Northampton, UK; Fatima Trust Northampton (UK) made a collective Qurbani in Azad Kashmir
فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) نے آزاد کشمیر میں اجتماعی قربانی کی
لندن۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) نے آزاد کشمیر میں اجتماعی قربانی کی۔ فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن یوکے نے قربانی پروجیکٹ 2021 کے تحت آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں میں متاثرین لائن آف کنٹرول کے لئے قربانیاں کیں۔ جبکہ موضع سمروڑ ضلع کوٹلی میں مسجد توحید کے باہر عام عوام کیلئے اجتماعی قربانی کی گئی۔ چیئرمین فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) جناب عبد الحلیم جنجوعہ نے ان تمام دوست و احباب اور کمیونٹی لیڈر و ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اس کارخیر میں حصہ لیا۔ اپنے پیاروں کے نام پر قربانی کی اور اجتماعی قربانی میں تعاون فرمایا۔ فاطمہ ٹرسٹ کے رضاکاروں نے کوٹلی آزاد کشمیر میں 21 جولائی 2021ء بروز بدھ کو عیدالاضحیٰ پر قربانی کی جبکہ وہ 22 جولائی کو لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقوں کھوئیرٹہ، نکیال، گوئی، تتہ پانی، بٹل اور ہجیرہ سیکٹر بھی پہنچے اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے گائے اور بیل اللہ کی راہ میں قربان کرکے ان کا گوشت وہاں کے وہاں کے متاثرین LOC اور مکینوں میں بانٹا۔ فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) نے اس نیک مقصد میں تعاون کرنے والے افراد کی وساطت سے امسال 10 جانوروں (گائے اور بیل) کی قربانی کی۔ جبکہ اس کے علاوہ چند مخیر حضرات کی طرف سے بکرے، مینڈے اور دُنبے بھی قربان کیے گئے۔ چیئرمین عبدالحلیم اور انکی ٹیم نے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Northampton, UK; Fatima Trust Northampton (UK) made a collective Qurbani in Azad Kashmir. Fatima Trust Northampton UK has made sacrifices for the victims of the LoC in Azad Kashmir under the Sacrifice Project 2021. Meanwhile, a mass sacrifice was offered for the general public outside Masjid-e-Tawhid in Mouza Samroor, Kotli district. Chairman Fatima Trust North Hampton (UK) Mr. Abdul Haleem Janjua thanked all these friends and community leaders and members. Who took part in this good deed. Sacrificed in the name of their loved ones and cooperated in the collective sacrifice. Volunteers of Fatima Trust offered sacrifices on Eid-ul-Adha on Wednesday, July 21, 2021 in Kotli, Azad Kashmir. While sacrificing cows and oxen in the way of Allah, he distributed their meat among the affected LOCs and residents. Fatima Trust Northampton (UK) has donated 10 animals (cows and bulls) this year through contributors to this noble cause. In addition, goats, rams were also sacrificed . Chairman Abdul Haleem and his team have thanked all these friends who contributed.
حمزہ منصور کیانی کو چوآخالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا
Hamza Mansoor who drowned in Liverpool sea buried in his native village Dhok Sangal, Choa Khalsa
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ سلطان پرویز کیانی کے بائیس سالہ بھتیجے حمزہ منصور کیانی کو چوآخالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،محمد صفدر کیانی،محمد ظریف راجا،آصف محمود کیانی،راجہ گلستان خان،تنویز ناز بھٹی،چوہدری ابرار حسین، چوہدری توقیر اسلم، ناصر حسین، تنویر اختر شیرازی، مالک داد بھٹی،چیف مہربان خان، زین العابدین عباس، شعیب بھٹی،مسعود بھٹی،علی افسر بھٹی،شہزاد مغل،ماسٹر طارق منہاس،راجہ اورنگزیب،عنصر عباسی، وقاص گجر،جاوید کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔