Rawat; Oil discovered while digging well in Islamabad
اسلام آباد میں کنووں کی کھدائی کے دوران زمین سے تیل نکل آیا
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— اسلام آباد میں کنووں کی کھدائی کے دوران زمین سے تیل نکل آیا، ایک گھر میں کھدائی کے دوران تیل نکلنے کے بعد کئی شہریوں نے کنویں کھود کر غیر قانونی طور پر تیل نکال کر فروخت کرنا شروع کر دیا، ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایچ 13 میں کھدائی کے دوران زمین سے تیل نکل آنے کا انکشاف ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سیکٹر ایچ 13میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں رہائش پذیر کچھ افراد نے پانی کیلئے کنویں کی کھدائی شروع کی اور 450 فٹ گہرائی تک بورنگ کر ڈالی، اتنی گہرائی میں بورنگ کرنے کے بعد زمین سے تیل نکل آیا۔ پانی کیلئے کھودے گئے کنویں سے تیل نکلنے کے بعد رہائشیوں نے تیل کی باقاعدہ فروخت شروع کر دی، جبکہ علاقے کے دیگر کچھ لوگوں کو بھی زمین سے تیل نکلنے کا واقعے کا علم ہوا تو انہوں نے بھی کنویں کھود کر زمین سے تیل نکالنا شروع کر دیا اور پھر باقاعدہ طور پر غیر قانونی پٹرول پمپ بنا کر تیل کی فروخت بھی شروع کر دی گئی۔
مقامی افراد نے کئی مقامات ہر بورنگ کر کے غیر قانونی پر تیل نکالنا شروع کیا اور اور کافی وقت تک یہ کام چلتا رہا۔ اس تمام واقعے کا علم ہونے کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں چھاپہ مار کر کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے، اور غیر قانونی پمپ بھی سیل کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ زمین سے کھدائی کے دوران نکلنے والے تیل کے نمونے آئل اینڈ گیس ریگلولیٹری اتھارٹی کو بھیج دیے گئے ہیں۔ اس ایکشن کے بعد علاقے میں دفعہ 144 بھی لگا دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ رہائشی علاقے میں صرف 450 فٹ کی کھدائی کے نتیجے میں تیل کیسے نکل آیا۔ اس حوالے سے اوگرا کی تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔
Rawat; Oil spilled while digging wells in Islamabad. After oil spilled during digging in a house, many citizens dug wells and started extracting oil illegally and selling it. ۔ According to details, oil was found to be leaking from the ground during excavation in Sector H13 area of the federal capital Islamabad. And bored to a depth of 450 feet, after boring to such a depth, oil came out of the ground. Residents started selling oil regularly after oil was extracted from a well dug for water, while some other people in the area also came to know about the oil spill and started digging wells to extract oil from the ground. The sale of oil was also started by setting up illegal petrol pumps.
The locals started extracting oil illegally by boring in many places and this work continued for a long time. After learning of the incident, the district administration of Islamabad raided the area and arrested some people, and illegal pumps were also sealed. In addition, samples of oil extracted during drilling have been sent to the Oil and Gas Regulatory Authority. Following this action, section 144 has also been imposed in the area. It is said that an attempt is being made to find out how the oil came out as a result of digging only 450 feet in a residential area. The facts in this regard will come to light only after the OGRA investigation.