AJKDailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; From within Chakswari, Chaudhry Abdul Majeed fought a long war against Vadera Shahi feudalism, same people are fighting against us

چکسواری کے اندر سے وڈیرا شاہی جاگیر داری کے خلاف میرے والد چوہدری عبدالمجید نے ایک طویل جنگ لڑی آج وہی سامراجی قوتیں اکھٹی ہو کر ہمارے خلاف انتخاب لڑ رہی ہیں,چو دھری قاسم مجید

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حلقہ نمبر ۲ کے نامزد امیدوار اسمبلی چو دھری قاسم مجید نے کہا کہ عوامی حقوق کے لیے ہم نے ایک طویل جنگ لڑی ہے چکسواری کے اندر سے وڈیرا شاہی جاگیر داری کے خلاف میرے والد محترم سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ایک طویل جنگ لڑی آج وہی سامراجی قوتیں اکھٹی ہو کر ہمارے خلاف انتخاب لڑ رہی ہیں مگر انھیں حسب سابق منہ کی کھانی پرے گی کیونکہ ہم ایک طویل جد وجہد کے بعد اس حلقہ سے جاگیرداری نظام کا خاتمہ کیا تھا لدھڑ چکسواری میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام جس میں چکسواری کی ایک بڑی سیاسی قد آوارشخصیت بابر حسین لدھڑنے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت شمولیتی تقریب خطاب کرتے ہوئے چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ آج بابر حسین اور ان کے ساتھیوں نے میری حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 45سالہ تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ہم نے 45سالوں میں ایک دوسرے کے خلاف سیاست کی آج محترم بھائی سابق امیدوار اسمبلی چوہدری مسعود اقبال کی کاوشوں سے بابر حسین اپنے شہید بھائی کے وعدہ کی پاس داری کی ہے میں انھیں یقین دلاتا ہوں کہ ایک چوکیدار کی طرح آپ حقوق کا پہرہ دوں گا جہاں آپ کا پسینہ جہاں گرئے گا وہاں میرا خون گرئے گا میرئے بھائی جنگویز اختر شہید سے گزشتہ 8سال سے میرا بھاہیوں جیسے مراسم تھے انہوں نے میرے ساتھ چلنے کا وعدہ کیا مگر زندگی نے وفا نہ کی آج ان کے بھائی نے اپنے شہید بھائی کے وعدہ کی تکمیل کی جس پر ان کے پورے خاندان کا مشکور ہوں ممنون ہوں انہوں نے کہا کہ میرے مخالف امیدوار نے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل میں رکاویٹں دی اور اپنے ایک تماشے کے ذریعے لڈر اآدھ پلائی سڑک پر ھکم امتناہی حاصل کر رکھا ہے تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں ان کے والد محترم مرحوم چوہدری محمد انور کو میرے والد قوم نے چہیرمین ضلع کونسل میرپور بنویا انہوں نے کہا کہ 25 جولائی تک آپ نے میرا پہرہ دینا ہے اس کے بعد 26جولائی کو میں اپکا پہرہ دونگاانہوں نے کہا کہ جنگویز اختر مرحوم نے جو وعدہ کیا آج ان کے بھائی بابر حسین نے پورا کر کے اپنے بھائی کی روح کو تسکین پہنچائی ہے ہم رواداری کے قائل ہیں گالم گلوچ ان کا وطیرہ ہے یہ کوئی سیاست نہیں ہے بلکہ اس سوچ کو پروان چڑھا رہے ہیں جس طرح پاکستان کے اندر معاشی تبائی پھیلائی گئی اسی طرح آزادکشمیر کے اندرہی معاشی پھیلانا چاہتے ہیں کشمیری باعزت با وقار اور جراٗت مند لوگ ہیں اپنی دھرتی پر کسی کو نہ ہی بدمعاشی اور نہ ہی گندی زبان استعمال کرنے کی اجازت دینگے میرے مخالف امیدوار کا نظریہ اپ کے سامنے ہے ان شاہ اللہ حسب سابق اپنا پولنگ اسٹشین بری طر ح وہ ہار رہے ہیں چوہدری عبدالر حمن ایدوکیٹ،خالد حسین،چوہدری حبیب،یاسر ممتاز چوہدری،محمد الیاس کونسلران کو دن میں تارے دیکھا رہے ہین عوامی طاقت سے یہ انتخابی معرکہ جیت کر عوامی رااج قائم کریں گیاب عوامی عدالت میں ہر بات ہوگی آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو حل کرنا میری دلی خوہش ہے جلسہ عام سے سابق امیدوارران اسمبلی مسعود اقبال چوہدری عبدالرحمن سابق میشر یاسر ممتاز چوہدری۔مشتاق احمد اور پہلوان صدیق نعیم۔حسین روپیال اور چوہدری منشی بھی نے خطاب کیا۔

Chakswari, AJK; From within Chakswari, my father Chaudhry Abdul Majeed fought a long war against Vadera Shahi feudalism. Today, the same imperialist forces are fighting against us together, said Chaudhry Qasim Majeed.

ڈھیری سسرال کے لوگوں نے جو محبت مجھ کو دی ہے اس محبت کا قرض کیسے چکاؤں گا,چوہدری عظیم بخش

How can I repay the debt of love given to me by the people of Dheri Sasural, Chaudhry Azeem Bakhsh

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —امیدوار اسمبلی حلقہ دو چوہدری عظیم بخش نے کہا ہے کہ ڈھیری سسرال کے لوگوں نے جو محبت مجھ کو دی ہے اس محبت کا قرض کیسے چکاؤں گا ووٹو ں کا حق کسی بھی جگہ ادا سکتا ہے مگر محبت کا حق اد ا کرنا مشکل ہے میں آپکی محبتوں کا شکر اپنی محبت سے ہی ادا کرونگا مجھے محسو س ہو رہا ہے کہ مسائل حل کرنے کے بعد آپ لوگ اتنے زیادہ خوش نہیں ہیں مگر جو وقت میں نے آپ کو دیا اس کی قیمت آپ یہ محبت دے کر چکا رہے ہیں مسائل پر تو سارے ہی بات کرتے ہیں مگر اس سے زیادہ جو ضروری بات ہے وہ ہے کسی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑا ہو نا آج آپ بھی مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے ہیں اور قرض اتار رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھیری سسرال میں منعقدہ راجہ طارق اور راجہ خالد کی طرف سے کی گئی کارنر میٹنگ میں کیا چوہدری عظیم بخش نے کہا کہ پانی، بجلی اور مالکانہ حقوق پر بات ہوئی میں کوئی ممبر اسمبلی نہیں تھاصرف حکومتی جماعت کا حصہ تھا بڑی مشکلوں سے کوششیں کر کے معاملات کو حل کرنے کی تگ و دو کرتا رہا کبھی کامیاب ہوا کبھی کوئی چیز حل نہ ہو سکی مگر میرا آپ سے یہ وعدہ ہے کہ پانی کا جو مسلہ ہے وہ ٹکنیکل معاملات ہیں اگر آج بھی آپ ریکارڈ جا کر چیک کریں تو یہاں پر پانی کی منطوری ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ چاہیے میں جیتوں یا ہاروں مسائل کو حل کرنا میری ذمہ داری ہے ایک بات جو بڑے زور و شور سے ہوئی کہ ہم کسی سے ڈرتے نہیں مجھے صرف یہ بتا دیں کہ یہاں پر آپ کو ڈرانے والا کون ہے اور جو ہے اس کے پاس اب رہ کیا گیا ہے وہ اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اب ان میں اتنی جرآت نہیں ہے کہ وہ آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ سکیں میں رشتو ں کا احترام کرتا ہوں یہ مجھ پر الزام لگا رہے کہ پیسوں کی چمک پر الیکشن لڑ رہا ہے میں نے آج تک کسی کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا ہے میں نے اگر کوئی روپیہ پیسہ خرچ کیا ہے وہ سڑک پر کیا ہوگا پانی پر کیا ہو گا بجلی پر کیا ہوگا میں ان کی طرح نہیں ہوں کہ لوگوں کے ضمیر خریدوں گا جبکہ پیپلز پارٹی والے سمجھتے ہیں کہ یہاں پر ضمیر فروش لوگ بیٹھے ہوئے ہیں آپ لوگو ں کو ضمیر فروش بنا رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے یہ محبت کرنے والے لوگ ہیں اور ساتھ کھڑے ہونے والے لوگ ہیں میں ان کو چیلنج کرتاہو ں کہ یہ پولنگ اسٹیشن جیت کر دیکھا دیں یہ امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں مگر میں یہ نہیں چاہتا لیکن اگر انہوں نے ایسی کوئی کوشش کی تو نتائج بھیانک ہو نگے یہاں کہ مائیں بہنیں میرے ساتھ ہیں وہ مجھے ووٹ دینے کے لئے نکلیں گئی جبکہ جو مجھے دھمکیاں لگا رہے ہیں میں انکو پچس تاریخ لازمی جواب دونگا انہوں نے کہا کہ نا میں کوئی لڑائی چاہتا ہو ں نا انتشار چاہتا ہوں اپنے سارے بھائیوں سے کہتا ہوں کہ آپ کی طرف سے کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے آپ نے پرا من رہنا ہے آپ نے کوئی پہل نہیں کرنی لیکن اگر ان کی طرف سے کسی نے پہل کی اور کسی دھمکی لگائی تو پھر امن و امان کے ذمہ دار یہ خود ہونگے آج جو پیپلز پارٹی کے جلسے میں انکی تعریفیں کر رہے ہیں وہ چھ مہنے پہلے ان کو گالیاں دے رہے تھے اور بعدمیں بھی ایسا ہی کریں گئے یہ بدکردار لوگ ہیں انکا کوئی دین ایمان نہیں انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے لئے بھی مشکلات ہونگی یہ کسی طرح آپ کو ورغلانے کی کوشش کرینگے کسی کھڑپینچ کو پکڑیں گئے کسی رشتے دار کو بھیج کر آپ کو پپیاں جھپیاں دے کر راضی کرنے کی کوشش کرینگے لیکن مجھے فخر ہے کہ آپ نے یہ ساری آفریں ٹھکرا کر اس بھائی اور بیٹے کو دیکھا ہے اور ان شاہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں جب بھی آواز دو گئے آپ کے پاس حاضر ہونگا اس موقعہ پر صوفی نذر حسین، راجہ طارق محمود و دیگر نے بھی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا تقریب کا انعقاد و انصرام اہلیا ن ڈھیری سسرا ل کی طرف سے کیا گیا

پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری قاسم مجید کی مکمل حمایت کا اعلان

Ludar community announce support for PPP nominee Chaudhry Qasim Majeed

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — لدڑکی قد آور سیاسی شخصیت چوہدری بابر حسین نے کہا کہ میں اپنے شہید بھائی جنگویز اختر کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اور نڑے بھائی چوہدری سعود اقبال کے اسرار پر 25جولائی کو ہونے والے انتکابات میں اپنے عزیزوں واقارب خاندان سمیت پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری قاسم مجید کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں لڈر میں ایک جلسہ نمامیتنگ میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے شہید بھائی کی یہ کوہش تھی کہ ہم سال 2021کے انتخابات میں پی پی کی حمایت کرنی ہے جس کا احترام مجھ پر فرض و قرض تھا انہوں نے کہا کہ چکسواری ہمارا اپنا علاقہ ہے یہاں سب سے زیادہ ادب و احترام رشتہ قائم رکھنے کی ضرورت ہے ہم سب بھائی ہیں ہم نے قاسم مجید چوہدری کی مکمل ھمایت کی ہے اور 25جولائی کو ان شاہ اللہ فتح پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی۔

موہڑہ ملاں ڈھانگری بہاد رنئی آبادی ہل ڈھانگری بالا بوعہ کلاں بوعہ گجرں بوعہ ملکاں فیض پورشریف سے دوستوں بھائیوں نے میرے قافلے میں شمولیت ا ختیار کی ہے میری حمایت کااعلان کیاہے,چودھری عظیم بخش

Mohra Mullan Dhangri Bahadur Nai Abadi, Hill Dhangri, Bala Boa Kallan, Boa Gujran, Boa Malikan and Friends from Faizpur Sharif have joined my caravan and announced their support for me, Chaudhry Azeem Bakhsh

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — آزادامیدوار اسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری چودھری عظیم بخش نے کہاہے کہ میرے قافلے میں شامل ہونے والوں کی فہرست لمبی ہے سب کے نام لینے سے قاصر ہوں گاؤں کے حساب سے نام لے رہاہوں موہڑہ ملاں ڈھانگری بہاد رنئی آبادی ہل ڈھانگری بالا بوعہ کلاں بوعہ گجرں بوعہ ملکاں فیض پورشریف سے دوستوں بھائیوں نے میرے قافلے میں شمولیت ا ختیار کی ہے میری حمایت کااعلان کیاہے ان کاشکریہ اداکرتاہوں آج کی شمولیتی تقریب کے آرگنائزرز صدربشارت حسین پروفیسر چودھری محمدگل بہار انچارج سوشل میڈیاٹیم چودھری ندیم سیرت میرے جاں نثار سپاہی رمیض ا ٓسی میر ے دست وبازو چودھری محمدشہزاد یونس چودھری محمدفیاض یونس کے خلوص کاوش اورمحنت پران کاشکریہ اداکرتاہوں میں سوچ رہاتھاکہ اس یونین کونسل سے کسطرح لیڈر حاصل کریں گے دوستو ں نے آج جومیدان سجایاہے اب کسی کوکوئی شک نہیں ہوناچاہیے باوے کوسارے لوگ چھوڑ گئے ہیں دوسرے جومیرپور والے ہیں وہ دوسرے تیسرے دن کسی کی گھر میں داخل ہوتے ہیں ایک دو آدمیوں کوشامل کرتے ہیں ہارڈالتے ہیں اورہاتھ کھڑے کرکے فوٹو بناتے ہیں فیض پورشریف یونین کونسل نہ میری ہے نہ ہی کسی اور جماعت اورآدمی کی ہے یہ میرے پیرومرشد کی یونین کونسل ہے حضرت مولانا پیر محمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کی یونین کونسل ہے میرے پیر کامل ہیں مجھے یقین ہے کہ ہم اس یونین کونسل سے بھی اکثریت حاصل کریں گے اورپھرکہیں گے کہ مانجاپھیردیاہے یہ مانجامیرا نہیں ہے بلکہ میرے پیرومرشد کے صدقے میں یہ کامیابی ملے گی مجھے اپنے پیرصاحب کی قبرمبارک کی مٹی سے بھی محبت ہے 25جولائی آئے گی اورگزرجائے گی اصل بات اس محبت کی ہے جوعوام نے دی ہے سات سال کابچہ بھی کہتاہے کہ ووٹ عظیم بخش کودو یہ عزت ہے یہ وقار ہے یہ پیار ہے محبت اورچاہت ہے جومجھے ملی ہے الیکشن ہوتے رہیں گے عوام کی محبت میرا سرمایہ ہے جومجھے اس الیکشن مہم میں ملی ہے یہ مجھے کبھی بھی نہیں بھولے گی مخالفین کہتے ہیں تعمیر وترقی کی ہے اس یونین کونسل کی سڑکوں کی حالت دیکھیں ڈسپنری کی حالت دیکھیں میں نہ لیڈر ہوں نہ کھڑپینج ہوں پہلی بار الیکشن لڑرہاہوں میں نے اپنی بساط کے مطابق کام کروائے ہیں حلقہ کی جوحالت ہے اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے یہ یونین کونسل بڑی مردم خیز ہے بڑی بڑی نامور شخصیات کاتعلق اسی یونین کونسل سے تھااورہے مرحوم کیپٹن محمدسرفراز خان صاحب کا تعلق بھی اسی یونین کونسل سے ہے انہو ں نے بڑی بااصول سیاست کی ہے۔انہو ں نے اپنے ضمیر کاسودانہیں کیاجوبات کہی اس پرعمل کیاان کے قول وفعل میں تضاد نہیں تھا ان کے کردار پرانہیں خرا ج عقیدت پیش کرتاہوں ان کے ساتھی آئیں میری کامیابی میں حصہ ڈالیں انہوں نے ان خیالات کافیض پو رشریف میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے چودھری بشارت حسین صدر ن لیگ فیض پورشریف پروفیسر چودھری محمدگل بہار چودھری محمدافتخار موٹا بابو چودھری خالدمحمودچودھری ایان سیرت کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا چودھری علی بہادر آسی نے تلاوت کلام وہدیہ نعت کی سعادت حاصل کی چودھری ندیم سیرت نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے۔
اللہ دتہ بسمل نمائندہ خصوصی چکسوار ی

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — حلقہ نمبر دو چکسواری کے آ زاد امید وار قانون ساز اسمبلی عظیم بخش چودھری نے کہا کہ چالیس سال سے لوگوں کو بے وقوف بنانے والوں کو لوگ سمجھ چکے ہیں اب ان کے جھانسے میں نہیں آئینگے لوگ جوق در جوق ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں پچیس جولائی کو جیت ہماری ہی ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے نئی آبادی ڈھیر ی سسرال میں ایک شمولتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا عظیم بخش چودھری جب پنڈال میں پہنچے توان کو ہار پہنا کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے کراستقبال کیا گیا میں اہلیان محلہ نے آ زاد امید واری حلقہ نمبر دو چکسواری عظیم بخش چودھری کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کیا شامل ہونے والوں میں صغیر بھٹی شبیر بھٹی چودھری رزاق چودھری مشتاق چودھری فیاض راجہ طارق محمود چودھری اشفاق چودھری احسن چودھری مصطفے ٰ افسر بھٹی چودھری زاہد چودھری شہزاد چودھری شاہد چودھری شہباز حاجی یاسر میاں حنیف چودھری عابد محمد مشتاق عثمان بھٹی بھٹی عارف بھٹی مختار بھٹی طارق اور دیگر شامل تھے اس موقع پر کارکنوں نے عظیم بخش قدم بڑھاؤ ہم تمارے ساتھ ہیں اب کی بار عظیم سرکار کے نعرے لگائے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button