Kallar Syedan; Three people were killed in different accidents during Eid festival
عید کے ایام میں مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—عید کے ایام میں مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق۔خاتون سمیت دو افراد پانی میں ڈوب کر اور ایک نوجوان محنت کش موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔دو کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا ایک کی نعش کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں شہر کا چوبیس سالہ نوجوان بلال حیدرراولپنڈی کے ایک ہوٹل میں ویٹر کی نوکری کرتا تھا وہ عید کے روز مختصر چھٹی لے کر کلرسیداں آیا اس نے اپنی ماں اور چھوٹے بہن بھائیوں کو عیدی دی اور موٹرسائیکل پر راولپنڈی اپنی ڈیوٹی پر روانہ ہو گیا کہ راستے میں پیچھے سے آنے والی گاڑی نے پوری شدت سے موٹرسائیکل کو ٹکرماری جس سے بلال حیدر شدید زخمی ہوکر دم توڑ گیا۔اسے کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ سلطان پرویز کیانی کا بائیس سالہ بھتیجا حمزہ منصور کیانی برطانیہ کے ساحلی شہر لیور پول کے سمندر میں اپنے دیگر چار دوستوں کے ہمراہ گھوم رھا تھا کہ سمندرمیں گزرنے والے جہاز کے باعث آنے والی لہر نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ دم توڑ گیا۔اس کی نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،محمد صفدر کیانی،محمد ظریف راجا،آصف محمود کیانی،راجہ گلستان خان،تنویز ناز بھٹی،مالک داد بھٹی،چیف مہربان خان، زین العابدین عباس، شعیب بھٹی،مسعود بھٹی،علی افسر بھٹی،شہزاد مغل،ماسٹر طارق منہاس،راجہ اورنگزیب،عنصر عباسی، وقاص گجر،جاوید کیانی اور دیگر نے شرکت کی جبکہ آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے لائن سپریٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ کی خالہ دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ان کا دماغی توازن درست نہ تھا انہوں نے علی الصبح مظفرآباد کے قریب دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی کلرسیداں کے قریب دھانگلی میں ان کی نعش کی تلاش کا کام جاری ہے۔
Kallar Syedan; Three persons were killed in different accidents during Eid. Two persons including a woman drowned and a young laborer died in a motorcycle accident. Two were buried in their native areas and the search for the body of one is underway. According to reports, Bilal Haider, a 24-year-old man from Kallar Syedan, was working as a waiter in a hotel in Rawalpindi, He came to Kallar Syedan on a short holiday on Eid day, He gave Eid to his mother and younger siblings and left for Rawalpindi on a motorcycle, On the way, a vehicle coming from behind hit the motorcycle with full force, killing Bilal Haider. He was buried in Kallar Syedan while Hamza Mansoor Kayani, 22-year-old nephew of PML-N leader Raja Sultan Pervez Kayani was swimming with four other friends in the sea off the coastal city of Liverpool when he was swept away by a wave caused by a ship passing through the sea. while aunty of Alamgir Paracha is belived to jumped to her death in river Jhelum near Muzaffarabad in the morning. The search for her body is underway in Dhuangali .
عید الاضحی کے موقع پر انتظامیہ اور راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے تعاون سے انتہائی موثر اقدامات کی بدولت تین ایام آلائیشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام جاری
On the occasion of Eid-ul-Adha, with the cooperation of the management and Rawalpindi Waste Management Company, the work of disposing of the qurbani waste continues
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں عید الاضحی کے موقع پر انتظامیہ اور راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے تعاون سے انتہائی موثر اقدامات کی بدولت تین ایام آلائیشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام جاری رہا علی الصبح تمام عید گاہوں اور مساجد کے راستوں کو صاف کرنے کے بعد اطراف میں چونا ڈالا گیا جبکہ آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے آلائیشیں اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کا کام بڑی مستعدی سے جاری رہا جس کی بدولت شہر میں کہیں بھی آلائیشیں پڑی دکھائی نہیں دیں۔اس بار صرف کلر شہر ہی نہیں بلکہ مضافاتی قصبات چوآخالصہ، سرصوبہ،دوبیرن،سکوٹ،چوکپنڈوری اور شاہ باغ سے بھی آلائیشوں کو اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا۔اے سی رمیشا جاوید اعوان،چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر اور اسسٹنٹ منیجر راجہ محمد اسحاق عید کے تینوں ایام کلرسیداں اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہے اور صفائی کے کام کی مانیٹرنگ کرتے رہے جس کی بدولت کہیں سے بھی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں کی طرح امسال بھی عید الاضحی پورے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی
Like other parts of the country, Eid-ul-Adha was celebrated this year with full religious devotion and respect in Kallar Syedan
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ملک کے دیگر علاقوں کی طرح امسال بھی عید الاضحی پورے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی کثیر تعداد میں لوگوں نے قربانی کر کے سنت ابراہیمی کو تازہ کیا کلر سیداں،چواخالصہ،دوبیرن،چوکپنڈوری اور دیگر سینکڑوں مقامات پر نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔کلر سیداں شہر میں جامعہ غوثیہ معصومیہ،جامعہ مسجد سیداں،نورمسجداور مسجد شیخاں،جا مع مسجد بلا ل،مکی مسجد،نو شا ہی مسجد جبکہ د یگر علا قو ں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں عالم اسلام،پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگلی گئیں۔
ڈ یر ہ چو ہد ر ی حیا ت علی چکیا لہ میں ا جتما عی قر با نی کا ا ہتما م کیا گیا جس میں 1300غر یب ا و ر مسا کین گھر ا نو ں میں گو شت تقسیم کیا گیا
A mass Qurbani was organized at Dera Ch Hayat Ali Chakialah in which meat was distributed among 1300 poor and needy households.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—عید ا لا ضحی کے مو قع پرجا معہ ا لعلو م ا لا سلا میہ کے ز یر ا ہتما م ڈ یر ہ چو ہد ر ی حیا ت علی چکیا لہ میں ا جتما عی قر با نی کا ا ہتما م کیا گیا جس میں 1300غر یب ا و ر مسا کین گھر ا نو ں میں گو شت تقسیم کیا گیا جا معہ ا لعلو م ا لا سلا میہ کے سر پر است ا علی مو لا نا ا حسا ن ا للہ چکیا لو ی نے کہا کہ ہر سا ل کی طر ح ا س سا ل بھی ا جتما عی قر با نی کا ا ہتما م کیا گیاجس کا تما م تر گو شت غر با ء میں تقسیم کر کے ا ن کو عید کی خو شیو ں میں شر یک کیا گیا۔