Gujar Khan; Police arrest 05 members involved in motorcycle theft and robbery
تھانہ گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں میں ملوث 05 رکنی متحرک ساروگینگ گرفتار
گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں میں ملوث 05 رکنی متحرک ساروگینگ گرفتار،چوری شدہ 08موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے، ڈی ایس پی گوجر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے موٹرسائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں میں ملوث 05 رکنی متحرک ساروگینگ کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 08 چوری شدہ موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،ملزمان کو رابری کی متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کر دیا گیا،شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید مالمسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا، ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر، ڈی ایس پی گوجر خان اور گوجر خان پولیس کو شابا ش دیتے ہوئے کہا کہ گینگ کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔
Gujar Khan Police arrested five members of the gang involved in motorcycle theft and robbery, arrested 08 stolen motorcycles and recovered weapons used in the incident. According to details, Rawalpindi police is conducting operations against organized and dynamic gangs. SHO Gujar Khan, led by DSP Gujar Khan, along with his team, conducted an operation against 05-member dynamic sarrog gang involved in motorcycle theft and robbery. 08 stolen motorcycles and weapons used in the incident were recovered from the possession of the accused. The accused were shifted to jail for identification parade on the revelation of several incidents of robbery. After the identification parade, more stolen goods were recovered from the accused.