Kallar Syedan; People take to the streets in Chauk Pindori on the worst power outage
کلرسیداں شہر اور مضافات میں بجلی کی بدترین بندش پر چوکپنڈوری میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے،آئیسکو کے خلاف نعرے بازی،عوام کا صورتحال پر شدید احتجاج
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں شہر اور مضافات میں بجلی کی بدترین بندش پر چوکپنڈوری میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے،آئیسکو کے خلاف نعرے بازی،عوام کا صورتحال پر شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق پرسوں آنے والے شدید طوفان سے روات کے قریب متعدد کھمبے زمین بوس ہونے سے ساگری،بشندوٹ،آراضی خاص،ادھوالہ،شاہ باغ،تریل،ڈیرہ خالصہ اور ملحقہ علاقوں میں بیس سے تیس گھنٹوں تک بجلی بند رہنے سے عوام حاجز آ گئے۔ سب سے سنگین مسئلہ پانی کا حصول تھا لوگ تنگ ہو کر چوکپنڈوری بازار میں جمع ہو گئے اور انہوں نے کلر پنڈی شاہراہ بند کرکے نعرے بازی شروع کردی۔سڑک بند ہونے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی نفری کے ہمراہ پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر مظاہرین وہاں سے کھسک گئے ایس ایچ او نے بھی خبردار کیا کہ بجلی کی بندش کو جواز بنا کر کلرپنڈی روڈ بند کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کو ہاتھوں میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔جس کے بعد سڑک ٹریفک کے لیئے مکمل طور پر کھول دی گئی۔ادہر کلرسیداں شہر میں صبح ساڑھے چار بجے بجلی بند ہوئی اور پانچ گھنٹوں بعد بحال ہوسکی ادہر ایکسیئن آئیسکو روات ڈویژن میاں اصغر نے کہا ہے کہ پرسوں کی اندھی طوفان سے متعدد کھمبے زمین بوس ہونے کے باعث بجلی کا بریک ڈاون ہوا جسے بحال کر دیا گیاہے۔
Kallar Syedan; People took to the streets in Chauk Pindori on the worst power outage in the city and its suburbs, chanting slogans against IESCO, and protesting against the situation. People in Bishondot, Arazi Khas, Adhwala, Shah Bagh, Trail, Dera Khalsa and adjoining areas were left without power for 20 to 30 hours. The most serious problem was access to water. The people got fed up and gathered in Chauk Pindori Bazaar and started chanting slogans by blocking the Kallar Pindi Highway. The SHO also warned that the closure of Kallar Pindi Road would not be allowed on the pretext of power outage and the law would be enacted against those who took the law into their own hands. After that, the road was completely opened for traffic. Meanwhile, power was cut off at 4.30 am in Kaallr Syedan city and it was restored after five hours. Meanwhile, Axion IESCO Rawat Division Mian Asghar said that several poles fell due to the storm yesterday. Due to this there was a power breakdown which has been restored.
لائن سپریٹنڈنٹ قاضی جاوید ظفر کی بیٹیوں کی رخصتی کی تقریب
Line Superintendent Qazi Javed Zafar’s daughters wedding ceremony tkes place in Kallar Syedan
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے لائن سپریٹنڈنٹ قاضی جاوید ظفر کی بیٹیوں کی رخصتی کی تقریب گزشتہ شب کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،راجہ پرویز اختر،شیخ عبدالہادی،عبدالصبور خان،بابر ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔