Kahuta; Annual urs mubarak in Baghar shareef (see video)
سالانہ عرس مبارک (حضرت خواجہ محمد یعقوب بگھاروی رحمۃ اللہ علیہ) آستانہ عالیہ مجددیہ نقشبندیہ بگھار شریف میں منعقد ہوا۔
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)سالانہ عرس مبارک (حضرت خواجہ محمد یعقوب بگھاروی رحمۃ اللہ علیہ) آستانہ عالیہ مجددیہ نقشبندیہ بگھار شریف میں منعقد ہوا۔نقابت کے فرائض مولانا محمد اقبال قریشی نے سرانجام دیے۔ تقریب میں ممتاز علماء کرام نے شرکت کی جن میں علامہ عزیزالدین کوکب، علامہ سجاد ساجد۔، مولانا سراج الدین صدیقی، قاری بزرگ شاہ الازہری۔، قاری محمد اجمل علی قادری، نعت خواں فیاض عباسی اور دیگر شامل تھے۔ تقریب سے خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر حسان حسیب الرحمان آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف نے فرمایا۔ صدارت اور اختتامی دُعا پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہارشریف نے کرائی۔خطبہ صدارت میں پیر ڈاکٹر ساجد الرحمان نے فرمایا طریقت شریعت سے الگ کوئی چیز نہیں ہے۔شریعت پر عمل میں جب اخلاص پیدا ہو جائے اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت مزہ دینے لگے تو اسی کا نام طریقت ہے۔طریقت دراصل شریعت کی تکمیل کے لیے ہے۔بعد ازاں صاحبزادہ صاحب نے ملکی سلامتی اور عالم اسلام کی خوشحالی کے لیے دعا فرمائی۔ اس موقع پر زائیرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ویڈیو ملاحظہ فرمائیں