DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Maryam Nawaz Sharif reception in Kahuta proves Kahuta is stronghold of PML-N.

مریم نواز شریف کا کہوٹہ میں جسطرح بھرپور استقبال کیا گیا اور عوام کا سمند اُمڈ آیا اس سے ثابت ہو گیا کہ کہوٹہ آج بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز شریف کا کہوٹہ میں جسطرح بھرپور استقبال کیا گیا اور عوام کا سمند اُمڈ آیا اس سے ثابت ہو گیا کہ کہوٹہ آج بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے انہوں نے کہا کہ میں کہوٹہ اور تحصیل بھر کی یونین کونسلوں کی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی تنظیم،کارکنان ورکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے شارٹ نوٹس پر اپنی قائد کا شاندار استقبال کیا انھوں نے کہا کہ اس علاقے کے عوام اور قائدین وفا کے پیکر ہیں جب بھی پارٹی مشکل وقت سے گزری ہمارے حلقے کے ن لیگی قائدین اپنی پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹے ہے انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگی ورکروں کارکنوں نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے قائد میاں نواز شریف انکی بیٹی مریم نواز سے کتنی محبت کرتے ہیں اس موقع پر رفاقت جنجوعہ نے راجہ محمد بشیر مرحوم کی پارٹی خدمات کو سراہا اور کہوٹہ شہر کے تاجروں مسلم لیگی ورکروں و دیگر احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی قائد مریم نواز کا الہانہ استقبال کیا کارکن اپنی صفحوں میں اتحاد کو برقرار رکھیں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگئی۔

Kahuta; Rafaqat Janjua, President, PML-N Youth Wing, Kahuta Tehsil, said in a statement that the manner in which PML-N leader Maryam Nawaz Sharif was warmly received in Kahuta and the sea of ​​people flooded proved that Kahuta is still a Muslim League hub. He said that I am thankful to the workers of the Muslim League-N Youth Wing of Kahuta and Tehsil-wide union councils who gave a warm welcome to their leader on short notice. The people and the leaders are the bearers of loyalty. Whenever the party goes through a difficult time, the PML-N leaders of our constituency have stood firm with their party like a rock. He said that PML-N workers have proved that they support their leader Mian Nawaz Sharif. On this occasion, Rafaqat Janjua appreciated the party services of late Raja Muhammad Bashir and thanked the businessmen of Kahuta city, Muslim League workers and other friends who gave a warm welcome to their leader Maryam Nawaz. Inshallah, the next government is of PML-N.

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بیان بازی کرنے پر پی ٹی آئی وزیر آمین گنڈاپور کی پر زور مذمت

Making statements against Quaid-e-Awam Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto strongly condemned

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ شکیل کیانی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بیان بازی کرنے پر پی ٹی آئی وزیر آمین گنڈاپور کی پر زور مذمت کر تے ہیں پیپلز پارٹی کے جیالوں کی دل آزاری ہوئی ہے آمین گنڈاپورفی الفورمعافی مانگیں ورنہ پیپلز پارٹی کے کارکنان، ورکنان احتجاج کر یں گے ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر آمین گنڈاپورنے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کی ناکام کوشش کی ہے اس کی ہم پی پی پی کے تمام کا رکنان، ورکنان جیالے پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوایک عظیم لیڈر تھے جنہوں نے اس ملک کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی غریبوں کو ان کے حقوق کے بارے بتایا ملک کا آئین دیا ایٹمی طاقت بنانے میں بنیادی کر دار ادا کیا جبکہ کل کے بونے سیاست دان ان کی ذات کے خلاف باتیں کرتے ہیں جس کی ہم پر وز مذمت کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کی دل آزاری ہوئی ہے آمین گنڈاپورفی الفورمعافی مانگیں ورنہ پیپلز پارٹی کے کارکنان، ورکنان احتجاج کر یں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button