی نے 104 اور پی ٹی آئی نے 18ووٹ حاصل کیئے۔پولنگ اسٹیشن دوبیرن کلاں میں بھی مسلم لیگ ن فاتح رہی اس نے یہاں 119 جبکہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے 29،29 ووٹ حاصل کیئے۔سب سے اہم اپ سیٹ پیپلز پارٹی کے گڑھ چوآخالصہ میں سامنے آیاجہاں مسلم لیگ ن نے فتح پیپلز پارٹی کے جبڑوں سے چھین لی۔پولنگ سٹیشن چوآخالصہ میں مسلم لیگ ن نے 173،پیپلز پارٹی نے 163 اور پی ٹی آئی نے 59 ووٹ حاصل کیئے۔پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمرالسلام راجہ کے گاوں بھکڑال میں فتح کے جھنڈے گھاڑ کر ن لیگ کو اس کے گھر میں شکست دے دی یہاں پی ٹی آئی نے 103،مسلم لیگ ن نے 86 اور پیپلز پارٹی نے صرف 2 ووٹ حاصل کیئے۔کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے رہنماوں کی فوج ظفر موج کی موجودگی میں پی ٹی آئی صرف 25 ووٹ حاصل کر سکی،یہاں پر مسلم لیگ ن نے 100،پیپلز پارٹی نے 70، پی ٹی آئی نے 25اور مسلم کانفرنس نے 16ووٹ حاصل کئیے اس طرح تحصیل کلرسیداں سے مجموعی طور پر مسلم لیگ ن نے 864پیپلز پارٹی نے 384 اور پی ٹی آئی نے 295 ووٹ حاصل کیئے۔یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بلدیہ کلر سیداں سے پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی تھی اس بار اس کے درجنوں رہنما بھی پی ٹی آئی کی امیدوار کو پچیس سے زائد ووٹ نہ دلوا سکے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق ناظم شیخ حسن ریاض، سردار اخلاق، سردار تاج اور شیخ سلیمان شمسی کی بہترین حکمت عملی نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کو چاروں شانے چت کر دیا۔

Kallar Syedan; In Azad Kashmir Legislative Assembly constituency LA-39 Jammu 6, in Kallar Syedan ​​Tehsil, PML-N inflicted the worst defeat on both PTI and PPP, with PPP coming second and Pakistan Tehreek-e-Insaf third. PML-N won five polling stations and PTI won one. The most disappointing performance of PTI was seen at the polling station of Kallar Syedan where it got only 25 votes. PTI North Punjab President Sadaqat Ali Abbasi had held a rally in Dera Khalsa in support of party candidate Dr Nazia Niaz. PTI also lost there. In Dera Khalsa polling station, PML-N got 222 votes, PTI got 61 votes and PPP got 16 votes in Dhamali polling station. Despite the support of local leaders of PML-N took the field from here, here PML-N got 147 votes, PPP got 104 votes and PTI got 18 votes. PML-N also won in Doberan Kallan polling station. PML-N got 119 votes while PPP and PTI got 29.29 votes. In Saha where PML-N snatched victory from the jaws of PPP. In polling station Choa Khalsa, PML-N got 173 votes, PPP got 163 votes and PTI got 59 votes. In Bhakral village of former Assembly member Engineer Qamar-ul-Islam Raja. Here, PTI got 103 votes, PML-N got 86 votes and PPP got only 2 votes. In the presence of Zafar Moj, the army of PTI leaders got only 25 votes. Here, PML-N got 100 votes, PPP got 70 votes, PTI got 25 votes and Muslim Conference got 16 votes. From Kallar Syedan, PML-N got 864 votes, PPP got 384 votes and PTI got 295 votes. It may be recalled that in the last elections, PTI had won from Baldia Kallar Syedan, this time dozens of its leaders also joined PTI. while the PML-N’s former Nazim Sheikh Hassan Riaz, Sardar Akhlaq, Sardar Taj and Sheikh Suleiman Shamsi’s best strategy is to win the from ruling party. The PTI was left shattered.

پوٹھوار ڈاٹ کام کی مسلم لیگ ن کی برتری کے حوالے سے خبر شائع کی تھی جو بعد ازاں انتخابی نتائج کے عین مطابق درست ثابت ہوئی

Pothwar.com prediction of election result proves to be right

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—25 جولائی کوپوٹھوار ڈاٹ کام میں آزادکشمیر الیکشن میں تحصیل کلرسیداں کے تین پولنگ اسٹیشنوں ڈیرہ خالصہ،کلرسیداں اور دوبیرن کلاں میں مسلم لیگ ن کی برتری کے حوالے سے خبر شائع کی تھی جو بعد ازاں انتخابی نتائج کے عین مطابق درست ثابت ہوئی اور یہاں سے مسلم لیگ ن فاتح رہی۔

آزادکشمیر وادی 5 کے انتخابات کے کلرسیداں میں قائم اکلوتے پولنگ اسٹیشن پر سرے سے کوئی ووٹ ہی پول نہ ہوسکی

No votes could be polled at the only polling station in Valley 5 elections in Kallar Syedan.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آزادکشمیر وادی 5 کے انتخابات کے کلرسیداں میں قائم اکلوتے پولنگ اسٹیشن پر سرے سے کوئی ووٹ ہی پول نہ ہوسکی یہاں کل 8 ووٹ درج تھے جس کے لیئے پولنگ اسٹاف سارا دن ان آٹھ ووٹر کا منتظر رہا جو پولنگ اسٹیشن سے محض چند میٹر دوری پر ہونے کے باوجود ووٹ پول کرنے نہ آئے۔ایک صاحب پولنگ کے اندر داخل ضرور ہوئے مگر وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کیئے بغیر گھر کو واپس پلٹ گئے۔

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے گاؤں سروہا جا کر برطانیہ کے شہر لوٹن سے آئے ہوئے حاجی نذیر حسین سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سابق سٹی نائب ناظم زین العابدین عباس بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button