DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Eight polling stations set up at 6 places for Azad Kashmir Legislative Assembly constituency 39 Jammu 6

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ 39 جموں 6 کے لیے کلر سیداں میں 6مقامات پر 8پولنگ سٹیشن قائم کر دئیے گئے

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ 39 جموں 6 کے لیے کلر سیداں میں 6مقامات پر 8پولنگ سٹیشن قائم کر دئیے گئے۔پولنگ عملہ کلر سیداں پہنچ گیا پولنگ کے روز استعمال ہونے والا سامان بھی کلر سیداں پولیس کی نگرانی میں پولنگ سٹیشنوں پر منتقل کر دیا گیا،جہاں تحصیل کلر سیداں کے 2900ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔کلر سیداں کے تین پولنگ سٹیشنوں ڈیرہ خالصہ، کلر سیداں اور دوبیرن میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے جبکہ بھکڑال،دھمالی اور چوآخالصہ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مقابلے کا امکان ہے۔ بیشتر ووٹرز ابھی تک سارے امیدواروں سے ہی لاعلم ہیں مسلم لیگ ن کے امیدوار وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق ایک بار پھر امید سے ہیں یہ نصف درجن سے زائد بار الیکشن لڑ چکے ہیں حلقے کی عوام سے ان کا انتہائی مستحکم اور مضبوط رابطہ ہے یہ اپنے حلقے کے لوگوں کے دکھ سکھ میں ہمیشہ شریک ہوتے ہیں گزشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ان کی مدمقابل تھی اس بار حکومتی جماعت نے بھی ایک خاتون کو میدان میں اتارا ہے ڈاکٹر نازیہ نیاز پہلی بار یہاں سے امیدوار بنی ہیں حلقے میں ان کی شناخت باالکل بھی نہیں مگر ان کے شوہر کرنل ظفر ہیں یہی ان کی ٹھوس شناخت ہے وفاقی وزیر غلام سرور خان سمیت پوری پی ٹی آئی ان کی پشت پر ہے نووارد ہونے کے باوجود ڈاکٹر نازیہ نیاز کو حکومتی امیدوار کا ایڈوانٹج ضرور حاصل ہے مگر حلقے میں ان کی اپنی مزید کوئی شناخت ہے نہ ہی یہ کھبی کارکنوں سے رابطے میں رہی ہیں پیپلز پارٹی نے گل پیڑہ مندرہ سے تعلق رکھنے والے چوہدری فخر زمان کو ایک بار پھر امیدوار نامزد کیا ہے یہ بھٹو خاندان کے قریب ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں مسلسل دوسری بار قسمت آزمائی کا موقع دیا گیا ہے گزشتہ الیکشن میں یہ اپنی ہی جماعت کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا تعاون حاصل نہ کرسکے تھے۔اس بار وہ بھی ان کی پشت پر ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کارکن آزادکشمیر میں برسہا برس سے منتخب ہونے والے راجہ صدیق کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں یا پاکستان میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کا ساتھ دیتے ہیں؟پیپلز پارٹی بظاہر تو پنجاب کی طرح یہاں بھی کوئی معرکہ سرانجام دینے کی پوزیشن میں نہیں مگر ایک تو اس کا امیدوار ہمت ہارنے والا نہیں دوسرا گوجرخان ان کا بیس کیمپ ہے جہاں سے راجہ پرویز اشرف رکن قومی اسمبلی ہیں مگر تاحال مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق مسلسل فتوحات کے باوجود ابھی کمزور دکھائی نہیں دیتے۔ان سے ناراض ہونے والے پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں گئے بلکہ انہوں نے اپنا وزن پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان کے پلڑے میں ڈالا ہے اور یہی بات لیگی امیدوار راجہ محمد صدیق کے لیئے بھی حوصلہ افزا ہے۔

Kallar Syedan; Eight polling stations have been set up at 6 places in Kallar Syedan ​​for Azad Kashmir Legislative Assembly constituency 39 Jammu 6. Polling staff reached Kallar Syedan. Equipment used on polling day was also shifted to polling stations under the supervision of Kallar Syedan ​​police. , Where 2900 voters of Kallar Saydan Tehsil will exercise their votes.

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور ایمیونیشن برآمد کر لیا

Police, acting on an informant’s report, arrested two men for air firing and recovered weapons and ammunition from their possession.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور ایمیونیشن برآمد کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی علاقہ اراضی بانڈی میں دو افراد ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی رخسار تعلیم پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم قمر حسین اور واجد محمود کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد کارپین 12 بور، پسٹل 30 بور بمعہ 11 زندہ روند برآمد کر لئے جبکہ زمین پر بکھڑے ایک عدد خول کارتوس کارپین، 8عدد خول چلیدہ پسٹل 30 بور الگ الگ بذریعہ فرد قبضہ پولیس لے لئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button