Kahuta, the oldest and most nuclear-armed tehsil, lacks basic amenities even in this modern age
سب سے پرانی اور ایٹمی تحصیل کہوٹہ آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سب سے پرانی اور ایٹمی تحصیل کہوٹہ آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم نہ حکومت نظر آتی ہے اور نہ اپوزیشن برادری ازم اور ذاتی مفادات کی سیاست نے تحصیل کہوٹہ کے عوام کا استحصال کیا سڑکیں کھنڈرات نہ صاف پانی اور نہ سٹریٹ لائٹس سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں میں ندی نالے بپھر جاتے ہیں جبکہ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں نالیوں گلیوں میں گندے پانی کی وجہ سے بدبو اور مچھروں کی بھرمار ڈینگی پھیلنے کا خطرہ کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے لاکھوں کی آبادی والے اس شہر کے لوگ کروڑوں کا ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہر ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ریپئرنگ کے نام پر محکمہ ہائی وے اور ٹی ایم اے کے ملازمین کروڑوں روپے کی کرپشن کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت جہاں مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے وہاں اپوزیشن بھی نظر نہیں آتی کہوٹہ کے شہریوں معززین علاقہ نے کمشنر راولپنڈی ایم این اے صداقت علی عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کہوٹہ شہر کے مسائل حل کیے جائیں کھلی کچہری لگا کر عوام کی شکایات سن کر انکا ازالہ کیا جائے ناجائز منافع خوروں ذکیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی اور ناْس مٹریل کے استعمال کرنے والوں کے خلاف انکوائری کی جائے۔
Kahuta, the oldest and most nuclear-armed Tehsil. Even in this modern age and is deprived of basic amenities, nor does the opposition communalism and politics of self-interest exploit the people of Kahuta Tehsil. Due to lack of sewerage system, rivers and streams overflow in the rains while the roads look like ponds. There are piles of garbage in places. Traffic jams are rampant for hours. The people of this city with a population of millions, despite paying taxes of crores, the tehsil is hotbed of corruption. Every institution deprived of basic amenities has become a hotbed of corruption.
آزاد کشمیر میں 25جولائی کا سورج ن لیگ کی کامیابی کی خوشخبری لے کر طلوع ہو گا, حافظ عثمان عباسی
The sunrise of July 25 will rise in Azad Kashmir with the good news of PML-N victory: Hafiz Usman Abbasi
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں 25جولائی کا سورج ن لیگ کی کامیابی کی خوشخبری لے کر طلوع ہو گا آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی فتح یقینی ہے کشمیر کا سودا کسی صورت قبول نہیں مسلم لیگ (ن) الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں جو کچھ کیا اس کے نتائج آزاد کشمیر کے الیکشن میں سامنے آئیں گے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ آج زبان زد عام ہے مسلم لیگ (ن) ہی کشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت اور ان کے حقوق کی محافظ ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ تحریک انصاف نے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر نعرہ لگا کر عوام کو مایوس کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کا سودا کرنے والے آئندہ الیکشن میں مسترد ہونگے انشاء اللہ کامیابی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ہو گئی۔
ایماندار دیانتدار اور فرض شناس ٹریفک وارڈن راجہ نجم الحسن جنجوعہ محکمانہ سازش کا شکار
Honest traffic warden Raja Najamul Hassan Janjua is a victim of departmental conspiracy.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایماندار دیانتدار اور فرض شناس ٹریفک وارڈن راجہ نجم الحسن جنجوعہ محکمانہ سازش کا شکار۔اہل علاقہ کا سی پی او راولپنڈی سے صاف شفاف انکوائرای کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز قبل ٹریفک وارڈن راجہ نجم الحسن کے جنجوعہ کے خلاف جو خبریں لگی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ہم اہل علاقہ مذکورہ ٹریفک وارڈن کو ذاتی طور پر جانتے ہیں جس شخص نے حرام کا ایک لقمہ ناں کھایا ہو اس پر الزام لگا کر نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے جو کہ قابل افسوس ہے کلرسیداں چوکی سے جو چلان بک چوری ہوئی ہے اس کی حوالے سے ایف آئی آر سامنے لائی جائے تاکہ عوام کو پتہ چل سکے اور آڈٹ شدہ بکس کا ریکارڈ کمپیوٹر میں سیو ہے لہذا اس کو کسی نے کیا کرنا ہے اور جو درخواست ڈی ایس پی انچارج عمران اور عادل منیر کے خلاف دی ہے اس پر درخواست دہندہ نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے اور یہ لوگ دیمک کی طرح کلر سیداں کو عرصہ دراز سے کھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اہل علاقہ سی پی او راولپنڈی سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ ان کرپٹ افسران کو بھی کٹہرے میں لایا جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے