DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Rawalpindi Police arrests wanted criminals in murder, attempted murder cases

راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان گرفتار

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم طارق محمود کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم طارق محمود نے رتہ امرال کے علاقے میں جنوری 2021 میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے محمد اختر کو زخمی کر دیا تھاجو دوران علاج معالجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا، اشتہاری مجرم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو راولپنڈی کے علاوہ تھانہ صدر ضلع جہلم قتل کے مقدمے میں بھی اشتہاری مجرم ہے،جبکہ ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم ناصر خان کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رہائشی کمرہ گرانے کے تنازعے پرفائرنگ کر کے شہری کو قتل اور 04شہریوں کو زخمی کر دیا تھا،اشتہاری مجرم سال2020سے تھانہ صدر واہ پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیز نے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پرمتعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے۔

Rawalpindi police cracks down on wanted criminals, arrests 02 wanted criminals in murder and attempted murder cases. According to details, Rawalpindi police is conducting operations against wanted criminals in serious cases, SHO Rata Amral along with his team took action. The notorious criminal Tariq Mahmood, wanted in a murder case, was arrested. The notorious criminal Tariq Mahmood opened fire in the area of ​​Rata Amral in January 2021 due to long-standing enmity and injured Muhammad Akhtar was killed, the notorious criminal has a previous record who is also a notorious criminal in the murder case of Jhelum District Police Station besides Rawalpindi, while SHO Saddar Wah along with his team in the murder and attempted murder also wanted criminal Nasir Khan has been arrested. The wanted criminal along with other accomplices had shot dead a citizen and injured 04 civilians in a dispute over demolition of a living room.

Rest of the day news…

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی کاروائی، تفتیشی آفیسر کو رشوت کی پیشکش کرنے والا شخص گرفتار، ملزم نے مقدمے میں نامزد فرخ کھوکھر کو بے گناہ کرنے کے لیے ساڑھے 03 لاکھ روپے بطور رشوت پیش کیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے تفتیشی آفیسر کو رشوت کی پیش کش کرنے والے شخص واجد محمود عباسی کو گرفتار کرلیا، انچارج چوکی گلریز سب انسپکٹر عثمان کو واجد محمود عباسی نے ساڑھے 03 لاکھ روپے بطور رشوت پیش کیے، ملزم نے مقدمے میں نامزد فرخ کھوکھر کو بے گناہ کرنے کے لیے رشوت کی پیشکش کی تھی،فرخ کھوکھر کے خلاف شہری کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنے کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا تھا، پیش کردہ رقم تفتیشی افسر عثمان نے بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس میں لے کر ملزم واجد محمود کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ اوا ئیر پورٹ ،انچارج چوکی گلریز اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی آفیسر عثمان کی اپنے پیشے سے وفاداری اور ایمانداری کی مثال قابل تقلید ہے۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ واہ کینٹ پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف موثر کاروائی،02ملزمان گرفتار، 1050کپیاں شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جار ی ہے، ڈی ایس پی ٹیکسلا کی زیرنگرانی ایس ایچ او واہ کینٹ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 02 شراب سپلائرز غلام بنی اور جمیل احمد کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 1050کپیاں شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتا رکیا جائے،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی ا وٹیکسلا اور واہ کینٹ پولیس کو شابا ش دیتے ہوئے کہا کہ شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button