Kallar Syedan; Two traffic wardens fired after departmental loosing Challan book.
سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں سے چالان بک کی چوری، انکوائری کے بعد دو ٹریفک وارڈنز عمیر احمد اور نجم الحسن ملازمت سے فارغ
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں سے چالان بک کی چوری،محکمانہ انکوائری کے بعد کلرسیداں میں تعنیات دو ٹریفک وارڈنز عمیر احمد اور نجم الحسن کو ملازمت سے نکال دیا گیا۔چیف ٹریفک افیسر راولپنڈی نے محکمہ میں کڑے احتساب کا عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک دفتر کلرسیداں کے دفتر سے چالان بک چوری ہو گئی تھی جس کی مختلف افسران نے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ سرکاری ریکارڈ چوری کرنے اور محکمے کے خلاف جھوٹی درخواستیں دینے پر بھی کلرسیداں کے یہی دو ٹریفک وارڈن ملوث پائے گے۔ کلرسیداں میں تعنیات ٹریفک وارڈنز عمیر احمد اور نجم الحسن نے ساتھی اہلکاروں کو نوکری سے نکلوانے کے لیے ان کی چالان بکس چوری کیں اور ٹرانسفر کے لیے سفارش نہ ماننے پر محکمہ پولیس کے خلاف جھوٹی درخواستیں بھی دیں۔معاملہ کی انکوائری کے لیے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سمیت 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے سائنٹفک طریقہ اپناتے ہوئے چوری اور جھوٹی درخواستوں میں ملوث ٹریفک وارڈنز کا سراغ لگا لیا،انکوائری کے دوران ٹریفک وارڈنز کے موبائل ڈیٹا ریکارڈ ز کو بھی دیکھا گیا ویڈیو کیمرو ں میں چوری اور جھوٹی درخواستوں میں ملوث وارڈنز کی موجودگی بھی پائی گئی انکوائری کے دوران ٹریفک وارڈنز پر چوری کرنے اور محکمہ کی بدنامی کے لیے جھوٹی درخواستیں دینے کے شواہد سامنے آئے۔ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا اور ان کے قبضے سے متعدد چالان بکس بھی برآمد کر لی گئیں جس کے بعد انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ٹریفک وارڈنز عمیر احمد اور نجم الحسن کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔برخاست ہونے والے دونوں ٹریفک وارڈنز نے دوران انکوائری چالان بکس چوری کرنے اور جھوٹی درخواستیں دینے کا اعتراف بھی کر لیا۔ادہر سی ٹی او راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ فورس میں جو لوگ ناقابل اصلاح ہوں ان کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہم محنتی اور ایماندار ٹریفک اہلکاروں کے تحفظ کے امین ہیں خود احتسابی کی پالیسی پر ہر صورت عملد ر آمد کروایا جائے گا۔
Kallar Syedan; Two traffic wardens Umair Ahmed and Najamul Hassan posted in Kallar Syedan were fired after departmental inquiry into theft of challan book from Kallar Syedan. According to the details, the challan book was stolen from the office of the city traffic office, which was investigated by various officers. ۔ Traffic wardens Umair Ahmed and Najamul Hassan posted in Kallar Syedan stole their challan boxes and also made false petitions against the police department for not accepting the recommendation for transfer. DSP for inquiry into the matter A four-member committee, including the headquarters, was formed to trace the traffic wardens involved in theft and false applications using scientific methods. During the inquiry, the mobile data records of the traffic wardens were also viewed in the video cameras. The presence of wardens involved was also found. During the inquiry, evidence of theft on traffic wardens and making false requests to defame the department came to light. The accused also confessed to the crime and several challan boxes were also recovered from their possession. Later, in the light of the inquiry report, traffic wardens Umair Ahmed and Najamul Hassan were sacked. Both the sacked traffic wardens also confessed to stealing challan boxes and making false applications during the inquiry. Meanwhile, CTO Rawalpindi Rai Mazhar Iqbal “There is no room in the department for those who are irrevocable in the force. We are committed to the protection of hardworking and honest traffic personnel. The policy of self-accountability will be implemented in all cases,” he said in a statement.
لڑائی جھگڑے کے دوران گولی مار کر بازو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم حسنین ظروف کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی
Hasnain Zaruf, accused of shooting and injuring during a fight, was denied bail after his arrest.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے گزشتہ سال لڑائی جھگڑے کے دوران گولی مار کر بازو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم حسنین ظروف کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی۔مدعی مقدمہ سعید اختر سکنہ پہر حالی کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ گزشتہ برس 11 جون، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ملزم پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے غائب رہا۔ملزم نے اس دوران ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں کی عدالت میں قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت دائر کی جو مسترد ہونے پر ملزم عدالت سے فرار ہو گیا جس کے بعد ملزم نے لاہور ہائی کورٹ (راولپنڈی بنچ) میں ضمانت کی درخواست دائر کی اور وہاں سے بھی ملزم نے راہ فرار اختیار کر لی جس کے بعد تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملزم کو 19 مئی کے روز گرفتار کر لیا جس کے بعد ملزم نے 11جون کو مقامی عدالت میں درخواست ضمانت(بعد از گرفتاری) دائر کی جو خاری کر دی گئی،ملزم کی جانب سے دوبارہ سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی جسے گزشتہ روز خارج کر دیا گیا۔ملزم پر الزام تھا کہ اس نے مدعی کو گولی مار کر اس کا بازو زخمی کر دیا تھا۔پولیس نے دوران جسمانی ریمانڈ،لڑائی جھگڑے کے دوران استعمال ہونے والا آلہ ضرب (پسٹل) بھی برآمد کر لیا۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر خرم موبائل شاپ، شانی موبائل شاپ اور فرینڈز موبائل شاپ کو سر بمہر کر دیا
Khurram Mobile Shop, Shani Mobile Shop and Friends Mobile Shop sealed for violating lockdown
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر کی زیر نگرانی انفورس منٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے اپنے عملے کے ہمراہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر خرم موبائل شاپ، شانی موبائل شاپ اور فرینڈز موبائل شاپ کو سر بمہر کر دیا۔اس کے علاوہ چیف آفیسر نے گرانفروشوں کیخلاف بھی کارروائی کی اور متعدد گرانفروشوں کو جرمانے عائد کر دہئے۔