Kahuta; Famous Naat reciter Mustafa Amir Attari killed in traffic accident
کہوٹہ کے علاقہ ترکھیاں ٹریفک حادثہ کہوٹہ کے مشہور ثنا خوان مصطفی عامر عطاری جان بحق
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ ترکھیاں ٹریفک حادثہ کہوٹہ کے مشہور ثنا خوان مصطفی عامر عطاری جان بحق جبکہ خاتون اور بچے سمیت 5 افراد شدید زخمی کی حالت تشویش ناک۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ ترکھیاں کے قریب موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کہوٹہ کے مشہور ثنا خوان مصطفی عامر عطاری سمیت 5افراد زخمی ہو گے کہوٹہ کے مشہور ثنا خوان مصطفی عامر عطاری شدید زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ان کی نمازے جنازہ گذشتہ رات محلہ آڑہ والے قبرستان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں ہزاروں افراد نے شر کت کی۔
Kahuta; The famous naat reciter Mustafa Amir Attari of Kahuta was killed in a traffic accident in Tarkhian area of Kahuta while 5 people including a woman and a child were seriously also injured. According to details, a terrible collision took place between a motorcycle and a Suzuki near Tarkhiyan area of Kahuta as a result on which 5 people including Mustafa Amir Attari were injured. Amir Attari succumbed to his injuries. Funeral prayers were offered at the cemetery in Mohalla Aara last night. Thousands of people attended the funeral prayers.
راجہ شعبان کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام
Raja Shaaban organizes Eid-ul-Fitr party in honor of his friends
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت (فخرئے پٹھی) راجہ شعبان کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام۔تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی گئی عید ملن پارٹی میں مسلم لیگ ن کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں، چیئرمین یونین کونسل بھلاکھر صفدر کیانی، معروف سیاسی وکاروباری شخصیت جاوید کیانی،چوہدری زین آف پٹھی،راجہ فاروق بیول،راجہ عدیل، چوہدری اجمل سبحانی، راجہ عدیل اکبر، راجہ فیصل الفلاح بینک، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعدادمیں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر (فخرئے پٹھی) راجہ شعبان نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون نے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکریہ ادا کیا۔
آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی فتح یقینی ہے
The historic victory of PML-N in Azad Kashmir elections is certain
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ زبیر کیانی نے کہا کہ کل 25جولائی کا سورج راجہ محمد صدیق سمیت کشمیر بھر میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی خوشخبری لے کر طلوع ہو گا آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی فتح یقینی ہے کشمیر کا سودا کسی صورت قبول نہیں مسلم لیگ (ن) الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں جو کچھ کیا اس کے نتائج آزاد کشمیر کے الیکشن میں سامنے آئیں گے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ آج زبان زد عام ہے مسلم لیگ (ن) ہی کشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت اور ان کے حقوق کی محافظ ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ زبیر کیانی نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ تحریک انصاف نے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر نعرہ لگا کر عوام کو مایوس کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کا سودا کرنے والے آئندہ الیکشن میں مسترد ہونگے انشاء اللہ کامیابی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ہو گئی۔
عید قربان کے موقع پر آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کی طرف سے صفائی کے شاندار انتظامات
Excellent cleaning arrangements by RWMC Kahuta on the occasion of Eid-ul-Adha
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عید قربان کے موقع پر آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کی طرف سے صفائی کے شاندار انتظامات۔آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج ماجد اسحاق نے عید سے ایک دن قبل ہی عوام کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کے لیے گھر گھر جا کر شاپنگ بیگ دیے جبکہ آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے ایریا انچارج عطیق الرحمن، خرم گل اور دیگر نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ ہر وارڈ کے ہر محلے میں جا کر جانوروں کی آلائشیں اٹھائی اور صفائی کا بہترین انتظامات کیے عید والے دن شہر بھر کی مساجد کے باہر صفائی کے بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے اور چونے کے نشانات بھی لگائے گے جبکہ عید کے موقع پر جہاں صفائی کے بہترین انتظاما ت تھے وہاں پر ہی مساجد کے باہر سیکورٹی کے انتظامات بھی بہترین تھے پولیس تھانہ کہوٹہ کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں عبد الشکور کھٹڑ،عدیل امتیاز قریشی اور تصد ق حسین نے احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دی۔