Kahuta; Polling will be held for two constituencies LA 39 Jammu 6 and LA Kashmir Valley 5.
تحصیل کہوٹہ کی تو اس میں دو حلقوں ایل اے 39 جموں 6 اور ایل اے کشمیر ویلی 5 کیلئے پولنگ کا عمل ہوگا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2021 آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے سلسلے میں انتظامات مکمل وٹرز اپنے وؤٹ کاسٹ کریں گے کون ہو گا خوش نصیب جس کا مقدر بنے گی جیت اگر بات کی جائے تحصیل کہوٹہ کی تو اس میں دو حلقوں ایل اے 39 جموں 6 اور ایل اے کشمیر ویلی 5 کیلئے پولنگ کا عمل ہوگا۔ تحصیل کہوٹہ میں ایل اے 39 جموں 6 کیلئے 9 پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ایلمنٹری سکول جیوڑہ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نارہ،گورنمنٹ پرائمری سکول بلہاڑ،،گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری مٹور،گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول مٹور،گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول ساعی،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کہوٹہ اے اور حلقہ ایل اے کشمیر ویلی 5 کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کہوٹہ میں قائم کئے گئے ہیں۔تحصیل کہوٹہ میں ایل اے 39 جموں 6 کیلئے کل مرد ووٹرز کی تعداد 1693جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1470ہے۔حلقہ ایل اے 39 جموں 6 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق،پی ٹی آئی کی ڈاکٹر نازیہ نیاز راجپوت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری فخرالزمان کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ اگر بات کی جائے سکیورٹی پلان کی توتحصیل کہوٹہ میں پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں پولنگ اسٹیشنز پر پولیس تھانہ کہوٹہ کی بھاری نفری کے علاوہپ، ایلیٹ فورس،ریزرو فورس اور لیڈی کانسٹیبلان تعینات کی گئی ہیں۔
Kahuta; Azad Jammu and Kashmir Elections 2021 Arrangements for Azad Jammu and Kashmir Elections Completed, Voters will cast their votes on Sunday 25th. Who will be the lucky one who will be destined to win? If we talk about Kahuta Tehsil, then there are two constituencies LA 39 Jammu Polling for 6 and LA Kashmir Valley 5 will take place today. The total number of male voters for LA 39 Jammu 6 in Kahuta Tehsil is 1693 while the number of female voters is 1470. A tough contest is expected between Raja Muhammad Saddique of PML-N, Dr Nazia Niaz Rajput of PTI and Chaudhry Fakhrul Zaman of Pakistan Peoples Party. Speaking of the security plan, full proof security arrangements have been made at the polling stations in Tehsil Kahuta. In addition to the heavy contingent of Kahuta police station, elite force, reserve force and lady constables have been deployed at the polling stations.
آزاد کشمیر کے الیکشن میں میاں محمد نواز شریف کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے,چوہدری صداقت حسین
Mian Muhammad Nawaz Sharif’s candidates will win by a landslide in Azad Kashmir elections: Chaudhry Sadaqat Hussain
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے کہا کہ آج کا سورج راجہ محمد صدیق سمیت کشمیر بھر میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی خوشخبری لے کر طلوع ہو گا۔آزاد کشمیر کے الیکشن میں میاں محمد نواز شریف کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی فتح یقینی ہے مسلم لیگ (ن) الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں جو کچھ کیا اس کے نتائج آزاد کشمیر کے الیکشن میں سامنے آئیں گے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ آج زبان زد عام ہے مسلم لیگ (ن) ہی کشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت اور ان کے حقوق کی محافظ ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ تحریک انصاف نے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر نعرہ لگا کر عوام کو مایوس کیا انشاء اللہ آنے والی حکومت ن لیگ کی ہو گئی۔
ارسلان اصغر کیانی کی ایم اے سیاسیات کے امتحانات میں شاندار کامیابی
Arsalan Asghar Kiyani’s brilliant success in MA Political Science exams
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بزرگ صحافی و تجزیہ نگار جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کے صاحبزادے نوجوان صحافی و اینکرپرسن ارسلان اصغر کیانی کی ایم اے سیاسیات کے امتحانات میں شاندار کامیابی۔ دوست احباب عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکباد۔ارسلان اصغر کیانی نے اس سے قبل ایل ایل بی اور صحافت میں ماسٹرز بھی کر چکے ہیں۔ ارسلان اصغر کیانی کو ایم اے سیاسیات کے امتحانات میں شاندار کامیابی پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، سٹی صدر کہوٹہ مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی،جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید احمد ستی،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ رومان سعید،راجہ شاہد اجمل، ساجد جنجوعہ، عاصی جنجوعہ، کبیر جنجوعہ نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔