Rawat; Man arrested for the murder of his wife in Qaid-E- Azam colony
تھانہ صدر بیرونی کے علاقے قائد اعظم کالونی میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین،مقتولہ کا شوہر ہی قاتل نکلا
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ صدر بیرونی کے علاقے قائد اعظم کالونی میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین،مقتولہ کا شوہر ہی قاتل نکلا، آلہ قتل پسٹل اور چھری برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے قائد اعظم کالونی میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین،مقتولہ کا شوہر راشد فیاض ہی قاتل نکلا، ملزم سے آلہ قتل پسٹل اور چھری برآمدکر لی گئی، واقعے کا مقدمہ 12 روز قبل مقتولہ کے والد عالم زیب کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مقدمہ کی تفتیش کرتے ہوئے قتل میں ملوث مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا،مقتولہ کے شوہر راشد فیاض نے اپنی بیوی کو قتل کرکے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، ملزم راشد فیاض نے دوران تفتیش بوجہ گھریلو لڑائی جھگڑا اپنی بیوی حمیرا کو پسٹل سے فائرنگ اور چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے کا انکشاف کیا، ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر، ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
Rawat; A drop scene of murder of a woman in Quaid-e-Azam Colony area of Saddar Baruni police station, the husband of the victim turned out to be the killer, murder weapon pistol and knife were recovered. According to details Her husband Rashid Fayyaz turned out to be the killer. A murder pistol and a knife were recovered from the accused. The case was registered against the unidentified accused 12 days ago on the complaint of the victim’s father Alam Zeb. While investigating the case, the husband of the victim involved in the murder was arrested. The husband of the victim Rashid Fayyaz killed his wife and tried to paint the incident as a robbery. Humaira was revealed to have been killed by firing from a pistol and stabbing to death. The SP Saddar said that the accused would be challaned with solid evidence and would be punished. CPO Rawalpindi Muhammad Hassan Younis on the arrest of the accused.