DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar khan; Beggar women kidnapped and raped while her son is killed in Chak Bale Khan

چک بیلی خان شہر سے بھکارن کو بچے سمیت اغوا کر کے جنسی زیادتی,بچہ قتل

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )— چک بیلی خان شہر سے بھکارن کو بچے سمیت اغوا کر کے جنسی زیادتی اور اس کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے 14ماہ کا بچہ قتل ہو گیا زیادتی کا شکار ہونے والی نسیم بی بی نے بتایا کہ وہ آبائی طور پر ملتان کے علاقے سے تعلق رکھتی ہے اور روات میں رہائش پذیر ہے بھیک مانگنے کا کام کرتی ہے چک بیلی خان میں فرنیچر کی دکان پہ کام کرنے والے موضع مہوٹہ موہڑہ کے واجد نامی شخص نے اسے تعویذ دلوانے کا چکمہ دیا اور مہوٹہ موہڑہ کے جنگل میں لے گیا جہاں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا پھر اس کے بیٹے اور پر تشدد کیا قریب سے مویشیوں کی آوازیں آنے پر بھاگ گیا بھکارن کی پکار پر مویشی چرانے والے آئے،اس کی حالت دیکھ کر گاؤں سے لوگ بلوا لئے اور پولیس کو اطلاع دی پولیس نے بھکارن نسیم بی بی کو علاج اور اس کے بیٹے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا ہے

Gujar Khan; A beggar from Chak Bailey Khan was abducted along with her child and raped and then tortured to death, killing the 14-month-old. Nasim Bibi from Multan lived in Rawat and was a beggar. A man named Wajid of Mouza Mahota Mohra, who works in a furniture shop in Chak Bale Khan, tricked her into getting to the forest of Mahota Mohra where she was raped and then her son was tortured. Wajid ran away when the voices of cattle came from nearby. At the call of Bhakaran, cattle herders came, Seeing her in bad condition, people called from the village and informed the police. Bibi has been shifted to Civil Hospital Rawalpindi for treatment and her son’s body was taken for postmortem.

Show More

Related Articles

Back to top button